• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی سے حسن سلوک !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ قطعاًً مردانگی نہیں ہے کہ آدمی بیوی کے سامنے ہمیشہ اکڑا رہے، کبھی اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نہ آئے، ہمیشہ پیشانی پر سلوٹیں رہیں۔

یہ قطعاًً مردانگی نہیں ہے کہ بیوی کو اپنا شریک حیات تصور کرنے کے بجائے ایک خدمتگار مشین تصور کیا جائے اور اس کے ساتھ انسانیت کا سلوک کرنے کے بجائے مشین یا حیوان جیسا سلوک کیا جائے۔

یہ قطعاًً مردانگی نہیں ہے کہ پہلی ہی رات سے بیوی کو خوفزدہ کرکے رکھا جائے اور اس کے ساتھ سختی ودرشتی کا معاملہ کیا جائے۔

یہ قطعاًً مردانگی نہیں ہے کہ آدمی کبھی اپنی بیوی کی کوئی طلب پوری نہ کرے اوراس کی بیوی کبھی اس سے کسی قسم کے سوال اور مطالبے کی ہمت نہ کرسکے ، اس کے سامنے اپنی کسی خواہش کا ذکر نہ کرسکے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10530921_657087281026211_816237855777093092_n.jpg


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیوی کے لئے بہترین ہوں

(الجامع الصغير : 3990 ،، السلسلة الصحيحة : 1835)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
8484 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیوی کے لئے بہترین ہوں

(الجامع الصغير : 3990 ،، السلسلة الصحيحة : 1835)
@محمد عامر یونس
پوسٹر بناتے وقت خیال کیا کریں۔حدیث میں بیوی کا لفظ ہے یا اھل کا؟
وعن أم المؤمنين عائشة -رضي الله تعالى عنها- قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي أخرجه الترمذي.
بیوی کے لئے لفظ "زوج" استعمال ہوتا ہے جبکہ اھل میں بیوی کے ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّـهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿٦۔۔۔سورۃ التحریم
ترجمہ: اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا ﻻتے ہیں
 
Top