• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی فوج سیاروں کو ڈرون سمجھ بیٹھی‘

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی جن چیزوں کو 'چینی ڈرون' سمجھتے رہے وہ دراصل نظامِ شمسی کے سیارے مشتری اور زہرہ تھے۔
کولکتہ سے شائع ہونے والے بھارتی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق بھارتی فوج نے چھ ماہ تک ان 'چینی ڈرونز' پر نظر رکھی۔
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان پچھلے کچھ سالوں سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت چین پر دراندازی کے الزامات لگاتا رہا ہے۔
اس سال اپریل میں اس کشیدگی میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا جب چینی فوج نے بھارت کے علاقے میں داخل ہو کر کیمپ لگا لیے تھے۔
اخبار کے مطابق اپریل کے واقعے سے قبل بھارتی فوج نے اس علاقے میں واقع جھیل پر 'چینی ڈرونز' کو 329 بار دیکھا۔
ٹیلیگراف اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ 'چینی ڈرونز' نے دونوں ممالک کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی 155 بار خلاف ورزیاں کیں۔
جس کے بعد بھارتی فوج نے بالآخر انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس سے رابطہ کیا۔
انسٹیٹیوٹ کے اہلکار تشر پرابھو نے ٹیلیگراف کو بتایا 'ہمارا کام یہ معلوم کرنا تھا کہ بھارتی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی شے آخر میں ہے کیا۔'
ان کے مطابق جب جھیل پر نظر آنے والے اور بھارتی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 'چینی ڈرونز' کی پوزیشن معلوم کی گئی تو پتہ چلا کہ جن چیزوں پر وہ نظر رکھے ہوئے تھے وہ اصل میں ڈرونز نہیں سیارے مشتری اور زہرہ تھے۔
بھارتی اخبار ٹیلگراف کا کہنا ہے کہ جس سپاہی نے ان 'چینی ڈرونز' کی خبر دی اس کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ اس علاقے میں سیارے زیادہ چمکدار ہوتے ہیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اس خبر کا کوئی حوالہ ہے تو وہ بھی ازراہ کرم شیئر کر دیں۔
 
Top