• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کچھ دل کر رہا تھا پوسٹنگ کو، تو سوچا کچھ پوسٹنگ ہو جائے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اھلا وسھلا مرحبا!!
وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
ابتسامہ!
محبت ہے آپ بھائیوں کی۔۔۔ اللہ قائم رکھے آمین
آمین!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بھائی کب تک خواب دیکھتے رہے گے جلدی شادی کر لے پھر انکل خواب میں نہیں آئے گے -

کہی خواب میں انکل شادی کی بات تو نہیں کر رہے تھے - ابتسام
میرے خیال سے شادی کا کوئی ذکر نہیں تھا، یار شادی کے بعد بھی اگر انکل خواب میں آ جائیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں، اپنے انکل ہی ہیں نہ؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اھلا وسھلا مرحبا!!
وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
ابتسامہ!

آمین!
ھاھاھاھا واہ انکل جی
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
مطلوبہ نتیجہ آپ نے خود اخذ کیا ہے؟ یا جیسا کہ آپ کا کہنا ہے کہ" انہوں نے سب کچھ بتا دیا ہے" کی بنیاد پر نتیجہ ہے۔۔
یہ سوال بہت بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
نعیم بھائی یہ نتیجہ ہم دونوں کا ہی ہے
اورعملی نتیجہ یہ ہے کہ تمام بہنیں غائب ہو گئی ہیں اگر آتی بھی ہیں تو صرف خواتین اور اطفال کے زمرہ میں
تو ان شاء اللہ تمام بہنیں واپس آئیں گی اور اسی طرح شرعی حدود و قیود کے ساتھ دین کی نشر واشاعت میں اپنا حصہ ڈالیں گی ۔ خواتین کے انٹرویوز حذف کر دیں لیکن انٹرویوز کو لے کر ان کی مشارکت پر اعتراض کرنے والے بھائی اپنی کم علمی کا ثبوت دے چکے ہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دعوت الی اللہ کے بارے عورت کاکردار !

الحمد للہ:

عورت بھی مرد کی طرح ہے اوراس پر دعوت الی اللہ امربالمعروف اورنہی عن المنکر واجب ہے اس لیے کہ کتاب و سنت کی نصوص اور اہل علم کا کلام صریح دلالت کرتا ہے لھذا عورت کوچاہۓ کہ وہ دعوت الی اللہ اورامر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرے اور اس میں وہ بھی ان شرعی آداب کو مدنظر رکھے جو آداب ایک مرد سے مطلوب ہیں ۔

اس بنا پرعورت کے ذمہ ہے کہ وہ بعض لوگوں کے مذاق اور اس پرسب شتم کرنے کی بنا پردعوت کا ختم نہ کردے اورجزع فزع کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ اسے ان تکالیف پرصبر کرنا چاہیے اگرچہ اس میں اسے لوگوں کی باتیں سننی اور مذاق کا بھی سامنا کرنا پڑے ۔

پھراس عورت پریہ بھی واجب ہے کہ وہ کچھ دوسرے امورکا بھی خیال رکھے جس میں عفت وپردہ اختیارکرنا اور بے پردگی سے اجتناب اور اجنبی مردوں سے اختلاط کرنے سےبھی اجتناب کرنا شامل ہے ، بلکہ اسے اپنی دعوت میں ہر اس کام کا خیال رکھنا ہوگا جس کی بنا پراس پرعیب جوئ کی جاۓ ۔

اگرکسی مرد کو دعوت دے تو پردے میں رہتے ہوۓ اور خلوت کے بغیر ہو ، اور اگر کسی عورت کو دعوت دے تو اس میں حکمت سے کام لے اور اپنی سیرت و اخلاق میں صاف شفاف ہوتا کہ اس پرکوئ اعتراض نہ کرسکے اوریہ نہ کہے کہ اس نے یہ عمل خود کیوں نہیں کیا ۔

اورداعیۃ عورت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ایسا لباس پہننے سے گریزکرے جو لوگوں کے فتنہ وفساد کا باعث بنے ، اوراسے فتنہ وفساد کے ہرقسم کے اسباب مثلا اپنے اعضاء کا ظاہرکرنا اوربات چیت میں سریلی آوازوغیرہ سے دور رہنا چاہیے ، اس لیے کہ اس طرح کی اشیاء کا اس پرانکارکیا جاۓ‎ گا ۔

بلکہ اسے چاہیے کہ وہ ایسے طریقے سے دعوت کا کام کرے جودین کے لیے فائدہ مند ہونہ کہ نقصان دے اور نہ ہی اس کی شہرت کوبھی نقصان پہنچاۓ ۔

فضیلۃ الشيخ عبدالعزيز بن باز رحمہ اللہ تعالی .

