• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دے دی گئی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مولانا مطیع الرحمن نظامی رسول اللہ ﷺ کے سچے پیروکار اور اسلام پسندوں کے قائد تھے، انھوں نے استقامت سے مظالم اور پھانسی کا سامنا کیا، بنگلہ دیشی حکومت کا ظلم اور جرم ناقابل معافی ہے ۔ ترک صدر طيب اردگان کی مولانا مطیع الرحمن نظامی شہید کے بارے میں گفتگو - ایوان نعروں سے گونج اٹھا
طیب اردگان نے نہ صرف اپنے سفیر کو بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا بلکہ اس تقریر میں ملت اسلامیہ کے عظیم قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ضرور دیکھیں اور شیئر کریں

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ترک صدر رجب طیب اردگان کا مولانا مطیع الرحمن نظامی کی شہادت پر ایمان افروز پیغام

13240576_1121372587909039_3990769123621841975_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بنگلادیش میں امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی دہرا معیار ہے، ترک صدر

ویب ڈیسک اتوار 15 مئ 2016

امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر ترکی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ فوٹو: فائل

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بنگلادیش کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیے جانے پر یورپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ سیاسی پھانسیوں کے خلاف ہے تو پھر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ خاموش کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر یورپ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ یہ اس کا دہرا معیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش نے امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی جب کہ ترکی نے پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔
 
Top