• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بس یہی فرق آیا ،آپ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی ؟ ؟ ؟

SHD38SK

مبتدی
شمولیت
جولائی 04، 2011
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
18
السلام علیکم​
آپ سب لوگوں نے ایویں ہی کھپ ڈالی ہوئی ہے​
یہ مشرک تو وہ مشرک
یہ بدعتی تو وہ بدعتی
کبھی جن لوگوں کو مشرک بدعتی بولا جاتا ہے ان کی ویب سائیٹ بھی وزٹ کی آپ لوگوں نے ؟​
کبھی آپ نے ان جوابات کو دیکھا جو انہوں نے بڑی عرق ریزی سے تیار کر کے کتابیں بھر ماری ہیں ؟​
کبھی آپ لوگوں نے ان کے دندان شکن دلائل اور ثبوت ملاحظہ کئے جن پر​
آپ مشرک بدعتی ہونے کا الزام لگاتے ہیں​
میں (دھاگہ سٹارٹ کرنے والے)نے ان سب کی ویب سائیٹس اور کتابیں پڑھ ڈالی ہیں​
ان کہ ہر بات دلائل اور ثبوت کے ساتھ ہے​
اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ​
اسلام سے پہلے اور بعد میں فرق صرف اتنا آیا ہے کہ​
پتھروں کے بت کچھ نہیں دے سکتے​
پتھروں کی جان چھوڑو یہ شرک عظیم ہے​
مگر کافر نا مانے ، ان کو ان بتوں کی وجہ سے جہنم اور درد ناک عذاب کی خوشخبریاں سنائی گئیں​
ورنہ جن پر آپ مشرک اور بدعتی ہونے کا الزام لگاتے ہیں انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بس پتھروں کے بتوں کی جگہ نبی اور ولیوں کے ساتھ بتوں والا معاملہ کیا جانا ہی صحیح اسلام ہے ، اللہ نے اپنے رسول اور پیغمبر صرف یہی سمجھانے اور بتانے کے لئے بھیجے تھے کہ بتوں میں کچھ نہیں رکھا یہ کسی کی مدد نہیں کرتے عقل پکڑو اور بتوں والےپتھر کی بجائے زندہ اور مردہ انسانوں سے یہی معاملہ کرو ، بس اتنی سی تصحیح نا ہونے پر دیکھو کیسے کیسے عذاب آئے اور لوگ جہنم واصل کئے گئے​
تو میرے اس دھاگے کے پڑھنے والے توحید کا نعرہ بلند کرنے ولاے بھائیو آپ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟؟؟​
کہ صرف اتنے سے فرق کا نام اسلام تھا جس کی وجہ سے جنگیں ہوئیں اور عذاب نازل کئے گئے​
یہی سمجھایا جاتا رہاکہ پتھر کے بتوں والا معاملہ نبیوں ، ولیوں انسانوں کے ساتھ کرو کیونکہ بتوں کو اللہ کی عطا سے کچھ نہیں ملا​
مگر نبیوں اور ولیوں کو اللہ کی عطا سے سب کچھ ملا ہوا ہے ، علم غیب ، روزی روٹی کا اختیار ، مردے کو زندہ کر دینے کا اختیار ، مشکل کشائی کا اختیار ، حاظر ناضر ہونے ہونے کا اختیار وغیرہ​
جب کہ بتوں کو یہ عطا نہیں ہوئی ، بس بتوں والا معاملہ کافروں مشرکوں کا تھا​
ورنہ وہی سب کچھ جو وہ لوگ بتوں کی بجائے نبی اور ولیوں کے ساتھ اللہ کی عطا سے مان لیتے تو سچے مسلمان کہلاتے​
تو میرے اس دھاگے کے پڑھنے والے توحید کا نعرہ بلند کرنے ولاے بھائیو آپ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟؟؟​
کہ صرف اتنا سا فرق آیا اسلام سے پہلے اور بعد میں​
کہ بتوں کی بجائے انسانوں کی طرف وہی عقائید لے کر آؤ​
نہیں تو جا کر دیکھ لو یہی سب کچھ قرآن اور حدیث سے ثابت کر چکے ہیں وہ لوگ جن پر آپ لوگ مشرک بدعتی ہونے کا الزام لگاتے ہیں​
اہل توحید لوگ تو بس ایویں ہی ان بیچاروں کے پیچھے لٹھ لے کر پڑے ہوئے ہیں
ورنہ اسلام سے پہلے اور بعد کا فرق کتنا آیا کبھی ان لوگوں کی ویب سائٹس اور کتابوں میں دلائل اور ثبوتوں کے ساتھ ملاحظہ کرنا جن پر مشرک اور بدعتی ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے ۔ ہونہہ
تو کیا آپ لوگوں کو ابھی بھی سمجھ نہیں آیا کہ اسلام سے پہلے اور بعد میں کیا فرق آیا ؟؟؟؟
 
Top