• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسے باپ کا بیٹے پر تحقیق درکار ہے

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبکاتہ

اہل علم سے گزارش ہے کہ اس روایت کی صحت بتلا دیں

حدیث ملاحظہ ہو

سعید بن العاصسے روایت فرمایا رسول الله ﷺنے بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسا کہ باپ کا حق بیٹے پر۔ (بیہقی)

اس کا حوالہ نہیں معلوم

جزاک اللہ خیراً
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اس روایت کو امام المروزی نے البر والصلۃ (74) میں، ابن مندہ نے اپنی امالی (334) میں اور امام ابو داؤد نے المراسیل (432) میں عن الوليد بن مسلم أنا محمد بن السائب البكري , أنا سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص سے مرسلا روایت کیا ہے۔
جبکہ صرف بیہقی نے شعب الایمان (7436) میں اسے سعید بن عمرو عن ابیہ عن جدہ عن النبی کے اضافے کے ساتھ نقل کیا ہے۔ لیکن جیسا کہ امام ابو داؤد نے اپنے طرز سے ثابت کیا ہے اور اسی طرح امام بخاری نے التاریخ الکبیر (1:101 # 284) میں اور امام ابن ابی حاتم نے الجرح والتعدیل میں صراحت کی ہے کہ یہ روایت اصل میں مرسل ہے۔ لہٰذا ضعیف ہے۔
اس کے علاوہ محمد بن السائب بھی سند میں ضعیف ہے۔
شیخ البانی نے بھی اسے ضعیف الجامع (2736) میں ضعیف قرار دیا ہے۔
 
Last edited:

جزاک اللہ خیراً بھائی
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
حقُّ كبيرِ الإخوةِ على صَغيرِهم ، كحقِّ الوالدِ علَى ولدِه

الراوي : سعيد بن العاص بن سعيد بن العاص | المحدث : الألباني | المصدر :ضعيف الجامع
الصفحة أو الرقم: 2736 | خلاصة حكم المحدث : ضعيف
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
حقُّ كبيرِ الإخوةِ على صغيرِهم، كحَقِّ الوالدِ على وَلَدِه

الراوي : أبو هريرة | المحدث : الألباني | المصدر : السلسلة الضعيفة
الصفحة أو الرقم: 1878 | خلاصة حكم المحدث : ضعيف
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
الْأَكْبَرُ من الْإِخْوَةِ بمَنْزِلَةِ الْأَبِ

الراوي : كليب الجهني | المحدث : الألباني | المصدر : ضعيف الجامع
الصفحة أو الرقم: 2288 | خلاصة حكم المحدث : موضوع
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
ایک روایت آتی ہے جو سعید بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺنے فرمایا :بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسا کہ باپ کا حق بیٹے پر۔
اس معنی کی دو روایتیں ہیں ۔
پہلی روایت : حق كبير الإخوة على صغيرهم كحقّ الوالد على ولده " (المراسیل لابی داؤد، بیہقی، مشکوۃ ، جامع صغیر)
دوسری روایت : الأكبر من الإخوة بمنزلة الأب ( بیہقی ، مجمع الزوائد، طبرانی).

پہلی روایت کا حکم :
اس روایت میں محمد بن صائب نام کے راوی ضعیف ہیں۔
٭ اسے امام ابوداؤد نے مراسیل میں ذکر کیا ہے اور مرسل روایت ضعیف ہوتی ہے ۔
٭ عراقی نے کہا اس کی سند ضعیف ہے ۔
٭ ذہبی نے الضعفاء میں اسے ضعیف کہا۔
٭ علامہ البانی نے بھی ضعیف کہا۔ (دیکھیں: ضعيف الجامع:2736، السلسلة الضعيفة:1878،تخريج مشكاة المصابيح:4874)

دوسری روایت کا حکم :
٭ ہیثمی نے کہا اس کی سند میں واقدی نام کا راوی ضعیف ہے ۔(مجمع الزوائد 8/152)
٭ ابن عدی نے الکامل فی الضعفاء میں اسے غیرمحفوظ قرار دیا ہے ۔ (7/482)
٭ البانی صاحب نے اسے موضوع قرار دیا ہے ۔ دیکھیں (السلسلة الضعيفة:3370، ضعيف الجامع:2288)
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ کرے آمین

جزاک اللہ خیراً
 
Top