• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بليوں كى خريد و فروخت كا حكم كيا ہے ؟

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
بعض اہل علم بليوں كى خريد و فروخت كے جواز كے قائل ہيں، اور بعض اہل علم اس كے حرام ہونے كے قائل ہيں، اور يہ ظاہريوں كا قول اور امام احمد سے ايك روايت ہے، اور ابن منذر رحمہ اللہ نےاسے ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے.
اس كى خريد و فروخت حرام ہونے والا قول راجح ہے، كيونكہ اس كى بيع كى ممانعت اور نہى كا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثبوت ملتا ہے اور اس كے مخالف كوئى حديث نہيں.
امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو زبير رحمہ اللہ سے روايت كيا ہے وہ بيان كرتے ہيں كہ ميں نے جابر رضى اللہ تعالى عنہ سے كتے اور بلى كى خريد و فروخت كے متعلق دريافت كيا تو انہوں نے فرمايا:" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے "صحيح مسلم حديث نمبر ( 1569 ).
اور ابوداود اور ترمذى نے جابر بن عبد اللہ رضى اللہ تعالى عنہما سے بيان كيا ہے كہ:" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے كتے اور بلى كى قيمت سے منع فرمايا ہے "سنن ابو داود حديث نمبر ( 3479 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 1279 ).
علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اس حديث كو صحيح قرار ديا ہے.
اور " السنور " بلى كو كہتے ہيں.
اور بعض اہل علم نے ان احاديث كو ضعيف قرار ديا ہے، ليكن ان كا يہ قول مردود ہے صحيح نہيں.
امام نووى رحمہ اللہ تعالى " المجموع " ميں لكھتے ہيں:
" خطابى اور ابن منذر نے جو يہ بيان كيا ہے كہ يہ حديث ضعيف ہے، تو ان كا يہ كہنا غلط ہے، كيونكہ يہ حديث مسلم ميں صحيح سند كے ساتھ موجود ہے " : المجموع للنووى ( 9 / 269 ).
اور " نيل الاوطار " ميں امام شوكانى رحمہ اللہ جمہور كا رد كرتے ہوئے كہتے ہيں جنہوں نے حديث ميں نہى كو كراہت تنزيہى پر محمول كيا ہے، اور يہ كہ اس كى فروخت مكارم اخلاق ميں سے نہيں، اور ايسا كرنا خلاف مروءت ميں شامل ہوتا ہے، اس كا رد كرتے ہوئے كہتے ہيں:
" يہ مخفى نہيں كہ يہ نہى كو بغير كسى مقتضى كے نہى كو اس كے حقيقى معنى سے نكالنا ہے " : نيل الاوطار ( 6 / 227 ).
اور امام بيھقى رحمہ اللہ بھى جمہور كا رد كرتے ہوئے كہتے ہيں:
" بعض اہل علم نے اسے اس پر محمول كيا ہے كہ جب بلى وحشى بن جائے اور اسے سپرد كرنے پر قدرت نہ ركھى جائے، اور بعض نے يہ گمان كيا ہے كہ يہ ابتدائے اسلام ميں تھا جب كہ بلى كے نجس ہونے كا حكم تھا، پھر جب اس كے جھوٹے كے طاہر ہونے كا حكم جارى ہوا تو اس كى قيمت حلال ہو گئى، ان دونوں ميں سے كسى بھى قول كى كوئى واضح دليل نہيں ہے " : سنن البيھقى ( 6 / 18 ).
اور ابن قيم رحمہ اللہ نے " زاد المعاد " ميں اسكى خريد و فروخت كو بالجزم حرام قرار ديتے ہوئے كہا ہے:
" اور اسى طرح ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ نے بھى فتوى ديا، اور طاؤس، مجاھد، اور جابر بن زيد، اور سب اہل ظاہر كا يہى مسلك ہے، اور امام احمد كى ايك روايت بھى يہى ہے، اور اس كے متعلق بيان كردہ حديث كے صحيح ہونے كى بنا پر يہى قول صحيح ہے، اور اس كے مخالف كوئى نہيں تو اس كى حرمت كا كہنا واجب اور ضرورى ہے "
: زاد المعاد ( 5 / 773 ).
اور ابن منذر رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" اگر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے اس كى خريد و فروخت كى نہى اور ممانعت ثابت ہوجائے تو اس كى خريد و فروخت باطل ہے، وگرنہ جائز ہو گى: المجموع ( 9 / 269 ).
اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے اس كى نہى اور ممانعت كا ثبوت ملتا ہے، جيسا كہ صحيح مسلم كى حديث بيان ہو چكى ہے.
اور مستقل فتوى كميٹى كے فتاوى جات ميں درج ذيل فتوى درج ہے:
" بليوں اور كتوں كى خريد و فروخت جائز نہيں، اور اسى طرح دوسرے چيڑ پھاڑ كرنے والے درندے جن كى كچلى ہو، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس سے منع فرمايا اور ايسا كرنے سے ڈانٹا ہے، اور اس ليے بھى كہ اس ميں مال كا ضياع ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ايسا كرنے سے منع فرمايا ہے " : فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 37 ).
واللہ اعلم .
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جزاک اللہ خیرا بھائی عمران بھائی اور نعیم یونس بھائی، توجہ دلانے کا شکریہ

