• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بے جا تعریف اور مدح سرائی کی برائی کا بیان

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12798850_649959515142313_1572485124430815723_n.jpg


منہ پر تعریف کرنا :

عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ رَجُلاً جَعَلَ يَمْدَحُ عُثْمَانَ فَعَمِدَ الْمِقْدَادُ فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَكَانَ رَجُلاً ضَخْمًا فَجَعَلَ يَحْثُو فِى وَجْهِهِ الْحَصْبَاءَ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ مَا شَأْنُكَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ:"إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِى وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ"

(ٍٍصحیح مسلم:7698،باب النہی عن المدح)

سنن ابو داود


10- بَاب فِي كَرَاهِيَةِ التَّمَادُحِ

۱۰-باب: بے جا تعریف اور مدح سرائی کی برائی کا بیان

4804- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَأَثْنَى عَلَى عُثْمَانَ فِي وَجْهِهِ، فَأَخَذَ الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ تُرَابًا فَحَثَا فِي وَجْهِهِ، وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِذَا لَقِيتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ >۔

* تخريج: م/الزھد ۱۴ (۳۰۰۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۵۴۹)، وقد أخرجہ: ت/الزھد ۵۴ (۲۳۹۳)، ق/الأدب ۳۶ (۳۷۴۲)، حم (۶/۵) (صحیح)

۴۸۰۴- ہمام کہتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف اُنہی کے سا منے کرنے لگا ، تو مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے مٹی لی اور اس کے چہرے پہ ڈال دی اورکہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : جب تم تعریف کرنے والوں ۱؎سے ملو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو ۲؎ ۔


وضاحت ۱؎ : مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کواپنے ظاہر پرمحمول کیا اور علماء کے ایک گروہ نے ان کی موافقت کی ہے، اور کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ ان کے منہ پرمٹی ڈال دو کامفہوم یہ ہے کہ انہیں مایوس کردو اور ان کی بے جاتعریف اور چاپلوسی پر انہیں کچھ نہ دو۔

وضاحت ۲؎ : اس سے مراد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بے جامدح سرائی اور چاپلوسی کواپنی عادت بنالی ہو اور اسی کو اپنے کھانے کمانے کا ذریعہ بنالیا ہو،رہاکسی اچھائی یاخوبی پرکسی کی تعریف کرنا تاکہ دوسروں کے لئے انہیں اپنانے کی ترغیب ہوتویہ ایک اچھی چیز ہے اور ایسا شخص اس وعید میں داخل نہیں ہے۔

4805- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلا أَثْنَى عَلَى رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ ، فَقَالَ لَهُ: < قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ > ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: <إِذَا مَدَحَ أَحَدُكُمْ صَاحِبَهُ لامَحَالَةَ فَلْيَقُلْ: < إِنِّي أَحْسِبُهُ، كَمَا يُرِيدُ أَنْ يَقُولَ، وَلا أُزَكِّيهِ عَلَى اللَّهِ >۔

* تخريج: خ/الأدب ۹۵ (۶۱۶۲)، م/الزھد ۱۴ (۳۰۰۰)، ق/الأدب ۳۶ (۳۷۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۶۷۸)، وقد أخرجہ: حم (۵/۴۱، ۴۵، ۴۶، ۴۷، ۵۰) (صحیح)


۴۸۰۵- ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص کی تعریف کی ، تو آپ نے اس سے فرمایا: ’’تم نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی‘‘ ،اسے آپ نے تین با ر کہا ، پھر فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو اپنے ساتھی کی مدح وتعریف کرنی ہی پڑجائے تو یوں کہے : میں اسے ایسے ہی سمجھ رہاہوں،لیکن میں اللہ کے بالمقابل اس کا تزکیہ نہیں کرتا‘‘ ۱؎ ۔


وضاحت ۱؎ : مطلب یہ ہے کہ میں اس کاظاہر دیکھ کر ایسا کہہ رہاہوں رہا اس کا باطن تو اس کاعلم اللہ ہی کوہے۔


4806- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ -يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ- حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ أَبِي: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدِ بَنِي عَامِرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ ، فَقُلْنَا: أَنْتَ سَيِّدُنَا، فَقَالَ: < السَّيِّدُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى > قُلْنَا: وَأَفْضَلُنَا فَضْلا وَأَعْظَمُنَا طَوْلا، فَقَالَ: < قُولُوا بِقَوْلِكُمْ، أَوْ بَعْضِ قَوْلِكُمْ، وَلا يَسْتَجْرِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ >۔

* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۵۳۴۹)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۴، ۲۵) (صحیح)

۴۸۰۶- مطرف کے والدعبداللہ بن شخیرکہتے ہیں کہ میں بنی عامر کے وفد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا ، تو ہم نے عرض کیا: آپ ہمارے سید، آپ نے فرمایا:’’ سید ہیں تو اللہ تعالی ہے ‘‘ ۱؎،ہم نے عرض کیا : اور آپ ہم سب میں درجے میں افضل ہیں اور دوستوں کو نوازنے اور دشمنوں پر فائق ہونے میںسب سے عظیم ہیں، آپ نے فرمایا: ’’جو کہتے ہوکہو ، یا اس میں سے کچھ کہو ، (البتّہ) شیطان تمہیں میرے سلسلے میں جری نہ کر دے ( کہ تم ایسے کلمات کہہ بیٹھو جو میرے لئے زیبا نہ ہو)‘‘۔


وضاحت ۱؎ : مطلب یہ ہے کہ وہی اس لفظ کاحقیقی مستحق ہے، اور حقیقی معنیٰ میں سید اللہ ہی ہے، اور یہ مجازی اضافی سیادت جو افراد انسانی کے ساتھ مخصوص ہے منافی نہیں، حدیث میں ہے’’أنا سيد ولد آدم ولا فخر‘‘۔

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اپنی تعریف سنیں تو کہیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

13164247_981512418583694_7371939912026268654_n (1).jpg



 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
‫‏
جب کوئی تعریف کرے‬


یزید بن میسره کہتے هیں :

" کوئی تمھارے سامنے تمهاری تعریف کرے تو اس کا انکار کرو، غصے هووو اور اس کی بات کا اقرار نه کرو بلکه کہو :

اللهم لا تؤاخذني بما يقولون ، واغفر لي ما لا يعلمون"
___________________

قال يزيد بن ميسرة رحمه الله :

« إذا زكّاك رجلٌ في وجهِك ؛ فأنكِرْ عليه واغضَب ، ولا تُـقِرُّ بذلك️ وقل : اللهم لا تؤاخذني بما يقولون ، واغفر لي ما لا يعلمون »

[ الحلية ٢٤٠/٥ ]
 
Top