• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلوی مکتبہ فکر کے قراء کرام کی خدمات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٢) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۹؍ نومبر ۱۹۸۸ء تا ۳ دسمبر ۱۹۸۸ء کویت، سعودی عرب، عمرہ شریف اور متحدہ عرب امارات کا قرآنی دورہ۔
٭ ۲۷؍ مئی ۱۹۸۹ء تا ۱۹ جون ۱۹۸۹ء کینیڈا کا قرآنی دورہ۔
٭ ۲۰؍جون ۱۹۸۹ء تا ۱۱جولائی ۱۹۸۹ء امریکہ قرآنی دورہ۔
٭ ۱۲؍جولائی ۱۹۸۹ء تا ۲۔اگست ۱۹۸۹ء برطانیہ کا قرآنی دورہ۔
٭ ۲۸ ؍ستمبر ۱۹۸۹ء تا ۱۲ ۔اکتوبر ۱۹۸۹ء بغداد شریف حکومت عراق کی طرف سے قرآنی دورہ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٣) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۸؍اپریل ۱۹۹۰ء تا ۱۶ ۔اپریل ۱۹۹۰ء متحدہ عرب امارت کا مکمل قرآنی دورہ۔
٭ ۲۱؍ اپریل ۱۹۹۰ء تا ۱۱ جون ۱۹۹۰ء امریکہ میں مکمل قرآن ویڈیو کیا
٭ ۱۲؍ جون ۱۹۹۰ء تا ۲۶ جولائی ۱۹۹۰ء برطانیہ کا قرآنی دورہ اور صوت القرآن لائبریری کی بنیاد رکھی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٤) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۱۵ ؍ستمبر ۱۹۹۱ء تا یکم اکتوبر ۱۹۹۱ء متحدہ عرب امارت
٭ ۲۵ ؍اکتوبر ۱۹۹۱ء تا ۲۱ مئی ۱۹۹۲ء امریکہ، کینیڈا او ربرطانیہ کا عالمی قرآنی دورہ۔
(٥) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۱۸ ؍مارچ ۱۹۹۳ء تا ۷ جون ۱۹۹۳ء کینیڈا، امریکہ کا عالمی قرآنی دورہ۔
٭ ۸؍ جون ۱۹۹۳ء تا ۲۷ جون ۱۹۹۳ء برطانیہ کا قرآنی دورہ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٦) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۵؍ اگست ۱۹۹۳ء تا ۵۔ اکتوبر ۱۹۹۳ء کینیڈا، امریکہ کا قرآنی دورہ
٭ ۳؍اکتوبر ۱۹۹۳ء عالمی میلاد النبیﷺ کمیٹی اور ورلڈ اسلامک مشن کینیڈا ، امریکہ کی طرف سے ان ممالک میں قرآنی اور دینی خدمات پر ایوارڈ دیا۔
٭ ۴؍اکتوبر ۱۹۹۳ء تا ۱۴۔ اکتوبر۱۹۹۳ء مصر اور سعودی عرب کا قرآنی دورہ اور عمرہ شریف و زیارت حرمین شریفین۔
(٧) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۲۵؍ جنوری تا ۲۸ مئی ۱۹۹۴ء عالمی قرآنی دورہ متحدہ عرب امارات کینیڈا، شمالی امریکہ وغیرہ اور دارالقرآن کینیڈا INLکا قیام اور مورخہ ۷مئی۱۹۹۴ء کو ٹورانٹو کینیڈا میں دارالقرآن کینیڈا کی تعارفی تقریب کے موقعہ پر انٹرنیشنل قرآن کانفرنس منعقد کی اور ۲۹ جنوری ۱۹۹۴ء کو ٹورانٹو کینیڈا میں انٹرنیشنل محفل میں شرکت کی۔
(٨) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۶؍ ستمبر ۱۹۹۴ء تا ۲۲۔ اکتوبر ۱۹۹۴ء متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور برطانیہ کا آٹھواں عالمی قرآنی دورہ کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اُستاذ القراء قاری محمد برخوردار اَحمدسدیدی صاحب

نام و نسب
اُستاذ القراء قاری محمد برخوردار احمد بن میاں اللہ داد صاحب ﷫
وِلادت
آپ ۱۹۵۰ء کو ضلع سرگودھا تحصیل بھلوال کے ایک گاؤں عالم والا میں پیدا ہوئے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اِبتدائی تعلیم
