• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلوی مکتبہ فکر کے قراء کرام کی خدمات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اَئمہ کرام کے کورس میں اوّل پوزیشن
آپ اِمام القراء تو تھے ہی لیکن اپنی علمی قابلیت کی بنا پر ۱۹۶۷ء میں جامعہ ِاسلامیہ بہاولپور سے اَئمہ کرام کے کورس میں اَوّل پوزیشن حاصل کی۔
حج بیت اللہ کی سعادت
رب ذوالجلال نے آپ کو ۱۹۷۶ء میں بعد میں ۱۹۸۶ء میں حج بیت اللہ شریف اور روضۂ اَقدسﷺ کی زیارت کا شرف نصیب فرمایا۔(دوسری مرتبہ حج بیت اللہ کے موقع پر آپ کی زوجہ محترمہ بھی آپ کے ہمراہ تھیں)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تصانیف
آپ عالم صفت قاری تھے اور اپنے علم میں اِضافے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے فن تجوید و قراء ت کے آپ﷫ اچھے استاد تھے۔ آپ کی تصنیف’مقدمہ التجوید اور ضیاء التجوید‘ تجوید کے اِسرار و رموز پر بہترین کتابیں سمجھی جاتی ہیں۔
اَولاد
آپ کے صاحبزادگان قرآنِ پاک کے نہ صرف حافظ بلکہ زبردست قاری ہیں جن کے اَسماء یہ ہیں:
(١) صاحبزادہ قاری غلام مصطفی صاحب صدیقی﷫ (٢) صاحبزادہ قاری جمیل احمد مدنی
(٣) صاحبزادہ قاری احمد شکیل صدیقی (٤) صاحبزادہ قاری احمد عقیل صدیقی
(٥) صاحبزادہ قاری وقاص احمد صدیقی
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تلامذہ
آپ کے تلامذہ کی تعداد بہت کثیر ہے چند مشاہیر درج ذیل ہیں:
(١) قاری غلام مصطفی صدیقی (٢) قاری جمیل احمد (٣) قاری شکیل احمد صدیقی
(٤) قاری عقیل احمد صدیقی (٥) قاری محمد کرامت اللہ (٦) قاری احمد دین
(٧) قاری محمد بخش کرمی (٨) قاری محمد ریاض تونسوی (٩) قاری سید مظفر حسین شاہ بخاری
(١٠) قاری غلام عباس (١١) قاری محمد امین (١٢) قاری پیر عابد سیفی
(١٣) قاری محمد اسماعیل (١٤) قاری محمداکرم نظامی (١٥) پاکستان کے معروف قاری سید صداقت علی
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
شخصی اَحوال
جمعیت علمائے پاکستان میں آپ کو ایک خاص مقام حاصل تھا۔
اَندازِ تدریس
چونکہ حضرت قاری صاحب کو مسلک اَہل سنت و جماعت حنفی بریلوی میں اِمام القراء کے نام سے یاد کیا جاتا ہے آپ ماہر فن تھے اور آپ کا شمار نامور اَساتذہ میں ہوتا تھا تو اُسی لحاظ سے آپ کا اَنداز ِتدریس بھی بہت اعلیٰ تھا۔ آپ کا تدریس کا اَنداز سادہ اور بہت جامع ہوتا تھا ہر طالب علم بآسانی آپ کی بات سمجھ جاتا تھا آپ کے اِدارہ جامعہ صدیقیہ سراج العلوم میں نماز فجر کے بعد سے لے کر رات گئے تک پڑھائی کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔آپ مشق، حدر، تدویر، قوانین اور اِجراء وغیرہ ہر چیز پر خصوصی توجہ فرماتے تھے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رِحلت
حضرت قاری صاحب﷫ نے ۱۹؍ اپریل ۱۹۹۲ء کو وفات پائی اور آپ اپنے مدرسہ جامعہ صدیقیہ سراج العلوم میں مدفون ہیں۔ قاری غلام رسول صاحب۔ قاری برخوارد سدیدی صاحب۔ قاری کرامت اللہ ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
شیخ القراء قاری غلام رسول صاحب لاہور

نام و نسب
آپ کا نام غلام رسول بن الحاج محمد حسین صاحب ہے۔
پیدائش
مئی ۱۹۳۱ء کو جی ٹی روڈ سلامت پورہ لاہور میں پیدا ہوئے۔
اِبتدائی تعلیم
ناظرہ اور پرائمری تک ابتدائی تعلیم آپ نے سلامت پورہ لاہور سے حاصل کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مڈل و میٹرک
مڈل و میٹرک گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گنج مغلپورہ لاہور سے کیا۔
علم تجوید و قراء ت کی تکمیل
اِبتداء میں آپ نے کچھ عرصہ استاذ القراء حضرت مولاناقاری محمد شریف صاحب سے جامعہ تجوید القرآن کندی گراں لاہور سے پڑھا اور پھر تجوید و قراء ت کا مکمل کورس اُستاذ القراء حضرت مولانا قاری عبدالمالک صاحب سے جامعہ اسلامیہ پرانی انارکلی لاہور سے مکمل کیا اور سند ِ فراغت حاصل کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
درس نظامی کی تکمیل
آپ نے درس نظامی کی تکمیل جامعہ حزب الاحناف سے کی ہے۔ جامعہ حزب الاحناف میں آپ کے اساتذہ درج ذیل ہیں:
اُستاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد حسین نعیمی صاحب، شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا حافظ محمد عالم صاحب، استاذ العلماء حضرت علامہ منور علی شاہ صاحب، استاذ العلماء حضرت مولانا سید محمود احمد رضوی صاحب، استاذ العلماء شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا سید ابوالبرکات شاہ صاحب۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
فاضل عربی
آپ نے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ لاہور سے فاضل عربی کیا۔
مقامات تدریس
آپ نے دورۂ حدیث شریف کے دوران کچھ عرصہ جامعہ حزب الاحناف لاہور میں علم تجوید وقر اء ت پڑھایا۔ اس کے بعد آپ نے مسلسل ۱۳سال جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں علم تجوید و قراء ت کی تدریس کی اور تجوید وقراء ت کے خوب جوہر لٹائے اور تجوید و قراء ت کے طلباء اور کثیر تعداد میں شائقین نے آپ سے بھرپور استفادہ کیا۔ جامعہ نعیمیہ کے بعد آپ نے کنگ آٹو سٹور میکلوڈ روڈ لاہور کی عمارت کی ایک منزل پر تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور عرصہ ایک سال تک وہاں پڑھایا جہاں کثیر تعداد میں طلباء او رلوگوں نے آپ سے علم تجوید و قراء ت سیکھا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جامعہ تجوید القران کی صدر بازار لاہور میں تدریس
۱۹۵۹ء میں آپ نے صدر بازار لاہو رکینٹ میں اپنا ادارہ جامعہ تجوید القرآن قائم کیا اور عرصہ دراز تک وہاں بڑی محنت شاقہ سے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے ابھی بھی مختلف اوقات میں آپ تدریس فرما رہے ہیں۔ جب آپ وہاں باقاعدہ پڑھاتے تھے تو طلباء کی کثیر تعداد ہوتی تھی اور جامعہ تجوید القرآن تجوید و قراء ت کے مثالی مدارس کی صف میں شامل تھا پورے پاکستان سے طلباء حضرت قاری صاحب کا شہرہ سن کر اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔
 
Top