1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلتستان سے 25 ہزار جوانوں کا گلگت کی جانب مارچ

'اتحاد امت' میں موضوعات آغاز کردہ از اعتصام, ‏اپریل 04، 2012۔

  1. ‏اپریل 04، 2012 #1
    اعتصام

    اعتصام مشہور رکن
    جگہ:
    sukkur sindh
    شمولیت:
    ‏فروری 09، 2012
    پیغامات:
    483
    موصول شکریہ جات:
    678
    تمغے کے پوائنٹ:
    130

    بلتستان سے 25 ہزار جوانوں کا گلگت کی جانب مارچ

    چلاس کے نزدیک دہشت گردوں کی سفاکانہ فائرنگ سے گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کی مظلومانہ شہادت کے بعد اٹھنے والی احتجاج کی لہر کے پیش نظر گلگت شہر کو سیل کر دیا گیا ، اس وقت پو رے شہر میں فوج اور سیکورٹی فورسز گشت کر رہی ہیں اور ملحقہ علاقوں سے گلگت جانے والی تمام سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں ، گلگت شہر میں موبائل نیٹ ورک اور دیگر مواصلاتی جام کر دیا گیا ، تاہم علاقہ کے مکین کرفیو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے گلگت کا رخ کر رہے ہیں.

    ابنا: علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگر اور اس کے مضافات سے ہزاروں افراد جلوس کی شکل میں ڈینور تک پہنچ چکے ہیں ، ادھر سکردو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 25 ہزار جوان سکردو اور گمبہ سے گلگت کی جانب روانہ ہو چکے ہیں اور پورے علاقہ میں چلو چلو گلگت چلو کی صدائیں گونج رہی ہیں ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کے خلاف ایک کالعدم تنظیم نے ہڑتال کی کال دی تھی ، ہڑتال کے دوران شہر میں توڑ پھوڑ کی گئی ،دستی بموں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور شیعہ آبادیوں پر بھاری اسلحے سے حملے کیے گئے جس کے نتیجہ میں بیسوں افراد زخمی ہوئے جبکہ چلاس کے نزدیک دہشت گردوں نے راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بسوں سے اتار کر گلگت ، سکردو اور دیگر علاقوں کے مسافروں گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا جس کے نتیجہ 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

    یہاں پہ آکر خبرکو نقد وغیرہ کرسکتے ہیں
     
  2. ‏اپریل 05، 2012 #2
    عبداللہ عبدل

    عبداللہ عبدل مبتدی
    شمولیت:
    ‏نومبر 23، 2011
    پیغامات:
    493
    موصول شکریہ جات:
    2,196
    تمغے کے پوائنٹ:
    26

    زرا ان پانچ افراد کے بارے بھی تبصرہ کر دین جن کو پر امن ریلی کے دوران ایک خبیث الفکر شخص نے گرنیڈ پھینک کر شہید کیا اور اس فتنے کی چابی بنا!!!

    آدھا سچ حقیقت میں جھوٹ کا دوسرا نام ہے
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں