• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بعض محدثین کا افطار کے وقت رجال پر سوال وجواب

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
سعيد بن عمرو البرذعي رحمه الله (المتوفى292)نے کہا:
’’حدثنا أيوب ، قال : حدثني أبو بكر ، وعثمان ابنا أبي شيبة ، قالا : كنا عند يزيد بن هارون ليلة في بيته ، وكان صائما فأفطرنا معه فسألناه عن علي بن عاصم ، فقال : ما زلنا نعرفه بالكذب‘‘
’’ابوبکربن ابی شیبہ اور عثمان بن ابی شیبہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک رات یزیدبن ہارون کے پاس ان کے گھر پر تھے ، یزیدبن ہارون روزے سے تھے، ہم نے ان کے ساتھ افطار کیا تو ان سے ’’علی بن عاصم‘‘ کے بارے میں سوال کیا ،تو انہوں نے جواب دیا: ہم اسے جھوٹ کے ساتھ ہی جانتے رہے‘‘ [سؤالات البرذعي لأبي زرعة، ت الأزهري: ص: 133 واسنادہ صحیح واخرجہ ایضا العقیلی فی الضعفاء :4/ 266 والخطیب فی تاریخ بغداد:11/ 456 من طریق عثمان نحوہ]
 
Last edited:
Top