• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برطانیہ کا اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
برطانیہ کا اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ​

برطانوی وزارتِ خزانہ اسلامی سکوک بانڈ آئندہ برس کے اوائل میں جاری کر سکتی ہے

برطانوی حکومت نے اسلامی ممالک کو برطانیہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے اسلامی بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان بانڈز کے اجرا کے بعد برطانیہ دنیا میں اسلامی بانڈ جاری کرنے والا پہلا غیر مسلم ملک بن جائے گا۔

اس فیصلے کا اعلان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون منگل کو لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کرنے والے ہیں۔

وہ لندن سٹاک ایکسچینج کے نئے اسلامی انڈیکس یا اشاریے کے منصوبے کا بھی اعلان کریں گے جس کا مقصد مسلم سرمایہ کاروں کے لیے ان کمپنیوں کی تلاش میں آسانی پیدا کرنا ہے جو ان کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

خیال رہے کہ اسلام میں کاروباری سودوں میں سود لینے کی اجازت نہیں اور یہ لین دین اصل تجارتی سرگرمیوں پر ہی ممکن ہے اور شریعت میں ممنوع قرار دی جانے والی اشیاء کی تجارت بھی نہیں کی جا سکتی۔

برطانیہ میں مالی لین دین کی صنعت میں اسلامی سرمایہ کاری میں گزشتہ 7 برس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا ہے اور آئندہ برس اس کی کل مالیت تیرہ کھرب پاؤنڈ تک پہنچے کی امید ہے۔

برطانوی وزیراعظم اپنی تقریر میں کہیں گے کہ 'میں لندن کو صرف مغربی دنیا میں اسلامی سرمایہ کاری کا مرکز نہیں بنانا چاہتا بلکہ میری خواہش ہے کہ وہ دنیا میں اسلامی سرمایہ کاری میں میں دبئی کے ساتھ دنیا کے بڑے مرکز کے طور پر کھڑا ہو۔'

ان کا یہ بھی کہنا ہوگا کہ 'کچھ ممالک تسلیم نہیں کر رہے کہ دنیا میں آنے والی تبدیلیاں مستقبل میں ان کی کامیابیوں کو متاثر کریں گی لیکن برطانیہ یہ غلطی نہیں کرے گا۔'

برطانوی وزارتِ خزانہ بیس کروڑ پاؤنڈ کے اسلامی سکوک بانڈ آئندہ برس کے اوائل میں جاری کر سکتی ہے جن میں سرمایہ کاروں کو بغیر کسی سود کے ایک طے شدہ رقم ادا کی جائے گی۔

منگل 29 اکتوبر 2013
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
برطانوی وزارتِ خزانہ بیس کروڑ پاؤنڈ کے اسلامی سکوک بانڈ آئندہ برس کے اوائل میں جاری کر سکتی ہے جن میں سرمایہ کاروں کو بغیر کسی سود کے ایک طے شدہ رقم ادا کی جائے گی۔

کیا اس سے یہ مراد ہے کہ بانڈ جاری کرنے والے طے شدہ رقم ادا کریں گے چاہے نفع ہو یا نقصان؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آئندہ برس کے اوائل میں جاری کر سکتی ہے
ایسا ہو سکتا ھے یہ بات کنفرم نہیں ہوتی، ہو بھی سکتا ھے اور نہیں بھی۔

پھر جب کسی خبر میں ایسی کوئی بات ذکر کی جاتی ھے تو اس پر ممکن ہونے کے لئے ایک کتابچہ بنایا جاتا ھے جس میں تمام شرائط لکھی جاتی ہیں۔ اس لئے اس پر شائد ابھی غور ہو رہا ھے جب عمل درآمد ہو گا تب ہی اس کی تفصیل معلوم ہو گی کہ یہ کس قسم کا اسلامی بانڈ ہو گا وہ ان کی طرف سے تفصیل جاری ہونے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ھے۔

والسلام
 
Top