• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بلند آواز سے آمین کہنے سے حسد کرنا کس کا طریقہ ہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بلند آواز سے آمین کہنے سے حسد کرنا کس کا طریقہ ہیں !!!
The Prophet (Peace Be Upon Him) said
"The Jews do not envy you for anything more than they envy you for the Salam and (saying) 'Amin'."
Ibn Majah
Vol. 1, Book 5, Hadith 856
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہودیوں نے تم سے کسی
چیز پر اتنا حسد نہیں کیا جتنا سلام کرنے، اور آمین کہنے پر حسد کیا

سنن ابن ماجه : 856
، صحيح الجامع : 5613
، صحيح الترغيب : 515
1600982_604914029576870_584159775_n.jpg
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
آمین کہنے کے بارے میں کچھ احادیث مبارکہ

سنن ابن ماجہ


14- بَاب الْجَهْرِ بِآمِينَ
۱۴-باب: آمین زور سے کہنے کا بیان
851- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: <إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا، فَإِنَّ الْمَلائِكَةَ تُؤَمِّنُ، فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلائِكَةِ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ>۔
* تخريج: خ/الأذان ۱۱۱ (۷۸۰)، ۱۱۳ (۷۸۲)، التفسیر ۲ (۴۴۷۵)، الدعوات ۶۳ (۶۴۰۲)، ن/الافتتاح ۳۳ (۹۲۷، ۹۲۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۱۳۶)، وقد أخرجہ: م/الصلاۃ ۱۸ (۴۱۰)، د/الصلاۃ ۱۷۲ (۹۳۶)، ت/الصلاۃ ۷۱ (۲۵۰)، ط/الصلاۃ ۱۱ (قبیل۴۵)، حم (۲/۲۳۸، ۴۶۹)، دي/الصلاۃ ۳۸ (۱۲۸۲)
(صحیح)

۸۵۱- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، اس لئے کہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں، اور جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس حدیث سے امام نسائی نے امام کے بلندآواز سے آمین کہنے پر استدلال کیا ہے کیونکہ اگر امام آہستہ آمین کہے گا تو مقتدیوں کو امام کے آمین کہنے کا علم نہیں ہوسکے گا توان سے امام کے آمین کہنے کے وقت آمین کہنے کا مطالبہ درست نہ ہوگا۔
852- حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، وَجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَى، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، وَهَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ الْحَرَّانِيُّ قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: <إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا، فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلائِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ>۔
* تخريج: ن/الافتتاح ۳۳ (۹۲۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۲۸۷)، وحدیث سلمۃ بن عبد الرحمن تفرد بہ ابن ماجہ ۱۵۳۰۲، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۳۰۲) (صحیح)

۸۵۲- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب امام (آمین) کہے تو تم بھی آمین کہو ۱؎ ، اس لئے کہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے'' ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی پہلے امام بلند آواز سے آمین کہے، پھر مقتدی بھی آواز سے آمین کہیں، اور اس کی دلیل میں کئی حدیثیں ہیں، اور حنفیہ کہتے ہیں کہ آمین آہستہ سے کہنا چاہئے، اور دلیل دیتے ہیں وائل کی حدیث سے جس میں یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب ''غير المغضوب عليهم ولا الضالين'' پر پہنچے تو آہستہ سے آمین کہی، (مسند امام احمد، مسند ابو یعلی، طبرانی، دار قطنی، مستدرک الحاکم) ہم کہتے ہیں کہ خود اس حدیث سے زور سے آمین کہنا ثابت ہوتا ہے، ورنہ وائل نے کیوں کر سنا اور سفیان نے اس حدیث کو وائل سے روایت کیا، اس میں یہ ہے کہ آپ ﷺ نے آمین کہی بلند آواز سے، اور صاحب ہدایہ نے آمین کو دھیرے سے کہنے پر ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول سے استدلال کیا ہے، او ر وہ روایت ضعیف ہے، نیز صحابی کا قول مرفوع حدیثوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، او ریہ بھی ممکن ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی مراد اخفاء سے یہ ہو کہ زور سے کہنے میں مبالغہ نہ کرے، واللہ اعلم۔
853- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، ابْنِ عَمِّ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: تَرَكَ لنَّاسُ التَّأْمِينَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا قَالَ: <غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ>، قَالَ: <آمِينَ> حَتَّى يَسْمَعَهَا أَهْلُ الصَّفِّ الأَوَّلِ، فَيَرْتَجُّ بِهَا الْمَسْجِدُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۴۴۴، ومصباح الزجاجۃ: ۳۱۱)، وقد أخرجہ: د/الصلاۃ ۱۷۲ (۹۳۴) (ضعیف)

