• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز تالا بندی

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
بالکل کہنا ہے۔ لیکن فرصت ملنے پر۔
آپ لوگوں کو دھاگے پر تالا لگانے کی اتنی جلدی کیوں ہوتی ہے؟
تالا لگائے بغیر اگر کوئی شراکت ناگوار ہو تو اسے حذف بھی تو کیا جاسکتا ہے۔
شاہد نذیر صاحب سے میرا اکثر باتوں میں اختلاف ہوتا ہے لیکن اس معاملہ میں میں ان سے متفق ہوں
چوں کہ یہ پوسٹ جس مسئلہ پر ہے وہاں موضوع کچھ اور ہے اس لئیے تجویز کے طور پر ایک الگ تھریڈ بنا رہا ہوں
میری انتظامیہ سے مودبانہ گذارش ہے کہ تھریڈ کو تالا نہ لگایا کریں جن پوسٹ کی وجہ سے تالا بندی کی ضرورت پیش آتی ہے ، انہی پوسٹ کو بغیر کسی وضاحت کے ڈیلیٹ کردیا جائے
ابھی بھی میں کئی پوسٹ پر لکھنا چاہتا ہوں لیکن حالیہ بیماری کی وجہ سے ابھی میں تفصیل سے لکھنے سے قاصر ہوں
لیکن ساتھ میں خدشہ بھی ہوتا ہے جب کبھی بعد میں جواب لکھوں تو معلوم ہو تھریڈ کی تالا بندی کی چکی ہے
اگر وہ پوسٹ ڈیلیٹ کی جائين جن کی وجہ سے تالا بندی کی ضرورت پیش آتی ہے تو میرے خیال میں ماحول میں کچھ بہتری بھی آئے گی
تالا بندی تو ایک طرح کی سیز فائر (جنگ بندی ) معلوم ہوتی ہے جس کے ذریعے فریقین وقتی طور پر ایک تھریڈ میں سب و شتم کرنے سے رک جاتے ہیں لیکن چند دن بعد وہی افراد دوسرے تھریڈ میں باہم دست و گریبان نظر آتے ہیں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
عموما تالا اس وقت لگایا جاتا ہے جب بات علمی بحث و مباحثہ سے نکل کر ذاتیات یا شخصیات پر بے جا اور فضول گفتگو میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔
فورم کا مقصد علمی و فکری مسائل پر آراء کا اظہار ہے نہ کہ ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کا ابراز ۔
کسی شراکت کو حذف اس وقت کیاجاتا ہے جب لڑی میں دیگر اراکین سے امید ہو کہ کوئی کام کی بات کریں گے ۔ لیکن جب ماحول ایسا بن جائے کہ کسی جگہ خیر کی امید نہ رہے تو پھر سوائے تالا کے کوئی اور حل نہیں ہے ۔
ویسے بھی 24 گھنٹے نگرانی کرنا ممکن نہیں کہ جب کسی نے کوئی غیر مناسب مواد ڈالا اس کو حذف کردیا گیا ۔ اس طرح بعض دفعہ یوں ہواکہ ناظمین کو اطلاع ملنے تک ’’ تند کی بجائے تانی ہی بگڑ ‘‘ جاتی ہے ۔
تالا بندی تو ایک طرح کی سیز فائر (جنگ بندی ) معلوم ہوتی ہے جس کے ذریعے فریقین وقتی طور پر ایک تھریڈ میں سب و شتم کرنے سے رک جاتے ہیں لیکن چند دن بعد وہی افراد دوسرے تھریڈ میں باہم دست و گریبان نظر آتے ہیں
ایک صاحب ہیں انہوں نے ایک علمی مسئلہ کو بازاری انداز میں سلجھانے کی کوشش کی ۔ اس بناء پر ان کے مواد کو نامنظور کردیا گیا اور ساتھ گزارش کی گئی کہ آپ اس تحریر کے لب و لہجہ کو درست کرلیں تاکہ اس کو منظر عام پر لے آیاجائے ۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ وہی تحریر اسی اسلوب بیان میں انہیں صاحب نے پھر فورم پر لگادی ۔
اب ایسی صورت میں ایک دفعہ پھر حذف کردیا جاتا تو شاید تیسری دفعہ پھر لگ جاتا ۔
لہذا اس کو حذف کرنے کی بجائے مقفل کردیا گیا تاکہ
جس نے مواد لگایا ہے اسے حوصلہ بھی رہے کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے کی گئی ان کوشش ضائع نہیں ہوئی ۔
اور دیگر اراکین کو بھی رد عمل میں آکر مزید ماحول خراب کرنے کاموقعہ نہ ملے ۔