آپ نے اِبتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں عالم والا میں حاصل کی۔ اس کے بعد قرآن کریم حفط کرنے کا شوق پیدا ہوا تو مرولہ میں داخلہ لیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تقریباً اَڑھائی سال کے عرصہ میں قاری محمد متاع صاحب سے قرآن پاک حفظ کرلیا۔ تکمیل حفظ قرآن کے پروگرام میں آپ کے والد محترم میاں اللہ داد صاحب تشریف لائے۔ انتہائی خوشی و مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے حسب توفیق طلباء کی دعوت کی اور اَساتذہ کرام کی مالی خدمت کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
علم تجوید کی تکمیل
۲۱؍اپریل ۱۹۷۱ء میں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو سے اُستاذ القراء قاری محمد اَمیر صاحب سے علم تجوید کی تکمیل کی اور سندِ فراغت حاصل کی اس کے بعد اُستاذ القراء قاری عبدالقیوم صدیقی صاحب اور استاذ القراء قاری عبدالوھاب مکی صاحب سے اس فن میں اِستفادہ کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تدریس کا آغاز
آپ نے قاری محمدحیات صاحب کی معرفت رسولیہ شیرازیہ بلا ل گنج لاہور میں تدریس کا آغاز کیا۔
قراء اتِ سبعہ کی تکمیل
آپ نے شیخ القراء والمجودین قاری اظہار احمد تھانویa کے پاس قراء اتِ سبعہ میں داخلہ لے لیا۔ اس طرح درسِ نظامی اور قراء اتِ سبعہ کے اَسباق ساتھ ساتھ چلتے رہے۔
اِمامت و خطابت
اسی دوران ۱۹۷۶ء میں جامع مسجد کریمیہ حسن پارک بلال گنج لاہور میں حضرت حاجی محمد علی صاحب کے فرمان کے مطابق اِمامت و خطابت کی خدمات سراَنجام دینا شروع کردیں۔ ۷؍نومبر ۱۹۷۶ء میں قراء اتِ سبعہ کی تکمیل کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
درسِ نظامی کی تکمیل
آپ نے اپنے استاذ محترم حضرت حاجی محمد علی صاحب کی معرفت جامعہ رضویہ فیصل آباد میں شیخ الحدیث حضرت غلام رسول رضوی صاحب﷫ کے پاس دورہ حدیث شریف میں داخلہ لیا اور ۲۷؍جنوری ۱۹۸۰ء میں دورہ حدیث شریف مکمل کرکے جامعہ رضویہ فیصل آباد سے سند فراغت حاصل کی۔ اسی طرح آپ نے چوٹی کے علماء اہل سنت وجماعت سے علوم دینیہ حاصل کئے۔
دوبارہ تدریس کا آغاز
قراء اتِ عشرہ اور درسِ نظامی پڑھنے کے بعد اپنے اُستاذ حضرت مولانا محمد علی صاحب کے حکم پر جامعہ رسولیہ شیرازیہ بلال گنج میں شعبہ تجوید و قراء ت کی تدریس شروع کی اور تقریباً تین سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جامعہ کریمیہ سدیدیہ کا آغاز
۱۹۸۴ء میں انجمن جامع مسجد کریمیہ نے اِصرار کیا کہ آپ جامعہ رسولیہ شیرازیہ کی بجائے یہاں پر مدرسہ قائم کریں ہم ہر طرح آپ کے ساتھ تعاون کریں گے تو اُن کے مسلسل اصرار پر آپ نے اپنے اُستاذ محترم حضرت حاجی محمد علی صاحب سے اِجازت طلب کی تو اُنہوں نے آپ کو بخوشی اِجازت عنایت فرما دی اس طرح ۱۹۸۴ء میں جامعہ کریمیہ سدیدیہ کا باقاعدہ آغاز کیا اور اُسی سال مقامی طلباء کے علاوہ ۳۰ مسافر طلباء نے داخلہ لیا اور حُسن اتفاق سے پہلے سال ہی خواجہ غلام سدید الدین صاحب﷫ تشریف لائے اور اپنے دو پوتے صاحبزادہ حافظ معظم الحق صاحب اور صاحبزادہ حافظ شمس الحق صاحب کو سبعہ تجوید و قراء ت میں داخل کروایا۔ حضرت خواجہ صاحب نے پہلے دو رکعت نفل اَدا کئے ۔ اُس کے بعد مدرسہ ہذا کی کامیابی و کامرانی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی، جامعہ کریمیہ کے ساتھ سدیدیہ کا لفظ آپ ہی کی نسبت کی وجہ سے ہے۔ جامعہ ہذا میں شعبہ حفظ و ناظرہ کے علاوہ تجوید و قراء ت ، قراء اتِ عشرہ اور اِبتدائی درس ِنظامی کے شعبہ جات قائم ہیں۔ جامعہ ہذا علمی میدان میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔
 
Top