• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بنت نعیم یونس

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ ہماری اس بیٹی کو خاص رحمت میں رکھے۔ بری نظر اور بری تقدیر سے بچائے۔
مجھے اُمید ہے کہ ہماری یہ بیٹی بہت جلد قرآن مجید کے ایک نسخے پر کام کریں گی اور جلد ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔
آپ سب حضرات سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ تعالی انہیں اور اُن تمام مسلمانوں کو جو اللہ کی راہ میں جہدوجہد کر رہے ہیں کامیاب کرے آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ ہماری اس بیٹی کو خاص رحمت میں رکھے۔ بری نظر اور بری تقدیر سے بچائے۔
مجھے اُمید ہے کہ ہماری یہ بیٹی بہت جلد قرآن مجید کے ایک نسخے پر کام کریں گی اور جلد ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔
آپ سب حضرات سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔

الحمد للہ۔ الحمد للہ رب العالمین
ہماری بیٹی کے ہاتھوں قرآن مجید پر جاری کام آج مکمل ہو گیا ہے اور جن صاحب کے لئے کام کیا گیا ہے انہیں دے دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک سے پہلے ان شاء اللہ العزیز چھاپنے کا ارادہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہماری بیٹی مٹھائی کی حقدار بھی بن گئی ہے۔ بس ابھی تھوڑی دیر کے بعد وہ مٹھائی بھی کھا لیں گی۔
آپ تمام حضرات بھی اپنی اپنی دعاؤں میں ہماری اس بیٹی کو یاد رکھیں۔
مٹھائی کھانے کے لئے ہمارے ہاں تشریف لائیں۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
31
الحمد للہ۔ الحمد للہ رب العالمین
ہماری بیٹی کے ہاتھوں قرآن مجید پر جاری کام آج مکمل ہو گیا ہے اور جن صاحب کے لئے کام کیا گیا ہے انہیں دے دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک سے پہلے ان شاء اللہ العزیز چھاپنے کا ارادہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہماری بیٹی مٹھائی کی حقدار بھی بن گئی ہے۔ بس ابھی تھوڑی دیر کے بعد وہ مٹھائی بھی کھا لیں گی۔
آپ تمام حضرات بھی اپنی اپنی دعاؤں میں ہماری اس بیٹی کو یاد رکھیں۔
مٹھائی کھانے کے لئے ہمارے ہاں تشریف لائیں۔
جزاک اللہ خیرا چاچو جی۔
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ کا کیسے شکریہ ادا کروں۔ واقعی۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مجھے آپ جیسے پر خلوص اورقابل استاد ملےجنھوں نے مجھے چند ہی دنوں میں محنت کرکے کام سیکھایا۔
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
31
قرآن مجید کو فور کلر سے سنگل کلر میں تبدیل کیا ہے۔ نمونہ یہ ہے۔​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بنت نعیم یونس ،قرآن مجید کے نسخے پر کام کے حوالے سے کچھ وضاحت اراکین فورم کے لیے بھی کر دیں۔
نیکی کے کاموں میں تعاون کرنا چاہیئے اور اس سے دوسروں کا بھی شوق بڑھتا ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔آمین
 
شمولیت
اپریل 15، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
31
اور اس کے علاوہ حاشیہ بھی ختم کیا ہے۔اور سائزنگ بھی کی ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
دعا سسٹر یہ کام پروفیشنلی کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا یہ نسخہ پہلے تو چار رنگوں میں چھپا تھا۔ جیسا کہ آپ نے مشاہدہ کیا کہ لفظ اللہ سرخ رنگ میں ہے۔ باقی متن کالے رنگ میں ہے۔ جبکہ باہر حاشیہ (بیل) دو مختلف رنگوں کی ہے اور آیت کا نشان بھی تین رنگوں پر مشتمل ہے۔
اب اگر اس نسخے کو جوں کا توں چھاپا جائے تو لاگت زیادہ آتی ہے۔ جبکہ چھپوانے والے حضرات نے سوچا کہ اسے ایک رنگ یعنی صرف کالے رنگ میں چھاپا جائے تاکہ کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ چھپ جائے اور زیادہ ہاتھوں تک رسائی یقینی بن سکے۔ چنانچہ اس سوچ کے تحت چار رنگوں سے اسے ایک رنگ میں تبدیل کروانے کا پروگرام طے پا گیا۔
اور
اس محنت شاقہ کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے ہماری بیٹی جزا کے حصے میں آئی۔ جنہوں نے اس کام کو چیلنج سمجھتے ہوئے دن رات ایک کر دیا اور کام میں ایسے جت گئیں کہ باقی سب کچھ گویا بھول ہی گئیں۔ چنانچہ اس محنت کو اللہ تعالیٰ نے قبول و منظور فرمایا لیا اور تین مراحل میں اس کام کو مکمل کروا دیا۔
پہلا مرحلہ ایڈوب الیسٹریٹر سی ایس 5 پر شروع ہوا اور چار رنگوں کو ایک رنگ میں تبدیل کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں سائز (جو کہ بڑا تھا اس) کو چھوٹا مطلوبہ سائز کے مطابق بنایا گیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ باہر کا حاشیہ ختم کر دیا گیا۔
تیسرے مرحلے میں پی ڈی ایف فائلز تیا کی گئیں۔ اور آخر کار ہر پارے کی الگ الگ پی ڈی ایف فائل بنائی گئی۔ بعد ازاں 15۔ 15 پاروں پر مشتمل 2 فائلز تیار کی گئیں۔ جو کہ کورل ڈرا وغیرہ پر بھی کھل سکتی ہیں۔ اور مزید کام کیا جا سکتا ہے۔
چنانچہ اس طرح سے یہ کام اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مکمل ہو گیا۔
الحمد للہ علی ذالک
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ۔۔۔تبارک اللہ
اتنا عظیم کام کیا ہے بہن نے کہ قیامت تک کے لیے اپنے اور والدین کے لیے بھی صدقہ جاریہ بنا لیا ہے۔ان شاء اللہ
بہت زبردست۔۔۔۔اللہ تعالی اس نیک کام میں شریک تمام لوگوں کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین
محمد نعیم یونس بھائی جیسے محنتی ہیں ، یہی خوبی ان کی بیٹی میں بھی ہے۔اللہ آپ کو مزید ترقی کی منازل نصیب کرے بہنا۔آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بالکل دعا سسٹر
لکھتے لکھتے نعیم صاحب کے متعلق بھی چند جملے ذہن میں آئے تھے لیکن شاید لائیٹ جانے کے خوف سے نہیں لکھ پایا۔
الحمد للہ۔ نعیم صاحب نے جو کام اس فورم کی نذر کیا ہے اللہ تعالی اُسے بھی قبول و منظور فرما لے۔
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کو پورا پورا کیش کرنے کی جستجو میں لگے رہنا، مستقل مزاجی کی علامت ہے جو کہ محترم نعیم صاحب میں ہمیں بدرجہ اتم نظر آتی ہے۔ الحمد للہ علی ذالک۔
یہ توفیق بھی اللہ تعالی کسی کسی کو دیتا ہے۔
اور
اگر ایسا موقع مل جائے تو اس سے فائدہ بھی کوئی کوئی اٹھاتا ہے۔
ہم اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کرتے ہیں کہ اُس مالک الملک، سبحانہ و تعالی نے
باپ بیٹی دونوں کو بہترین مواقع مہیا کئے اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائی۔
ہم یہ بھی دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان (باپ بیٹی) کے حسنات کو قبول و منظور فرماتے ہوئے دیگر لوگوں کو بھی ان کے کاموں سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
 
Top