• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیماروں کےلیے دعاء

Mulla Shashowa

مبتدی
شمولیت
اپریل 29، 2016
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
[FONT="عام عربی"]اذهب البأس رب الناس واشف انت شافي لاشفاء الا شفاءك شفاءالله يغادرسقما[/FONT]<br /><font color="#8b0000">’’اے اللہ! بیماری دور کر دے، اے انسانوں کے پالنے والے! شفاء عطاء فرماتو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا اور کوئی شفا نہیں ایسی شفا دے جس میں مرض بالکل باقی نہ رہے‘‘</font><br />اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان بھائی کو شفائے کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔اور ہر بیماری سے دوررکھے۔آمین

Sent from my R7plusf using Tapatalk
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
محترم بھائی آپ سے دعاء نقل کرنے میں سہو ہوگیا ،صحیح الفاظ درج ذیل ہیں :

عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَادَ مَرِيضًا قَالَ :
" " اللَّهُمَّ أَذْهِبْ البَأْسَ رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ فَأَنْتَ الشَّافِي ، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا "

ترجمہ :
جناب علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کہ پیارے نبی ﷺ جب کسی مریض کی عیادت کرتے تو یہ دعاء پڑھتے :

”اے اللہ! اے لوگوں کے رب! عذاب و تکلیف کو دور کر دے اور شفاء عطافرما ، تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیری دی ہوئی شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں ہے، ایسی شفاء دے کہ بیماری کچھ بھی باقی نہ رہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان بھائی کو شفائے کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔اور ہر بیماری سے دوررکھے۔آمین
آمین یا رب العالمین
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
محترم بھائی آپ سے دعاء نقل کرنے میں سہو ہوگیا ،صحیح الفاظ درج ذیل ہیں :

عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَادَ مَرِيضًا قَالَ :
" " اللَّهُمَّ أَذْهِبْ البَأْسَ رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ فَأَنْتَ الشَّافِي ، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا "

ترجمہ :
جناب علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کہ پیارے نبی ﷺ جب کسی مریض کی عیادت کرتے تو یہ دعاء پڑھتے :

”اے اللہ! اے لوگوں کے رب! عذاب و تکلیف کو دور کر دے اور شفاء عطافرما ، تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیری دی ہوئی شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں ہے، ایسی شفاء دے کہ بیماری کچھ بھی باقی نہ رہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان بھائی کو شفائے کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔اور ہر بیماری سے دوررکھے۔آمین
آمین یا رب العالمین
آمین یا رب العالمین

وجزاكم الله خيرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
کیوں نا آئی ڈی کے مالک سے ہی دریافت کیا جائے :

بهائی آپکا نام ازراہ کرم اردو میں لکہیں ۔
شکریہ
 

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
صحت کے حصول کی دعائیں
مریض آدمی کے لئے وظیفہ
٭رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا! جسم کے جس حصے میں تجھ کودرد ہے وہاں پر اپنا ہاتھ رکھ اور تین بار بسم اﷲ اورسات بار یہ دعا پڑھیں۔
(( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِِدُ وَاُحَاذِرُ ))
ترجمہ : میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں۔
مریض کو دم کرنا
٭سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے بعض گھر والوں کی بیمار پر سی کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ (مریض کے درد والے حصے پر) پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے :
((اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی
لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا ))
اے اللہ لوگوں کے رب! تکلیف کو دورفرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری ہی شفاء شفاء ہے ۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔ (متفق علیہ)
((اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ مُذْھِبَ الْبَأسِ اِشْفِ اَنْتَ
الشَّافِی لاَ شَافِیَ اِلاَّ اَنْتَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا ))
اے اللہ لوگوں کے رب بیماری دور کرنے والے شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔
جبریل علیہ السلام کا دم
یہ دم جبریل علیہ السلام نے نبی ﷺ کو کیا۔
(( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ
کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ ))
اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے گا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔
٭ آپ ﷺ جس کسی کی بھی عیا دت کیلئے تشریف لے جاتے تو یہ دعا فرماتے :
لاَ بَاْ سَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآئَ اﷲ ۔
ترجمہ :کوئی فکر نہیں ۔ اﷲ نے چاہا تو یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے ۔ (صحیح بخاری )
 

نعمان خان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2018
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
جزاکم اللہ کلیم اللہ بھائی!
لیکن بھائی! جو بھی حدیث مبارکہ لکھیں، اس کا حوالہ ضرور لکھیں، بیماروں کیلئے یہ دعا صحیح بخاری، حدیث نمبر 5675 میں موجود ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول کریمﷺ جب کسی مریض کے پاس تیمار داری کیلئے آتے، یا آپ کے پاس کوئی مریض لایا جاتا تو آپﷺ فرماتے: « أذهب الباس رب الناس ، اشف وأنت الشافي ، لا شفاء إلا شفاؤك ، شفاء لا يغادر سقما »
بھائی جان جو آدمی خود بیمار ہو وہ کون سی دعا پڑھے. حدیث کا حوالہ ضرور بتائیں . جزاک اللہ
 
Top