• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ

مصنف
حافظ نعیم الحق ملتانی

ناشر
اسلامک سنٹر ملتان


تبصرہ
قرآن کریم نے قربانی کےلیے '' بهيمة الانعام'' کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔'' اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں، پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔''(الحج) خود قرآن کریم نے '' الانعام '' کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر، چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں کی خواہ کوئی بھی نسل ہو، اور اسے لوگ خواہ کوئی بھی نام دیتے ہوں، سب کی قربانی جائز ہے۔ قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ''بقر (گائے) ''ہے۔ اس کی قربانی کےلیے کوئی نسل قرآن وسنت نے خاص نہیں فرمائی۔ جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔ زیر نظر کتاب میں حافظ نعیم الحق ملتانی صاحب نے اس مسئلہ پر اپنے مخصوص انداز میں مفید تحقیقی بحث کی ہے اور مالہ وماعلیہ کی پوری تفصیل اس رسالے میں سمو دی ہے۔ نفس مسئلہ کو واضح کرنے میں یہ کتاب بڑی شاندار اور مفید ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حافظ صاحب کے علم وعمل میں برکت فرمائے۔ آمین(ک۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
دوسری طبع پر ایک نظر
مسئلہ ہذا میں اختلاف کرنے والوں کا دائرہ
مسئلہ ہذا میں اختلاف کرنے والوں کی نوعیت
قارئین کرام سے چند گزارشات
تاثرات
پیش لفظ
مقدمہ
تمہید
باب نمبر 1 مانعین کے دلائل
باب نمبر 2 مانعین کے دلائل کا تجزیہ
باب نمبر 3 امت مسلمہ کا تاریخی تسلسل اور بھینس
باب نمبر 4 علماء مجوزین کے فتاوی
باب نمبر 5مانعین کے فتاوی اور ان کا تحقیقی جائزہ
باب نمبر 6 اہل علم کے شبہات کا ازالہ
خاتمہ
عوامی شبہات کا ازالہ
بھینس کی قربانی قلیل ہونے کے اسباب
 
Top