(اس کی سند میں ابو عبداللہ مجہول ہیں، اور بشر بن رافع ضعیف ہیں، اس لئے ابن ماجہ کی یہ روایت جس میں ''فيرتج بها المسجد'' (جس سے مسجد گونج جائے) کالفظ ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ: ۴۶۵)
۸۵۳- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے آمین کہنا چھوڑ دیا حالانکہ رسول اللہ ﷺ جب {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ}کہتے تو آمین کہتے، یہاں تک کہ پہلی صف کے لوگ سن لیتے، اور آمین سے مسجد گونج اٹھتی ۔
854- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ؛ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ إِذَا قَالَ: <وَلا الضَّالِّينَ > قَالَ: < آمِينَ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۰۶۵، ومصباح الزجاجۃ: ۳۱۲) (صحیح)

(اس حدیث کی سند میں محمد بن عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف ہیں، لیکن بعد میں آنے والی صحیح سندوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: المشکاۃ : ۸۴۵، فواد عبد الباقی اور خلیل مامون شیحا کے نسخوں میں اور مصباح الزجاجہ کے دونوں نسخوں میں ''عثمان بن ابی شیبہ''ہے، مشہور حسن نے ''ابوبکر بن ابی شیبہ'' ثبت کیا ہے، اور ایسے تحفۃ الأشراف میں ہے، اس لئے ہم نے ''ابو بکر'' کو ثبت کیا ہے، جو ابن ماجہ کے مشاہیر مشائخ میں ہیں، اس لئے کہ اما م مزی نے تحفہ میں یہی لکھا ہے، اور تہذیب الکمال میں حمیدبن عبدالرحمن کے ترجمہ میں تلامیذ میں ابوبکر بن ابی شیبہ کے نام کے آگے (م د ق) کا رمز ثبت فرمایا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ صحیح مسلم، ابوداود، اور ابن ماجہ میں ابو بکر کے شیخ حمید بن عبد الرحمن ہی ہیں، ملاحظہ ہو، تہذیب الکمال : (۷/ ۳۷۷)، اور عثمان بن ابی شیبہ کے سامنے (خ م) یعنی بخاری ومسلم کا رمز دیا ہے، یعنی ان دونوں کتابوں میں حمید سے روایت کرنے والے عثمان ہیں، ایسے ہی عثمان کے ترجمہ میں حمید بن عبد الرحمن کے آگے (خ م) کا رمز دیا ہے)
۸۵۴- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو سنا کہ جب آپﷺ ''وَلا الضَّالِّينَ'' کہتے تو ''آمین'' کہتے ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : آمین کے معنی ہیں قبول کر، اور بعضوں نے کہاکہ آمین اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے، اور بہر حال زور سے آمین کہنا سنت نبوی اور باعث اجر ہے، اور جو کوئی اس کو برا سمجھے اس کو اپنی حدیث مخالف روش پر فکر مند ہونا چاہئے کہ وہ حدیث رسول کے اعراض سے کیوں کر اللہ کے یہاں سرخرو ہوسکے گا۔
855- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَعَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ؛ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ، فَلَمَّا قَالَ: < وَلا الضَّالِّينَ > قَالَ: < آمِينَ >، فَسَمِعْنَاهَا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۶۶)، وقد أخرجہ: د/الصلاۃ ۱۷۲ (۹۳۲)، ت/الصلاۃ ۷۰ (۲۴۸)، ن/الافتتاح ۴ (۸۸۰)، حم (۴/۳۱۵، ۳۱۷، دي/الصلاۃ ۳۹ (۱۲۸۳) (صحیح)

۸۵۵- وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ صلاۃ پڑھی، جب آپ نے ''وَلا الضَّالِّينَ'' کہا، تو اس کے بعد آمین کہا، یہاں تک کہ ہم نے اسے سنا ۔
856- حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُالصَّمَدِ بْنُ عَبْدِالْوَارِثِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ ابْنُ سَلَمَةَ، حدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: <مَا حَسَدَتْكُمُ الْيَهُودُ عَلَى شَيْئٍ ، مَا حَسَدَتْكُمْ عَلَى السَّلامِ وَالتَّأْمِينِ>۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۰۷۴، ومصباح الزجاجۃ: ۳۱۳)، وقد أخرجہ: حم (۶/۱۲۵) (صحیح)

۸۵۶- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ''یہود نے تم سے کسی چیز پر اتنا حسد نہیں کیا جتنا سلام کرنے، اور آمین کہنے پر حسد کیا'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : یہ کلمے ان کو بھی بہت پسند آئے، مگر مسلمانوں کی ضد میں اس پر عمل نہ کرسکے، اور حسد میں جلتے رہ گئے، قل موتوا بغيظكم۔
857- حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَأَبُومُسْهِرٍ، قَالا: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ صُبَيْحٍ الْمُرِّيُّ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < مَا حَسَدَتْكُمُ الْيَهُودُ عَلَى شَيْئٍ، مَا حَسَدَتْكُمْ عَلَى آمِينَ، فَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ آمِينَ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۵۸۹۷، ومصباح الزجاجۃ: ۳۱۴) (ضعیف جدا)

