• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج
ویب ڈیسک بدھ 10 جون 2015

پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا، فارمیشن کمانڈرز

راولپنڈی: پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جب کہ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔



آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورت حال اوردہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت کیا گیا۔



آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پوری دنیا میں سب سے زیادہ پرامن قوم ہے، قوم کی مدداورحمایت سےملک کودہشت گردی سے پاک کردیں گے، ہمارا بنیادی اوراجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا، اس وقت پاک افغان سرحدی علاقے میں جنگ جاری ہے، شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کردئیے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم کی مدد اور حمایت سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔



فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے حالیہ رویے اور بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے ملک کو محفوظ ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کا دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کرکےاقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر فخر افسوس ناک ہے، بھارت کے ظاہری اور پوشیدہ عزائم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں اور بھارتی سیاستدانوں کے عزائم کو شکست دی جائے گی۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ اگر پاکستان کیخلاف کوئی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل راحیل شریف کہتے ہیں، بھارتی اقدام افسوس ناک ہیں، عزائم ناکام بنا دیں گے

Click here to watch the video
http://video.dunyanews.tv/…/''None-should-dare-to-cast-an-e…

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے شر انگیز اور جارحانہ بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ،عمران خان کہتے ہیں، اشتعال انگیز بیانات سے لگتا ہے مودی نااہل ہیں

Click Here to Watch the Video http://video.dunyanews.tv/…/Imran-Khan-slams-'incompetent'-…

 
Top