• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت: سخت گرمی سے پانچ سو افراد ہلاک

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
بھارت: سخت گرمی سے پانچ سو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت: پير 27 مئ 2013 ,‭ 09:40 GMT 14:40 PS

سخت گرمی سے لوگ پریشان ہیں لیکن بارش کا ابھی کوئی امکان نہیں
بھارت کے جنوبی ریاست آندھرا پردیش اور دوسرے علاقوں میں سخت گرمی اور لو چلنے کے سبب پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے سے شمالی بھارت کی بیشتر ریاستوں میں درجہ حرارت مستقل طور پر معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔
اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

لیکن سب سے زيادہ لوگ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں متاثر ہوئے جہاں محکمہ ’ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ‘ کے مطابق سخت گرمی کے سبب پانچ سو سے بھی زيادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
محکمہ کے مطابق یکم اپریل سے چوبیس مئي کے دوران ہیٹ سٹروک یعنی لو سے پچاسی افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن گزشتہ تین روز کے دوران اس سے بہت زيادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
پیر کے روز آندھرا پردیش کے محکمہ ’ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ‘ نے لو سے مرنے والوں کی تعداد پانچ سو چوبیس بتائي ہے۔
ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست کے مختلف علاقوں میں ڈھائی سو لوگ گرمی سے ہلاک ہوئے جبکہ سنیچر کے روز 90 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
بھارت کے معروف اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق غیر سرکاری ذرائع نے یہ تعداد سات اور آٹھ سو کے درمیان بتائي ہے۔
آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور، کھمّم میں سب سے زيادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں جہاں محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے درجہ حرارت انچاس ڈگری سے بھی زيادہ ریکارڈ کیا گيا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ریاست تیلنگانہ اور ساحلی آندھرا کے علاقوں میں حالات ایسے ہی رہنے کی توقع ہے اس لیے لوگ دو پہر کے وقت گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں۔
شمالی بھارت میں ریاست اتر پردیش کے بیشتر علاقے لو کی زد میں ہیں۔ راجستھان کے گنگا نگر جیسے علاقوں میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجستھان، پنجاب اور یو پی میں بھی گرمی سے تقریباً دو درجن لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعض بھارتی میڈیا کے اداروں کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت سے دہلی ، ہریانہ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگ پریشان ہیں۔
یوپی کے کئی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گيا ہے اور مدھیہ پردیش کے مرینہ علاقے میں حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بہت سے مور ہلاک ہوگئے ہیں۔

لنک
http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2013/05/130527_heat_waves_india_sz.shtml
 
Top