• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کی برتھ ڈے سے عید میلاد کا استدلال غلط ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بچوں کی برتھ ڈے سے عید میلاد کا استدلال غلط ہے

اگر کوئی بچے کی برتھ ڈے اس نیت سے مناتا ہے اور یہ سمجھ کر مناتا ہے کہ یہ اسلام کا حکم ہے، اور ایسا کرنے سے ثواب ملتا ہے تو بلاشک و شبہ یہ بدعت ہے اور اسلام کا حکم نہیں، دوسری بات برتھ ڈے منانا کوئی ضروری چیز نہیں
 
رفی

رکن
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
46

محترم بھائی اس نیت کے علاوہ بھی بچے کی برتھ ڈے منانا جائز نہیں کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس میں ہمیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم اور انکے صحابہ کرام سے بچے کی سالگرہ منانے کی مثال نہیں ملتی۔ ہاں غیر مسلموں کے ہاں یہ رواج پایا جاتا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے کہ جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محترم بھائی اس نیت کے علاوہ بھی بچے کی برتھ ڈے منانا جائز نہیں کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس میں ہمیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم اور انکے صحابہ کرام سے بچے کی سالگرہ منانے کی مثال نہیں ملتی۔ ہاں غیر مسلموں کے ہاں یہ رواج پایا جاتا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے کہ جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔
جزاک اللہ خیرا رفی بھائی، میں آپ کی بات سے مکمل متفق ہوں
 
رفی

رکن
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
46
جزاک اللہ خیرا
ایک امر جو بذات خود جائز نہیں اس سے کسی دوسرے عمل کے جواز پر استدلال بنتا ہی نہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
ایک امر جو بذات خود جائز نہیں اس سے کسی دوسرے عمل کے جواز پر استدلال بنتا ہی نہیں۔
بھائی جہاں تک میں سمجھا ہوں وہ شاید یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے گھروں میں بچوں کی ولادت پر خوشی ہوتی ہے اور اس خوشی میں مٹھائی وغیرہ بانٹی جاتی ہے اور والدین و دیگر رشتہ داروں کو مبارک باد دی جاتی ہے تو اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرنا چاہئے اور وہ اس کو میلاد کا جشن منانا سمجھتے ہیں۔

یہاں یہی بات اُن کو سمجھانی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی ہر مسلمان کو ہے، اور جس کو خوشی نہ ہو ہمارے نزدیک وہ مسلمان ہی نہیں، لیکن خوش ہونے کا یہ طریقہ نہیں کہ ہر سال، بارہ ربیع الاول کی تاریخ کو ہلہ گلہ، ڈانس، رقص، بے پردہ عورتوں کا باہر نکلنا، شرکیہ نعرے مارنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں حد سے بڑھ جایا جائے۔ یہ سب کچھ کرنا غلط ہے، بلکہ اصل خوشی تو اس بات کی ہونی چاہئے کہ اب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چل کر اپنی آخرت سنواریں گے لیکن یہ لوگ اس طرف آتے ہی نہیں اور ان کے اکثر اعمال کتاب و سنت کے خلاف اور غیر مسلم اقوام سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Last edited:

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
دونوں ضروری نہیں اور دونوں غلط ہیں اور دونوں میں یہود ونصاری کی تقلید ہے ۔اللہ مسلمانوں کو صحیح اسلام سمجھنے کی توفیق عطا کرے ۔آمین
 
Top