• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بے بس معبود باطل کے لیے جن کو لوگ مشکل کشا مانتے ہیں -

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
15078985_1012438135549761_6224396444124194957_n (1).jpg


شاہ نورانی مزار دھماکےکی زد میں

بے بس معبود باطل کے لیے جن کو لوگ مشکل کشا مانتے ہیں
اور جنہیں تم پکارتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کر سکتے اور نہ اپنی جان کی مدد کر سکتے ہیں

(سورۃ الاعراف،آیت 197)


اور انہوں نے الله کے سوا ایسے معبود بنا رکھے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے حالانکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں اور وہ اپنی ذات کے لیے نقصان اور نفع کے مالک نہیں اور موت اور زندگی اور دوبارہ اٹھنے کے بھی مالک نہیں

(سورۃ الفرقان،آیت3)

“اور تم اللہ کو چھوڑ کر کسی کو مت پکارو جو تمھارا بھلا کرسکے نہ نقصان، اگر تم نے ایسا کیا تو تم ظالموں (یعنی مشرکوں)میں سے ہو جاؤ گے اور اگر اللہ تمھیں کوئی نقصان پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اسے دور نہیں کرسکتا اور اگر وہ تمھارے ساتھ بھلائی کرنا چاہے تو کوئی اس کے فضل کو روک نہیں سکتا۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے اور وہی بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔”

(سورة يونس10: 107)

کہہ دو الله ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مارتا ہے پھر وہی تم سب کو قیامت میں جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر آدمی نہیں جانتے

(سورۃ الجاثیۃ 26)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کھجور کی گٹھلی اور بم کی باریک تار !


-------------------------------------

جن ہستیوں کو اللہ کے علاوہ پکارا جاتا ہے ان کے بارے میں اللہ کا فرمان عالی شان سنو!

{ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِير}[فاطر:13]


اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں۔


ایک بم کے اندر باریک تار پر اگر کنٹرول حاصل کیا جائے تو پھر بم ڈسپوز ہوسکتا ہے لیکن مزاروں پر دھماکے ہوتے ہیں اور لوگوں کا خون بہتا ہے کیا یہ ایک تار کے اندر طاقت ختم نہیں کرسکتے ؟

✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿

پھر کہتے ہیں کہ نعوذباللہ کعبہ کے اندر کرین کیوں اللہ نہ روک سکا ؟

جواب: کیا اللہ تعالی کا مخلوق کے ساتھ موازنہ کرکے اس کی صفات میں کسی انسان کو شریک کرنا شرک نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟

اللہ جو چاہے کرتا ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں اس کا ہر فیصلہ حکمت پر مبنی ہوتا ہے کیا مخلوق میں خدائی صفات ہیں ؟ نعوذباللہ !

واقعی میں ان لوگوں نے اللہ تعالی کی قدر نہیں کی:

{وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّماوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُون}[الزمر:67]

اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے۔

✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿

اللہ تعالی ہمیں شرک کی غلاظت سے بچائے !

(نوٹ: یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر غیر اللہ کو پکارنے والوں کے اعتراض کے جواب میں بنائی گئی ہے)

سید اعجاز شاہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خبردار! اللہ تعالی کو خالص عمل چاہیے !


یا غوث یا غوث کے نعرے لگا کر مزار پر گیا پھر وہاں غیر اللہ کے نام پر بکرا ذبح کیا، اس کے بعد خالص دودھ ڈھونڈنے چلا گیا، خالص دودھ کی دودھ پتی بنائی !

اپنے لیے خالص دودھ لیکن اللہ سبحانہ وتعالی جو اکیلا اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی خالص عبادت کی جائے، اس سے مدد طلب کی جائے اور صرف اسی کے نام پر ذبح کیا جائے اس کے عمل میں غیراللہ کو شریک کرنا ظلم عظیم ہے !


{أَلاَ لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاء مَا نَعْبُدُهُمْ إِلاَّ لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلْفَى إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّار}[الزمر:3]

دیکھو خالص عبادت خدا ہی کے لئے (زیبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں۔ تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں خدا ان میں ان کا فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو جو جھوٹا ناشکرا ہے ہدایت نہیں دیتا۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنَا أَغْنَى الشُّرَكَاءِ عَنْ الشِّرْكِ مَنْ عَمِلَ عَمَلًا أَشْرَكَ فِيهِ مَعِي غَيْرِي تَرَكْتُهُ وَشِرْكَهُ [صحيح مسلم: كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ (بَابُ مَنْ أَشْرَكَ فِي عَمَلِهِ غَيْرَ اللهِ)]

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہا:رسول ﷺ نے فرمایا:

"اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ شریک بنائے جانے والوں میں سب سے زیادہ میں شراکت سے مستغنی ہوں۔جس شخص نے بھی کوئی عمل کیا اور اس میں میرے ساتھ کسی اور کوشریک کیا تو میں اسے اس کے شرک کے ساتھ اکیلاچھوڑدیتا ہوں۔"

[صحیح مسلم: کتاب: زہد اور رقت انگیز باتیں (باب: ریاکاری کی حرمت)]

اعجاز علی شاہ
 
Top