• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بہترین ایپ، سحری و افطار اور نمازوں کے اوقات کیلئے

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
بہترین ایپ، سحری و افطار اور نمازوں کے اوقات کیلئے.

~~~~؛

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آج ہم آپ کی خدمت میں ایک ایسی ایپ پیش کرنے جا رہے ہیں جا رہے ہیں کہ جس کے ذریعہ آپ کہیں بھی کسی بھی علاقے میں رہتے ہوں، یا سفر کرتے رہتے ہوں آسانی سے روزانہ وہاں کی سحری اور افطار کا صحیح وقت جان سکتے ہیں اور اسی طرح نمازوں کا اول (شروع) وقت بھی جان سکتے ہیں، نیچے اُس ایپ کی لنک دی گئی ہے، اسکو پلےاسٹور کے ذریعہ اوپن کرکے انسٹال کرلیں پھر اسکو مکمل اوپن کرنے کے بعد اس ایپب میں جو وقت فجر کا بتا رہا ہوتا ہے وہی آپ کے علاقے کے فجر کا اول (شروع) وقت اور سحری کا آخری وقت ہوتا ہے اور جو مغرب کا وقت بتا رہا ہوتا ہے وہی مغرب اور افطار کا شروع وقت ہوتا ہے، نیز دیگر نمازوں کا جو وقت بتا رہا ہوتا ہے وہ بھی نمازوں کا ابتدائی وقت ہوا کرتا ہے اس کے علاوہ طلوع آفتاب کا وقت بھی بتا رہا ہوتا ہے اور یہ سب ام القریٰ یونیورسٹی کے اسلامک سائنس طریقہ کار کے مطابق ہوا کرتا ہے جو کے سلفی آتھینٹک کیلکولیشن طریقہ کار کے مطابق ہے، ہم نے اس میں بتائے جانے والے اوقات کی تحقیق کی تو کتاب و سنت میں بتائے گئے اول وقت والے اصول کے مطابق بالکل صحیح پایا اس کے علاوہ اس جیسے دیگر جتنے ایپ پائے جاتے ہیں ان سب میں اس ایپ کا حجم (سائز) بھی سب سے کم ہے، دیگر ایپس میں بتائے جانے والے اوقات کی بھی ہم نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ان میں بتائے جانے والے اوقات صحیح نہیں ہیں، بہت سارے ایپس کو ہم نے دیکھا وہ چند شہروں ہی کیلئے خاص ہیں اور کچھ کسی ملک کیلئے خاص ہیں لیکن اس ایپ کی سیٹنگ کچھ اہیسی ہے کہ دنیا کے کسی بھی علاقے کا انسان اس کو استعمال کر سکتا ہے اور صحیح وقت اپنے علاقے کا جان سکتا ہے، صرف اس ایپ کے استعمال کیلئے بس "انٹرنیٹ" اور "لوکیشن" آن ہونا چاہئے، بڑے بڑے شہروں میں شہر کے مشرقی و مغربی علاقوں کے وقت میں بھی کچھ منٹوں کا فرق ہوتا ہے اور یہ ایپ شہر کے جس علاقے میں انسان رہتا ہے وہیں کا صحیح وقت ظاہر کرتا ہے جبکہ دیگر ایپس میں یہ خصوصیت دکھنے کو نہیں ملتی، بہت سارے ایپ قریوں کا وقت نہیں بتا پاتے ہیں لیکن یہ ایپ قریوں کا وقت بھی نام کے ساتھ بتاتا دیتا ہے، اس ایپ کے ذریعہ اپنے علاقے کے علاوہ دیگر علاقوں شہروں کا وقت بھی معلوم کرنا چاہے تو ان علاقوں کا نام میانول سرچ کرکے معلوم کیا جا سکتا ہے، نیز اس کے دیگر بہت سارے آپشنس بھی ہیں جیسے نمازوں کے وقت فون خود بخود سائیلنٹ ہو جائے اور اپنے آپ ہی متعین وقت کے بعد سائیلنٹ سے رنگر موڈ میں تبدیل ہو جائے، اسکی بھی سیٹنگ کی جا سکتی ہے، نماز کا وقت شروع ہوتے ہی بطور اطلاع کے اذان کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے اور بھی دیگر سیٹنگس کئے جا سکتے ہیں .

ان وقتوں کے مطابق نمازوں کے قائم کرنے کے سلسلے میں بعض علماء نے کہا کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے بلکہ بعض نے بدعت تک کہا ہے، بعض علماء نے ایسا کرنے کو درست قرار دیا ہے اور بعض علماء نے کہا کہ بتائے گئے اوقات کتاب و سنت کے اصول کے مطابق صحیح ہوں تو ایسا کرنا صحیح ہوگا اور غلط ہوں تو ایسا کرنا بھی غلط ہوگا اور اسی بات کو محقق علماء نے صحیح قرار دیا ہے.
سید محمد عزیر ادونوی

ایپ کی لنک:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.haz.prayer

~~~~؛



~~~~

BEST APP. FOR NAMAZ, SHEHRI O IFTAR TIMES.

~~~~

Assalamu alaikum Wa Rahmatullah

Aaj Hum Aapki Khidmat Me Ek Aisi App. Pesh Kerne Jaa Rahay Hyn Jiske Zariye Aap Kahin Bhi Kisi Bhi Ilaqay Me Rehte, Ya Safer Kerte Rehte Hoan, Aasani Se Rozana Wahan Ki Sehri Aur Iftar Ka Sahi Waqt Jaan Sakte Hyn Aur Isy Terha Namazo Ka Awwal (Shuru) Waqt Bhi Jaan Sakte Hyn,
Nichay Os App. Ki Link Di Gayi Hy, Isko Play Store K Zariye Open Kerke Instal Kerlen, Phir Osko Mukammil Open Kerne Ke Baad Is App. Me Jo Waqt Fajr Ka Bata Raha Hota Hy Wo Apke Ilaqay Ka Fajr Ka Awwal (Shuru) Waqt Aur Sehri Ka Aakhri Waqt Hoa Kerta Hy Aur Jo Maghrib Ka Waqt Bata Raha Hota Hy Wahi Maghrib Aur Iftar Ka Shuru Waqt Hua Kerta Hy, Neez Deegar Namazo Ka Jo Waqt Bata Raha Hota Hy Wo Bhi Namazo Ka Shuru Waqt Hua Kerta hy Iske Ilawa Sunrise (Tulu Aaftab) Ka Waqt Bhi Bata Raha Hota Hy, Aur Ye Sab Ummul Qura University Ke Islamic Science Method Ke Mutabiq Hua Kerta Hy Jo Ke Salafi Authentic Calculation Method Hy.
Syed Md Uzair Adonvi

App. Link:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.haz.prayer

~~~~؛

بہترین ایپ، سحری و افطار اور نمازوں کے اوقات کیلئے.

BEST APP. FOR NAMAZ, SHEHRI O IFTAR TIMES.

https://salafitehqiqilibrary.wordpress.com/2019/08/01/salah-times-app/

شئیر

.
 
Top