• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچہ گڑ بہت کھاتا ہے::جھوٹی روایت

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
انٹرنیٹ پہ نبی ﷺ کی طرف منسوب ایک جھوٹی روایت گھوم رہی ہے ۔
روایت کچھ طرح بیان کی جاتی ہے ۔

ایک عورت رسول ﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ میرا بچہ گڑ بہت کھاتا ہےاسکو منع فرمائیں آپ ﷺ نے فرمایا کل آنا دوسرے روز آئی تو منع فرمایا۔صحابہ نےپوچھا کہ آپ نے پہلے کیوں نہیں منع فرمایا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ کل تک میں خود کھاتا تھا۔


یہ واقعہ کتب احادیث میں موجود نہیں نہیں ہے ، گھڑا ہوا واقعہ ہے جو نبی ﷺ کی طرف منسوب کردیا گیا ہے ۔

اس سے ملتا ایک واقعہ مجھے ملا ہے ۔
بیان کیا جاتا ہے کہ ایک عورت دودن کی مسافت طے کرکے گاندھی جی کے پاس آئی اور کہی کہ میں اپنے بچے کے ساتھ آپ کے پاس حاضر ہوئی ہوں جو آپ سے کافی محبت کرتا ہے ، آپ انہیں نصیحت کریں گڑ(شکر) زیادہ نہیں کھائے کیونکہ ڈاکٹر نے اسے گڑ کھانے سے منع کیا ہے لیکن یہ نہ ڈاکٹر کی بات مانتا ہے اور نہ ہی میری بات۔
تو گاندھی جی نے کہا: ابھی جاؤ اور دو ہفتے کے بعد آؤ۔
تو عورت غصے سے بولی : میں ریل گاڑی سے دودن کی مسافت طے کرکے آپ کے پاس آئی ہوں اور ابھی مجھے یہ کہ کے لوٹا رہے ہیں کہ آج کی ملاقات ختم ہوئی ، دو ہفتے بعد آؤ اور اپنے ساتھ بچے کو بھی لاؤ۔
توگاندھی نے کہا: جی ہاں
پھر وہ چلی گئی اور مقررہ وقت پر حاضر ہوگئی اور کہی کہ میں وہی ہو ں جو دوہفتے قبل آپ کے پاس آئی تھی ۔
گاندھی نے جی کہا: تم اپنے بچے اور گڑ کے سلسلے میں آئی ہو۔
انہوں نے کہا: ہاں اور وہ متعجب تھی کہ انہوں نے کیسے پہچان لیا جبکہ ایک لمحے کی ملاقات تھی۔
گاندھی جی نے لڑکے سے کہا : اے لڑکا کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو ؟
لڑکے نے کہا: ہاں
گاندھی نے کہا: میں گڑ (شکر) نہیں کھاتا ہوں ، اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو تم بھی گڑ مت کھاؤ۔
ماں نے کہا : پہلی دفعہ کیوں مجھے لوٹا دئے تھے؟
توحکیم الھند نے جواب دیا : پہلی دفعہ جب آئی تھی تب میں بھی گڑ کھاتا تھا ، لیکن تمہارے لڑکے کی محبت کی وجہ سے میں نے پہلے اپنے آپ کو گڑ کھانے روکا تاکہ تمہارے لڑکے کو نصیحت کرسکوں۔

٭ہوسکتا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ ترمیم کرکے کسی نے حدیث کا نام دے کر مشہور کردیا ہو۔

واللہ اعلم



 

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
مجھے بھی یہ واقعہ جھوٹا ہی لگا پہلے یہ نبی کی نسبت سے سنا اور اب گاندھی جی کے
دونوں صورت میں "فیک" ہے یہ
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
گڑ گنے کے رس سے بنتا ہے اس وقت سے لیکر اب تک عرب کی زمین پر گنا اگا ہی نہیں ہے گڑ کیا برصغیر سے گیا تھا..
بے وقوف لوگ بندہ کو سیاق و سباق کو دیکھ لیتا ہے نہ لکھنے والوں کو شرم ہے نہ ماننے والوں میں کے دماغ حاضر ہیں..؟
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
مجھے ایک صاحب نے خبر دی ہے کہ میں نے ٹھیک اسی طرح کا واقعہ امام ابوحنیفہ ؒ کے متعلق سنا ہے۔ حقیقت میں مجھے اس کا علم نہیں ۔
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
جھے ایک صاحب نے خبر دی ہے کہ میں نے ٹھیک اسی طرح کا واقعہ امام ابوحنیفہ ؒ کے متعلق سنا ہے۔ حقیقت میں مجھے اس کا علم نہیں ۔
ایسے قصے شیعہ لوگو میں بہت مشہور ہیں ، وہ لوگ اس قصے کو (سيدنا علي رضي الله عنه) سے منصب کرتے ہیں - خاص کر اندرون کراچی میں شیعہ علماء اپنی محافل میں اس قصے کا ذکر 'بطور خاص ضرور کرتے ہیں.
 
Top