• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کی تعلیم

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ایک بات ذکر کرنا ضروری سمجھتی ہوں۔کچھ افراد ( بشمول اپنے آپ کے) اسے بے بنیاد سمجھتے ہیں کہ تربیت ماں کا ہی فرض ہے،بچے ماں اور صرف ماں سے ہی سیکھتے ہیں۔۔ماں کا اولین درسگاہ ہونا درست ہے مگر یہ بات بھی درست ہے کہ بچے باپ کو اور بچیاں ترجیحا ماں کی عادات اپناتی اور ان سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
ابتدائی طلباء کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا وقت ملا۔جن بچوں کو والدین خود پڑھاتے اور ان کی پڑھائی میں دلچسپی لیتے تھے،ان بچوں کی کارگردگی دیگر بچوں سے کئی گنا زیادہ تھی۔سرکاری سکول میں پڑھنے والے بچوں کی لکھائی اور پڑھائی مہنگے سکولوں میں پڑھنے والوں سے کئی گنا اچھی تھی۔پوچھنے پر پتا چلا کہ ان کی والدہ انہیں پڑھاتی ہیں۔
ہمارے یہاں اگر والد بچوں کو اٹھائے،سلائے،کھلائے یا پڑھائے تو اسے عیب تصور کیا جاتا ہے،خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس کی کتنی مثالیں موجود ہیں۔والد اپنے پڑوسیوں اور ان کی جوان اولاد پر پریشان اور بگڑ رہے ہیں کہ وہ نماز ادا نہیں کر رہے ،یہ سوچے بغیر کہ ان کے گھر میں اس وقت کئی بچے (جو ج بھی جوان ہونے ہیں )ماں کی سپردگی میں گھر میں نماز ادا کر رہے ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
لاہور سے! پہلے بچوں کی لکھائی اس لئے اچھی ہوتی تھی کہ پرائمری تک سکولوں میں قلم دوات "تختی" کا استعمال اور اردو انگلش پر "خوشخطی" کتاب سلیبس کا حصہ ہوتی تھی۔

تختی کے لئے قلم دوات، اردو خوشخطی کے لئے "جی" نب، انگلش کے لئے "آئی" نب استعمال کی جاتی تھی۔

میٹرک تک بال پین کا استعمال قطعاً منع تھا، سیاہی والا پین جو "ایگل" بہترین شمار کیا جاتا تھا استعمال میں لایا جاتا تھا، جس پر اردو اور انگلش لکھنے پر دو مختلف اینگلز ہوتے تھے۔
 
Top