(سند میں طلحہ بن عمرو متروک ہے، اس لئے یہ ضعیف ہے، لیکن اصل حدیث بغیر آخری ٹکڑے ''فَأَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ آمِينَ'' کے ثابت ہے)
۸۵۷- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ''یہود نے تم سے کسی چیز پر اتنا حسد نہیں کیا جتنا ''آمین'' کہنے پر کیا، لہٰذا تم آمین کثرت سے کہا کرو'' ۔
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
نمبر1
فرشتے آمین بلند آواز سے کہتے ہیں یا آہستہ؟
نمبر2
جو مقتدی اس وقت جماعت میں شریک ہو جب امام نصف سے زائد فاتحہ پڑھ چکا ہو اس کے لئے دودفعہ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے ؟۔ ایک دفہ اپنی فاتحہ کے درمیان زور سے آمین اور دوسری بار اپنی فاتحہ کے اختتام پر زوا سے آمین؟۔

ان دونوں سوالوں کے جواب صحیح صریح اور غیر معارض احادیث مبارکہ سے دے دیجئے ۔ پھر کچھ مزید سوالات ہیں وہ آپ سے بعد میں پوچھیں گے ۔
شکریہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نمبر1
فرشتے آمین بلند آواز سے کہتے ہیں یا آہستہ؟
نمبر2
جو مقتدی اس وقت جماعت میں شریک ہو جب امام نصف سے زائد فاتحہ پڑھ چکا ہو اس کے لئے دودفعہ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے ؟۔ ایک دفہ اپنی فاتحہ کے درمیان زور سے آمین اور دوسری بار اپنی فاتحہ کے اختتام پر زوا سے آمین؟۔

ان دونوں سوالوں کے جواب صحیح صریح اور غیر معارض احادیث مبارکہ سے دے دیجئے ۔ پھر کچھ مزید سوالات ہیں وہ آپ سے بعد میں پوچھیں گے ۔
شکریہ

یہودی جو آمین سے حسد کرتے تھے وہ آواز سے ہوتی تھی یا آپ لوگوں کی طرح آواز آتی ہی نہیں تھی ؟ سوچنا ضرور
باقی پوسٹ سے سمجھ لینا - اللہ آپ کو حق سمجھنے کو تو فیق دے - آمین
1798176_697935216931904_993637031_n.jpg
 

اٹیچمنٹس

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
یہودی جو آمین سے حسد کرتے تھے وہ آواز سے ہوتی تھی یا آپ لوگوں کی طرح آواز آتی ہی نہیں تھی ؟ سوچنا ضرور
باقی پوسٹ سے سمجھ لینا - اللہ آپ کو حق سمجھنے کو تو فیق دے - آمین
1
نماز فجر اور نماز مغرب اور نماز عشاء کے وقت یہودی بازار میں نہیں ہوتے ظہر،عصر میں وہ بازار میں ہوتے ہیں مگر ان دونوں نمازوں میں آپ سب غیر مقلد آمین بلند آواز سے نہیں کہتے کہ یہودی ناراض نہ ہوجائیں۔ کیوں ٹھیک ہے کہ نہیں ؟
2
سوچنا آپ کے کون سے نمبر والی دلیل ہے ؟ اور اسکا درجہ کیا ہے ؟ قرآن کے برابر یا حدیث کے؟
3
سب سے آسان سوال آپ نے جس حدیث سے سوچنا دلیل بنایا ہے اس میں سے جہر پر نشان لگا دیجئے
4
آمین کہتے ہوئے آواز کو کتنا بلند کرنا ہے ؟ برائے مہربانی اس بارے میں کوئی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیں۔

اور پوسٹ نمبر 4 کے سوالات بھی ان میں ہی شامل کرلیجئے ۔
شکریہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
نمبر1
فرشتے آمین بلند آواز سے کہتے ہیں یا آہستہ؟
نمبر2
جو مقتدی اس وقت جماعت میں شریک ہو جب امام نصف سے زائد فاتحہ پڑھ چکا ہو اس کے لئے دودفعہ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے ؟۔ ایک دفہ اپنی فاتحہ کے درمیان زور سے آمین اور دوسری بار اپنی فاتحہ کے اختتام پر زوا سے آمین؟۔

