• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی پر فراخی دل سے خرچ کرنے والے کی مغفرت

شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
83
السلام علیکم!

اس روایت کی تحقیق درکار ہے۔۔۔ بینوا توجروا

نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب ہے کہ
جو شخص اپنی بیوی پر خرچ میں فراخی کرے گا قیامت کے روز اللہ اس کو غنی کر دے گا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ جنت میں داخل فرما دے گا۔ (تحفة النساء ص 96)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم!
نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب ہے کہ
جو شخص اپنی بیوی پر خرچ میں فراخی کرے گا قیامت کے روز اللہ اس کو غنی کر دے گا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ جنت میں داخل فرما دے گا۔ (تحفة النساء ص 96)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
قرآن و حدیث میں اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت ثابت ہے ؛
قرآن کریم میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے :
( لِيُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ وَمَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ ً) الطلاق7
{ اوروسعت اورکشاد رزق والےکے لیے اپنی وسعت وکشادگی سے (اپنی بیوی ،اور اولاد )خرچ کرنا ضروری ہے اورجس پر اس کے رزق کی تنگی کی گئي ہو اسے چاہیے کہ اللہ تعالی نے اسے جوکچھ دے رکھا ہے ( اپنی حیثیت کے مطابق ) خرچ کرے } الطلاق ( 7 )

اور دوسری جگہ فرمایا : ( وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ) سورۃ سبا39
{ اورتم جوبھی خرچ کرتے ہو اللہ تعالی اس کے بدلے میں تمہیں اورزیادہ عطا کرتا ہے اوروہ اللہ ہی سب سے بہتر رازق و روزی دینے والا ہے }

اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «دينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته في رقبة، ودينار تصدقت به على مسكين، ودينار أنفقته على أهلك، أعظمها أجرا الذي أنفقته على أهلك» صحیح مسلم ،کتاب الزکوۃ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
(چند دینار ہیں جو تو نے اللہ کی رضا کیلئے مختلف لوگوں پر خرچ کیئے مثلاً ) ایک دینار اللہ تعالی کے راستے میں خرچ کیا اورایک وہ دینار ہےجو آپ نے غلامی کی آزادی کے لیے خرچ کیا ، اورایک دینار وہ ہے جوآپ نے مسکین پر صدقہ کیا ، اورایک دینار وہ ہے جوآپ نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا ، ان میں سے سب سے زيادہ اجرو ثواب والا وہ ہے جوآپ نے اپنے اہل وعیال پرخرچ کیا )
اور دوسری حدیث میں ارشاد ہے :
عنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "، قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: وَبَدَأَ بِالْعِيَالِ، ثُمَّ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: وَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ صِغَارٍ، يُعِفُّهُمْ أَوْ يَنْفَعُهُمُ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمْ. (صحیح مسلم ،کتاب الزکوۃ )
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل دینارجس کو آدمی خرچ کرتا ہے وہ ہے جسے اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے (اس لیے کہ بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کا نفقہ فرض ہے جیسے بیوی، صغیر اولاد) اور اسی طرح وہ اشرفی جس کو اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے، اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد میں) اور وہ اشرفی جس کو خرچ کرتا ہے اپنے رفیقوں پر، اللہ کی راہ میں۔“ اور ابوقلابہ نے کہا: شروع کیا عیال سے پھر کہا ابوقلابہ نے کہ اس سے بڑھ کر کس کا ثواب ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے یا نفع دے ان کو اللہ پاک اس کے سبب سے اور بے پروا کر دے ان کو۔))
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لیکن آپ نے جن الفاظ سے حدیث پوچھی ہے ابھی تک ہمارے علم میں نہیں ، اگر کتاب تحفۃ النساء میں اس کا کوئی حوالہ ہے تو بتایئے
ہم بلا تاخیر اسکی اسنادی حالت پیش کردیں گے ۔ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top