• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بوڑھی عورت کا قصہ جو نبیﷺ کے اوپر روزانہ کوڑا ڈالتی تھی

شمولیت
فروری 09، 2015
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
6
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس بوڑھی عورت کا واقعہ جو نبیﷺ کے اوپر روزانہ کوڑا ڈالتی تہی پہر ایک دن بیمار ہو گئ اور نبیﷺ اسکی عیادت کے لیے گئے
مجہے اس واقعہ کی تحقیق چا ہے برائے مہربانی جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
یہ ایک من گھڑت قصہ ہے کسی بھی کتاب میں اس کی کوئی سند نہیں ملتی ۔ حتی کہ معروف مراجع ومصادر میں اس کا ذکر تک نہیں ملتا ہے۔
اورغور کرنے کی بات ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت روزآنہ یہ حرکت کرے اور صحابہ کرام خاموش رہیں؟ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہرگزآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ توہین برداشت نہیں کرسکتے تھے ۔

بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ کوئی عورت امام ابوحنیفہ کے گھر کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکتی تھی اور اس واقعہ کو بدل کر لوگوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت کردی۔
لیکن اس کا حوالہ بھی ہمیں نہیں ملا ۔
 
Top