ان دونوں سوالوں کے جواب صحیح صریح اور غیر معارض احادیث مبارکہ سے دے دیجئے ۔ پھر کچھ مزید سوالات ہیں وہ آپ سے بعد میں پوچھیں گے ۔
شکریہ
1- پیارے بھائی جب فرشتوں سے آپ کی ملاقات ہوگی تو ان سے دریافت کر لینا۔ کیونکہ میرے علم میں نہیں ہے ۔ اگر آپ کے پاس اس بارے میں کوئی صحیح حدیث ہے تو مجھے بھی مطلع کریں تاکہ میرے علم میں بھی اضافہ ہو جائے۔
2- اس کا دعوی تو میں نے نہیں کیا۔

جب آپ نے صحیح احادیث کو ہی غیر متفق کردیا ہے تو مزید بات کرنے کی گنجائش کہاں رہتی ہے؟۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت خوب ۔۔۔کل میں یہی لکھنے والی تھی کہ سہج بھائی صحیح احادیث سے غیر متفق ہو گئے۔
اور آمین کو کتنا بلند آواز میں بولنا ہے ، یہ سوال بھی عجیب ہے آپ کا بھائی۔اس کے بعد آپ کہیں کہ آمین کے نون کیسے بولنا ہے ، کتنے وقفے اور کتنے سیکنڈ میں آمین کہنا ہے! تو ایسے سوالوں کا کوئی فائدہ نہیں بھائی۔
فانما اھلک الذین من قبلھم ، کثرت مسائلھم ، واختلافھم علی انبیاءھم
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اذا امّن الامام فامّنوا فانہ من وافق تامینہ تامین الملا ءکۃ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ
آمین کی موافقت دل میں کہنے (سرّا)سے ہو سکتی ہے ؟؟؟؟؟جواب مطلوب ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1
نماز فجر اور نماز مغرب اور نماز عشاء کے وقت یہودی بازار میں نہیں ہوتے ظہر،عصر میں وہ بازار میں ہوتے ہیں مگر ان دونوں نمازوں میں آپ سب غیر مقلد آمین بلند آواز سے نہیں کہتے کہ یہودی ناراض نہ ہوجائیں۔ کیوں ٹھیک ہے کہ نہیں ؟
2
سوچنا آپ کے کون سے نمبر والی دلیل ہے ؟ اور اسکا درجہ کیا ہے ؟ قرآن کے برابر یا حدیث کے؟
3
سب سے آسان سوال آپ نے جس حدیث سے سوچنا دلیل بنایا ہے اس میں سے جہر پر نشان لگا دیجئے
4
آمین کہتے ہوئے آواز کو کتنا بلند کرنا ہے ؟ برائے مہربانی اس بارے میں کوئی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیں۔

اور پوسٹ نمبر 4 کے سوالات بھی ان میں ہی شامل کرلیجئے ۔
شکریہ

جہری نمازوں میں امام و مقتدی کا اونچی آواز میں آمین کہنا نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام سے ثابت ہے۔ بہت سی احادیث اس بات کی شاہد ہیں کہ آمین کہنا ایک مسنون عمل ہے۔ لیکن ہمارے ہاں ایک بڑا فقہی مسلک اونچی آواز میں آمین کہنے کا قائل نہیں ہے۔ اس موضوع پر فریقین کی جانب سے بہت لے دے ہو چکی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔ بہرحال اس مسئلہ کو علمی انداز میں سمجھنے اور سلجھانے کی ضرورت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب 'نماز میں اونچی آواز سے آمین کہنا' بھی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب دراصل اس عربی مقالے کا اردو ترجمہ ہے جو محترم محمد مظفر الشیرازی نے مدینہ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے آخری سال میں 'القول الامین فی الجھر بالتامین' کے نام سے جمع کرایا۔ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے حافظ عبدالرزاق اظہر نے اس کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مؤلف نے الجہر بالتامین سے متعلقہ جتنی روایات بھی میسر آ سکیں ان کی مکمل طور پر تخریج کی ہے اور ہر حدیث پر صحت و سقم کے حوالے سے حکم لگایا ہے، حدیث کی جتنی بھی سندیں ہیں ان کا جدول بھی پیش کیا ہے، ہر ایک راوی کا حکم ضم کرنے کے ساتھ ساتھ اسی ترتیب سے آثار صحابہ کو بھی نقل کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ مخالفین کے دلائل کا مناقشہ بھی کیا ہے۔ (ع۔م)


نوٹ:
محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


title-pages-nimaz-me-onchi-awaz-se-aameen-kehna.jpg

آپ کی تمام باتوں کا جواب اس کتاب میں موجود ہے اگر آپ واقعی حق جاننا چاھتے ہے تو آپ اس کتاب کا معطالہ کریں - اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو حق سمجھنے کی توفیق دے - آمین یا رب العالمین
 
Top