• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بنی اسرائیل کی بزدلی۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلَمْ تَرَ اِلَى الْمَلَاِ مِنْۢ بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى۝۰ۘ اِذْ قَالُوْا لِنَبِىٍّ لَّہُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۝۰ۭ قَالَ ھَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوْا۝۰ۭ قَالُوْا وَمَا لَنَآ اَلَّا نُقَاتِلَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَقَدْ اُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا وَاَبْنَاۗىِٕنَا۝۰ۭ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْہِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ۝۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالظّٰلِمِيْنَ۝۲۴۶
کیا تونے موسیٰ (علیہ السلام)کے بعد بنی اسرائیل کی اس جماعت کو نہیں دیکھا جنھوں نے اپنے نبی (علیہ السلام) سے کہاکہ ہمارے لیے ایک بادشاہ قائم کرکہ ہم خدا کی راہ میں لڑیں۔ نبی علیہ السلام نے کہا کہ تم سے یہ بھی توقع ہے کہ اگر تم پر جنگ فرض ہو جائے تو تم جنگ نہ کرو۔ انھوںنے کہا کہ ہم خدا کی راہ میں کیوں نہ لڑیں گے جب کہ ہم اپنے گھروں اور بیٹوں سے جدا کیے گئے ہیں۔پھر جب ان پر قتال فرض ہوا تو سوائے تھوڑے سے آدمیوں کے وہ سب پھرگئے اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے۔۱؎(۲۴۶)
بنی اسرائیل کی بزدلی
۱؎ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد جب عنان نبوت حضرت شموئیل علیہ السلام کے ہاتھ میں آئی تو بنی اسرائیل نے کہا۔ ہمیں جہاد کرنے میں کوئی تامل نہیں۔ آپ ایک امیر مقرر فرمادیجئے۔ اس پر کہا گیا کہ اس کی کیا ضمانت ہے کہ تم بالضرور جہاد پر آمادہ ہوجاؤگے۔ ایسا تو نہیں کہ فرضیت جہاد کے بعد تمہاری ہمتیں جواب دے جائیں۔ انھوں نے کہا ایسا کیوں کر ممکن ہے ؟ جب کہ ہم مظلوم ہیں اور مہاجر ہیں مگر جب جہاد فرض کردیا گیا اور حکم آگیا کہ اب لڑو تو بجز چند بہادروں کے سب پھرگئے۔اس سارے قصہ سے جو بہت طوالت کے ساتھ دہرایاگیا ہے ۔ مقصدیہ ہے کہ مسلمانوں کو ہر طرح جہاد کے لیے آمادہ وتیار کردیاجائے اورپہلے سے راہ کی مشکلات بتادی جائیں، تاکہ بعد میں وہ بھی بنی اسرائیل کی طرح عذر ومعذرت نہ کریں۔ ملک سے مراد امیر جماعت ہے جو نبی کی غیر حاضری میں سالارِ عسکر ہو۔ یہ غلط ہے کہ اس وقت چونکہ حضرت شموئیل بوڑھے تھے، اس لیے ایک امیر کی ضرورت پڑی، کیوں کہ نبی جب تک دنیا میں رہتا ہے اس کی قوتیں جوان رہتی ہیں اور وہ ایک لمحہ کے لیے بے کار نہیں ہوتا۔ یہ بھی غلط ہے کہ بنی اسرائیل میں نبوت وامارت دوالگ الگ شعبے تھے، اس لیے کہ نبی وہ جامع کمال شخصیت ہوتی ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے مستقل وجود کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔
حل لغات
{اَلْمَلَاء} شرفاء کی جماعت{ بَعَثَ} بھیجا۔ مقرر کیا۔ {اَنّٰی} کیوں کر۔ کیسے۔ {سَعَۃً} فراوانی، کشائش۔
 
Top