الفتاوی الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ص ( 1010 )

http://islamqa.info/ur/21730
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
پہلے تو میری طرف سے معذرت قبول کریں کہ اگر میری طرف سے کوئی بات آپ کو بُری لگی ہو۔۔یہ معذرت اس وجہ سے بھی بنتی ہے کہ مجھے بالکل اندازہ نہ ہوسکا کہ میں کس سے بات کر رہا ہوں اور پھر اچانک غور وفکر کرنے پر منکشف ہوا کہ میں تو اپنے استاد محترم فیض الابرار بھائی کی اہلیہ سے مخاطب ہوں۔۔۔ابتسامہ!
ویسے تو الحمدللہ سب خواتین ہمارے لیے قابل عزت و احترم ہیں لیکن بوجہ آپ کی عزت دل میں مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید عرض ہے کہ آپ نے لکھا:
خواتین کے انٹرویوز حذف کر دیں
تو میری بہن! بین السطور یہی درخواست کم و بیش تو سجاد بھائی نے کی تھی!!۔۔۔ابتسامہ!
لیکن انٹرویوز کو لے کر ان کی مشارکت پر اعتراض کرنے والے بھائی اپنی کم علمی کا ثبوت دے چکے ہیں
مشارکت پر تو میرے خیال سے سجاد بھائی نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے انٹریوز میں جو اُن کی ذاتی زندگی کے بارے سوالات ہیں وہ نہ کیے جائیں۔۔
ان میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ھے کہ خواتین کی ذاتی معلومات چھاپی جاتی ھوں،،
کئی محترم مرد اراکین جو اپنے اصل نام و شناخت سے فورم پر موجود ہیں وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی ذاتی زندگی کے بارے فورم کے زائرین کو کچھ معلوم ہو ! تو اگر سجاد بھائی نے خواتین کے حوالے سے ایسی تجویز دی ہے تو میرے خیال سے یہ انتہائی مناسب بات کی تھی۔ اگر صرف اسی بنیاد پر خواتین نے فورم پر نہ آنا یا کم آنا کیا ہے تو ہم تمام محترم بہنوں کو درخواست کرتے ہیں کہ :
محترم @سجاد بھائی نے اپنے تئیں آپ کی بھلائی ہی چاہی ہے اور آپ خواتین کی عزت و احترام کو پیش نظر رکھتے ہوئے خیر کا ہی محرک رکھتے ہیں ،میرے گمان میں ، اس لیے بھائیوں کی باتوں سے دل چھوٹا نہ کریں ،واپس آجائیں۔۔۔ابتسامہ!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں اپنا ذاتی تجربہ آپ لوگوں سے شئیر کرتا ہوں، خواتین کے نیٹ پر آنے یا نہ آنے کے متعلق لوگوں میں بہت افراط و تفریط پایا جاتا ہے، جو لوگ آنے کے سخت مخالف ہیں وہ اس بات کو زیادہ مینشن کرتے ہیں کہ یہ فتنہ ہے اور جو لوگ خواتین کے آنے اور آزادانہ کام کرنے کے حامی ہیں، اُن میں زیادہ تر تعداد اُن لوگوں کی ہے جو اپنے آپ کو ماڈریٹ ظاہر کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ علماء کرام اور دیگر اہل علم حضرات کو اس پر موجودہ دور میں حالات و واقعات نیز حقائق کو مدنظر رکھ کر ایک معتدل موقف قائم کرنا چاہئے۔

