• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچوں کی ذہانت بڑھانے کے لیے 8 مفید مشورے

شمولیت
مارچ 28، 2011
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
58
بچوں کی ذہانت بڑھانے کے لیے 8 مفید مشورے!
’خود اعتمادی بچے کی ذہنی نشو نما کی شاہ کلید‘​
والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ذہین دیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں تاکہ بچے حصول علم کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ اس مقصد کے لیے والدین خصوصا ماؤں کی جانب سے مختلف طریقے بھی اختیار کیے جاتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ بہت سے بچے کم سنی میں تنہائی، لا پرواہی جیسی عادات کے ساتھ بول چال میں نہایت کمزور واقع ہوتے ہیں مگران کے بعض جسمانی اور نفسیاتی عوارض کو دور کردیا جائے تو وہ بچے کامیاب سائنسدان،علماء، موسیقار ، موجد اور فن کار بن کر ابھرسکتے ہیں۔
مصرکے ایک ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر مجد العجرودی نے اخبار ’الیوم السابع‘ سے بات کرتے ہوئے ایسے آٹھ مفید مشورے بیان کیے ہیں جو تمام والدین بالخصوص ماؤں کے لیے ان کے بچوں کی ذہنی نشونما کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ مفید مشورے کیا ہیں؟ آپ بھی جانیے۔
1۔ بچے میں خود اعتمادی پیدا کرنا۔ چونکہ بچہ اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں خود کو دیکھتا ہے۔ اگر بچے کی زیادہ سے زیادہ تعریف وتوصیف کی جائے گی تو اس میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور یوں اس کی ذہنی صلاحیتوں کی بہتر انداز میں نشو ونما ہوسکے گی۔
2۔ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش صرف والدین تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ بچے کو ’محدود ذہنیت‘‘ کا الزام نہیں دینا چاہیے بلکہ ماؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے اس کے اساتذہ اور دوستوں کو بھی اس بات پرقائل کریں کہ وہ بچے میں خود اعتمادی کےفروغ کی کوشش کریں۔
3۔ بچے کو ڈرانے دھمکانے اور اسے دوسرے بچوں کی نظر میں گرانے سے گریزکریں، چاہے وہ بار بار غلطی کیوں نہ کرے۔ بار بار کی ڈانٹ ڈپٹ سے بچہ اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔
4۔ بچے کی ان خوبیوں کو تلاش کریں جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ اس کی آواز اور قدرت کلام کو بہتر بنانے پر توجہ دییجیے۔ اسے گھر میں ایسا ماحول فراہم کیجیے تاکہ وہ اسکول میں بھی اپنے اوپر اعتماد پید اکرسکے۔
5۔ بچے کی ذہانت سے زیادہ اس پر کام کا بوجھ نہ ڈالیے۔ ایسا نہ ہو کہ کام کے بوجھ تلے دب کر بچہ ناکام ہواور مایوس ہوجائے۔
6۔ بچے کی محدود صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں ہمہ وقت اس کی مدد جاری رکھیں۔ پینٹنگز پر توجہ دینےکے بجائے بچے کے تدریسی مواد مثلا اس کی لکھائی پڑھائی میں اس کی مدد کیجیے۔
7۔ دوسرے بچوں کے سامنے اپنے بچے کو نفسیاتی طورپر گرانے کی کوشش نہ کیجیے بلکہ دوسروں کے سامنے بھی اپنے بچے کی تعریف کیجیے۔
8۔ بچے کے پسندیدہ [مثبت] مشاغل میں اس کی مدد کی کیجے تاکہ اس میں دوسرے بچوں کے درمیان رہتےہوئے خود اعتمادی کا احساس پھلتا پھولتا رہے۔

ماخذ
 
Top