نعیم بھائی بس اب آ پ تیاری پکڑیں ہم جلد آرہے ہیں
محمد نعیم یونس
 
شمولیت
مارچ 20، 2014
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
3
بعض اہل علم بليوں كى خريد و فروخت كے جواز كے قائل ہيں، اور بعض اہل علم اس كے حرام ہونے كے قائل ہيں، اور يہ ظاہريوں كا قول اور امام احمد سے ايك روايت ہے، اور ابن منذر رحمہ اللہ نےاسے ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے.
اس كى خريد و فروخت حرام ہونے والا قول راجح ہے، كيونكہ اس كى بيع كى ممانعت اور نہى كا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثبوت ملتا ہے اور اس كے مخالف كوئى حديث نہيں.
امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو زبير رحمہ اللہ سے روايت كيا ہے وہ بيان كرتے ہيں كہ ميں نے جابر رضى اللہ تعالى عنہ سے كتے اور بلى كى خريد و فروخت كے متعلق دريافت كيا تو انہوں نے فرمايا:" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے "صحيح مسلم حديث نمبر ( 1569 ).
بھائی جان بہت علمی سوال اٹھایا ہے اللہ آپ کو جزاے خیر عطا فرماے
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بھائی جان بہت علمی سوال اٹھایا ہے اللہ آپ کو جزاے خیر عطا فرماے.
جواب QUOTE کے نیچے لکھیں۔ پھر علیحدہ نظر آئے گا۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا بھائی عمران بھائی اور نعیم یونس بھائی، توجہ دلانے کا شکریہ

نعیم بھائی بس اب آ پ تیاری پکڑیں ہم جلد آرہے ہیں
محمد نعیم یونس
میری بلی نے، کل تین بچے دئیے ہیں۔آپ تقریبا ڈیڑھ ماہ انتظار کرلیں۔بلی اور ہم مل کر ان کی پرورش کرلیں۔ ابتسامہ۔۔۔۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میری بلی نے، کل تین بچے دئیے ہیں۔آپ تقریبا ڈیڑھ ماہ انتظار کرلیں۔بلی اور ہم مل کر ان کی پرورش کرلیں۔ ابتسامہ۔۔۔۔

بچوں کی بلی نے دو مرتبہ بچے دئے تھے مگر کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

والسلام
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
میری بلی نے، کل تین بچے دئیے ہیں۔آپ تقریبا ڈیڑھ ماہ انتظار کرلیں۔بلی اور ہم مل کر ان کی پرورش کرلیں۔ ابتسامہ۔۔۔۔
جی جی اب ہمیں کچھ دنوں بعد دیکھنے آنا ہوگا تاکہ سلیکشن ہو سکے ، ورنہ کوئی اور ہاتھ صاف نہ کر جائے ، ویسے کلرز بلیک تو نہیں ؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم

بچوں کی بلی نے دو مرتبہ بچے دئے تھے مگر کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
میری بلی نے بھی سب سے پہلے دو مرتبہ جو بچے دئیے تھے وه دو تین دن کے اندر مر گئے تھے. اس کے بعد دو مرتبہ دئیے گئے بچے زندہ رہے تھے. اب پانچویں بار دئیے هیں.
 
Top