• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچہ ہونے پر مبارکبادی دعا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
اس دعا کی تخریج و صحت درکار ہے۔
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي الـمَوْهُوبِ لَكَ، وَشَكَرْتَ الوَاهِبَ، وبَلَغَ أشُدَّهُ، وَرُزِقْتَ بِرَّهُ
جزاک اللہ خیرا!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ان کے پاس ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو بچے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا :
’آپ کو یہ فارس ( گھڑ سوار ) مبارک ہو ‘
حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا کہ آپ کو کیا پتہ کہ یہ فارس ہو گا یا حمار ( گدھا ) ؟
اس نے عرض کی ، پھر ہمیں کیا کہنا چاہیے ؟ آپ نے فرمایا : یوں کہو :
اور پھر اوپر ذکر کردہ معروف کلمات اس کو سکھائے ۔
یہ حکایت ابن قیم نے تحفۃ المودود ( ص 29 ) میں الاوسط لابن المنذر کے حوالے سے بیان کی ہے ۔ اسی دعا کو امام نووی نے الاذکار ( ص 289 ط الأرناؤط ) کے اندر بھی بیان کیا ہے ۔ لیکن اس میں اس کو حضرت حسین کی جانب منسوب کیا گیا ہے ، لیکن یہ بات درست معلوم نہیں ہوتی ، بلکہ ’ حسن ‘ کو ’ حسین ‘ کرنا ناسخ کی غلطی محسوس ہوتی ہے ، دیکھیے ( الاذکار ص 469 ط دار ابن حزم )
حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام سے ولادت پر مبارکباد کے کوئی خاص کلمات ثابت نہیں ، حسن بصری رحمہ اللہ نے بھی جو کلمات سکھائے ، اس واقعہ کے سیاق و سباق سے بھی یہی سمجھ آتی ہے کہ انہوں نے انہیں کوئی حتمی الفاظ قرار دینے کی بجائے ، اس طرف توجہ دلائی ہے کہ بچے کی پیدائش پر ایسی مبارکباد اور دعا دینی چاہیے جس میں صرف دنیاوی چیزوں پر اکتفا کرنے کی بجائے ، اللہ کی شکر گزاری ، اور دین و دنیا کی بھلائی شامل ہو ۔ و اللہ اعلم بالصواب ۔
 
Last edited:
Top