• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت کی جواہرلعل یونیورسٹی نے ہولی کی خوفناک حقیقت بتادی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھارت کی جواہرلعل یونیورسٹی نے ہولی کی خوفناک حقیقت بتادی

ویب ڈیسک منگل 29 مارچ 2016

ہولی نچلی ذات سے وابستہ خاتون کی عزت سے کھیلے جانے والے واقعے کی یاد دلاتا ہے، پوسٹروں میں تحریر، فوٹو؛ فائل

دہلی: بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کے تہوار کو انتہائی جوش و جذبے سے مناتی ہے لیکن بھارت کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہولی کے خلاف پوسٹر لگائے گئے ہیں جس کے مطابق ہولی کا تہوار درحقیقت خواتین کے خلاف ایک تہوار ہے جو ایک دلت خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد شروع ہوا۔

نئی دلی میں واقع جواہر لعل یونیورسٹی میں چسپاں پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ہولی اصل میں خاتون مخالف تہوار ہے جو ایک ایسے واقعے کی یاد دلاتا ہے جس میں نچلی ذات سے وابستہ خاتون کی عزت سے کھیلا گیا تھا اور اسی بنیاد پر یہ ’خواتین مخالف‘ رسم وجود میں آئی۔

’’?What is holy about Holi‘‘ کے نام سے پوسٹر ہوٹلوں، اسکولوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ یہ پوسٹر بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی ہورہے ہیں۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ برہمن بھارت آخر ہولیکا نامی ایک بہوجن خاتون کو جلانے پر ہولی کا تہوار کیوں منایا جاتا ہے۔ پوسٹر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہولی کے نام سے جو تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہ ایک دلت خاتون کی بے عزتی اور بے حرمتی کا ایک واقعہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ جواہر لعل یونیورسٹی سے اس وقت اظہار رائے کی آزادی کی ایک تحریک جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی پارلیمنٹ پرمبینہ طور پر حملہ کرنے والے افضل گورو کی پھانسی کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ یادگاری تقریب بھی اسی جامعہ میں منعقد کی گئی تھی۔
 
Top