• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بینائی تیز کرنے والی غذائیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بینائی تیز کرنے والی غذائیں



آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے لیکن آج کل لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون کے استعمال سے ہم سب کو نظر (بینائی) کی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہے، لیکن غذا میں معمولی سی تبدیلی کے زریعے اس پریشانی کا حل ممکن ہے۔

ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔

مچھلی :

مچھلی میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ وفات مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، اومیگا3 آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

پالک :

پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے۔

پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

انڈا :

انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو آپ کو رات کے اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

شکرقندی :

وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اس کے سیزن میں اکثر استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھند لانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ترش پھل :

ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں اس کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

گاجر کا جُوس :

گاجر بینائی کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین عناصر میں سے ایک ہے، ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے، گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں، جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

خشک میوہ جات :


موسمِ سرما کے شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جن میں خاص طور سے مونگ پھلی، اخروٹ پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی میں وٹامن ای سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

زیتون کا تیل :


یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ناشپاتی :

ناشپاتی ان بہترین پھلوں میں سے ہے، جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔

بلو بیریز :

بلو بیریز میں موجود وٹامن اے موتیا ہونے نہیں دیتا ، کسی بھی ایسے مرض میں جس میں بینائی جانے کا خطرہ ہو ، بلو بیریز کھانا مفید ہے۔

http://www.arynews.tv/ud/10-food-improve-your-eyesight/
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بصارت کو تقویت دینے والی غذائیں

یویارک (بیورو نیوز) عمومی صحت کی بہتری کے لئے اچھی غذا کا استعمال تو ناگزیر ہے ہی لیکن کچھ غذائیں ایسے وٹامن پر مشتمل ہوتی ہیں، جو آپ کی قوت بصارت کوبہتر بناتی ہیں۔ آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاءکی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ اس نشست میں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔ آئندہ جب آپ مارکیٹ جائیں، تو آنکھوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنکھ دوست ان غذاﺅں کا ضرور دھیان کریں۔

مچھلی:



مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا3(چکنائی) کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ڈاکٹرز سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں اومیگا3 پایا جاتا ہو کیوں کہ یہ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔


گاجر:




گاجر میں شامل وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے اور ایک گاجر میں اوسطاً 5ہزار ملی گرام وٹامن اے ہوتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں بلکہ قوت مدافعت اور جلدی صحت کے لئے بھی نہایت فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ گاجرمیں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

پھول گوبھی، بند گوبھی اور شملہ مرچ:

یہ سبزیاں وٹامن سی کی خاصی مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں، جو نہ صرف قوت مدافعت بلکہ بصارت کو بڑھانے میں بھی نہایت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پالک: پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے سن سکرین(دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے والی کریم) کا کام کرتی ہے۔

فیل مرغا(عام مرغوں کی نسبت بہت بڑا ہوتا ہے):

فیل مرغا(عام مرغوں کی نسبت بہت بڑا ہوتا ہے): فیل مرغا میں شامل زنک قوت بصارت کی حفاظت اور اعصابی نظام کی مضبوطی کے لئے نہایت اہم ہے۔ لیکن اس کی زیادتی مسائل کا شکار بھی کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک مرد کو روزانہ 11 ایم جی اور خاتون کو 8 ایم جی تک زنک حاصل کرنا چاہیے اور فیل مرغا باآسانی یہ ضرورت پوری کر سکتا ہے۔
 
Last edited:
Top