• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بہن کی فریاد

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بہن کی فریاد
اس میرے دیس میں​
خون میں ڈوبی ہوئی​
کتنی لاشیں پڑی ہیں​
اپنی بے نور آنکھوں سے تکتے ہوئے​
جیسے کہتی ہوں​
"بھائیوں کو کیا ہوگیا"​
ان کی غیرت نجانے کہاں سوگئی​
اپنی ماؤں کی آہوں پہ​
کچھ نہ ہوا​
اپنی بہنوں کی چیخوں کو بھی نہ سنا​
سرحدوں کے پرے​
نعرے لگتے رہے​
دعوے ہوتے رہے​
دشمنوں کے بنے گیت بجتے رہے​
فلمیں چلتی رہیں ۔۔۔۔۔آہیں ان کے تلے​
یونہی دبتی رہیں​
مائیں کٹتی رہیں ۔۔۔۔۔بہنیں لٹتی رہیں​
بچے پیڑوں پہ عریاں لتکتے رہیں​
جان ننھی دیتے رہے​
پھر بھی کچھ نہ ہوا۔۔۔۔۔۔اب تک کچھ نہ ہوا​
ہے اب قاسموں کی کمی​
طارقوں کی کمی​
ایوبی کی کمی​
کتنے بھائی میرے​
ان میں قاسم نہیں​
کوئی طارق نہیں​
پھر بھی مجھے ہے امید یہ​
إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ ﴿​
نسرین فاطمہ​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ما شاء اللہ
آپ کی نظم اور اس کے مفہوم سے
اس میں پائی جانی والی اُمید سے
کوئی اختلاف نہیں ہے

اختلاف
صرف اور صرف
ان معاملات کی اپیلی کیشنز پر
ہو سکتا ہے۔

یعنی جس کا کام ہے اُسے کرنا چاہیئے۔ اور جب وہ عملاً پیچھے ہٹ جائے
اور
دوسروں کو آگے کر دے
تو
نتائج مثبت نہیں آتے۔

مثبت نتائج کے لئے
اپنی تنخواہوں کو حلال کا لقمہ بناتے ہوئے جس کا یہ کام ہے وہ اسے سرانجام دے
اور
عوام الناس
اس کی پشت پناہی کرے
تو اللہ تعالی سے امید واثق ہے کہ بہت جلد قاسم بھی سامنے آئے گا، طاق اور ایوبی بھی۔

میرے خیالات سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر کوئی بات ناگوار گزری ہو تو اللہ کے لئے بڑا چھوٹا نادان بھائی سمجھ کر معاف کر دیجیے گا۔
 
Top