(1) ایک بھائی نے کہا جو خواتین فیس بک پر آ گئیں ہیں، اُن سے شادی نہ کی جائے، اس کے جواب میں میں نے کہا کہ بھائی آپ یہ خواتین کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، اُس بھائی نے جواب دیا کہ یہ خواتین کے لئے فتنہ ہے، اور کوئی شک نہیں کہ خواتین نے مختلف لوگوں سے ان بکس میں گفتگو کر رکھی ہوتی ہے، لہذا فیس بک پر آنے والے کی کوئی گارنٹی نہیں، میں نے اس کے جواب میں کہا کہ آپ کی بات میں بہت وزن ہے، لیکن اس بات کو مدنظر رکھ کر کسی خاتون کو شادی کے لئے منتخب نہ کرنا یا اُس سے شادی کرنے کے لئے دیگر لوگوں کو روکنا میرے خیال سے اُس عورت کے ارمانوں کا خون کرنے کے مترادف ہے، بہتر یہی ہے کہ جو خاتون محض لغو یا دیگر بے ہودہ کاموں میں ملوث، ایسی خاتون کی اصلاح کرنی چاہئے البتہ اُس کو شادی کے قابل نہ سمجھنا زیادتی ہو گی، نیز یہ بھی ہے کہ فیس بک صرف عورت کے لئے نہیں مرد کے لئے بھی فتنہ ہے، صرف خواتین نے نہیں مردوں نے بھی کئی خواتین سے ان بکس میں بات کر رکھی ہوتی ہے تو اس بنا پر کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلاں آدمی (اُس بھائی کا نام لے کر میں نے کہا) سے کوئی لڑکی شادی نہ کرے کیونکہ اس نے دیگر کئی خواتین سے باتیں کر رکھی ہوتی ہیں (تب سے آج تک اُس بھائی کے پاس میں فیس بک پر بلاک ہوں۔۔ ابتسامہ)

(2) دوسری بات یہ ہے کہ اُس بھائی نے کہا کہ خواتین فیس بک پر بالکل بھی نہ آئیں یہ زیادہ بہتر ہے، وہ فیس بک کا بائیکاٹ کر دیں، میں نے اس کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی یہ بات بہت حد تک درست ہے، لیکن یہ اُس خاتون کے لئے جو اپنے نفس پر قابو نہ پا سکتی ہو، اور کسی بھی مرد کے جھانسے میں آسانی سے آ سکتی ہو، لیکن اس پر اُن خواتین کو روکنا جو اپنے آپ پر قابو پائے ہوئے ہیں اور دین کا کام کر رہی ہیں نامناسب بات ہے، کیونکہ اگر ایسی خواتین نہیں آئیں گی تو وہ خواتین جو بے ہودہ قسم کی تصاویر، فضول باتیں، لغو قسم کے اشتہار، اور کھانے پینے کی تصویریں شئیر کرنے میں اپنا وقت ضائع کرتی ہیں تو ان کی اصلاح کون کرے گا، میں کئی ایسی خواتین کو جانتا ہوں جنہوں نے سکائپ پر قرآن کلاسس میں ایسی آوارہ ذہنیت کی لڑکیوں کی تربیت کی اور اُن کو دین اسلام سمجھایا، اور کئی ایک خواتین نے تو الحمدللہ اپنا عقیدہ بھی ٹھیک کیا، تو اگر ایسی خواتین سرے سے نہ آئیں تو وہ عورتیں اور لڑکیاں تو آنے سے نہیں رُکیں گی جو فضول اور لغو کام کرتی ہیں، تو یہ میدان اور بھی خالی ہو جائے گا، لہذا اپنے نفس پر قابو پانے والی خواتین کا ایسے میدان میں آ کر اپنی جیسی خواتین کی اصلاح کرنا اور اس بڑے پلیٹ فارم کو دعوتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے، لیکن شرط یہی ہے کہ وہ اپنے کام کا دائرہ کار محدود رکھیں، شر پسند کسی صورت باز نہیں آتے، لیکن شریف النفس خواتین ایسے مردوں کو ان بکس میں کوئی کلام نہ کر کے اپنے پاس مائل ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کرتی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے۔

تو یہ ساری باتیں میرے ذہن میں تھیں جو ایک عرصہ تک میرے اور میرے ایک دوست کے درمیان زیرِ بحث رہیں، اگرچہ انہوں نے میری باتوں سے مثبت پہلوؤں کو سمجھنے اور معتدل موقف کی طرف اپنا رخ پھیرنے کی بجائے جذبات اور افراط و تفریط سے کام لیتے ہوئے مجھے دین اسلام میں گنجائشیں نکالنے والا قرار دیا بلکہ اس سے ایک ہاتھ آگے یہ الزام بھی دھرا کہ آپ چاہتے ہیں خواتین آتی رہیں اور آپ کے مزے لگے رہیں، لیکن اُن کی اس قدر لغو الزامات اور غیرسنجیدہ جذباتی گفتگو سے قطع نظر ہمیں ان اہم ٹاپک پر سلف صالحین کی طرح ہر قسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ایک ایسا دائرہ کار متعین کرنا چاہئے جس میں رہ کر خواتین با آسانی دین اسلام کا کام کر سکیں۔

میری رائے سے کوئی متفق نہ ہو، یا میرے موقف میں کوئی غلطی ہو تو ضرور آگاہ کریں۔
 
Last edited:
Top