بہرصورت انتظامیہ کے افراد کو جو بات درست معلوم ہوتی ہے انصاف کے ساتھ اسی کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
کسی جگہ انتظامیہ کا فیصلہ غلط بھی ہوسکتا ہے ۔ اگر کسی جگہ کوئی رکن سمجھتے ہیں کہ ’’ تالا بندی ‘‘ بے محل ہے تو انتظامیہ کو اطلاع کریں ۔ چابی موجود ہوتی ہے ۔
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
کسی جگہ انتظامیہ کا فیصلہ غلط بھی ہوسکتا ہے ۔ اگر کسی جگہ کوئی رکن سمجھتے ہیں کہ ’’ تالا بندی ‘‘ بے محل ہے تو انتظامیہ کو اطلاع کریں ۔ چابی موجود ہوتی ہے ۔
جزاک اللہ خیرا
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
میں خضر بھائی کی بات سے متفق ہوں ۔۔۔ لیکن ساتھ میں ایک مشورہ دینا چاہون گا کہ تالا بندی کی بجائے جس ممبر سے غلطی ہوئی اسے چند دنوں کیلئے سانس لینے کا موقع دیا جائے۔۔۔۔۔ :) یعنی اس کو چند دن کیلئے بین کر دیا جائے یا ایسی ہی کوئی سزا چاہے تادیبی ہو وہ دے دی جائے یہ بہتر ہو گا۔۔۔ واللہ اعلم
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
http://forum.mohaddis.com/threads/فقہ-حنفی-شریف-،-میں-معراج-کا-منکر-کافر-نہیں.21583/page-2#post-171600
اب یہاں تو ’’ حذف ‘‘ کا ختیار بھی ختم کردیا گیا ہے ۔
تالا بھی درست نہیں تو پھر وقاص بھائی کی تجویز ہی بچتی ہے ۔ ( مسکراہٹ ) ۔
لیکن ساتھ میں ایک مشورہ دینا چاہون گا کہ تالا بندی کی بجائے جس ممبر سے غلطی ہوئی اسے چند دنوں کیلئے سانس لینے کا موقع دیا جائے۔۔۔۔۔ :) یعنی اس کو چند دن کیلئے بین کر دیا جائے یا ایسی ہی کوئی سزا چاہے تادیبی ہو وہ دے دی جائے یہ بہتر ہو گا۔۔۔ واللہ اعلم
تلمیذ ، شاہد نذیر ، اشماریہ lovelyalltime

ایک اور بات بھی یہاں ذکر کردینا مناسب رہے گا کہ اس طرح کے موضوعات میں جن میں صرف اور صرف طعن و تشنیع ہی ہوتا ہے ۔ ان کے بارے میں انتظامیہ کی مجلس اعلی کے دو اراکین نے بہت پرزور انداز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ ان کو فورم سے ختم کردیا جائے ۔
لیکن دیگر چند اراکین نے اس وجہ سے مہلت کی حمایت کی ہے کہ شاید معاملہ سدھر جائے ۔
اب اگر اس طرح کا کوئی قانون فورم پر لاگو ہوگیا تو میرے خیال میں بنیادی قصور وار چند گنتی کے اراکین ہوں گے ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
لیکن ساتھ میں ایک مشورہ دینا چاہون گا کہ تالا بندی کی بجائے جس ممبر سے غلطی ہوئی اسے چند دنوں کیلئے سانس لینے کا موقع دیا جائے۔۔۔۔۔ :) یعنی اس کو چند دن کیلئے بین کر دیا جائے یا ایسی ہی کوئی سزا چاہے تادیبی ہو وہ دے دی جائے یہ بہتر ہو گا۔۔۔ واللہ اعلم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ مشورہ نامناسب ہے۔ ایسی کاروائی کا میں ایک مرتبہ تجربہ حاصل کرچکا ہوں۔ میرے نزدیک یہ کسی بھی ممبر کی توہین اور بے عزتی ہے۔ اس سے کہیں بہتر ہے کہ آپ کو جس ممبر سے ایسی کوئی شکایت ہو اسے اپنے فورم سے ہمیشہ کے لئے رخصت کردیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جس طرح یہاں تالا بندی کے حوالے سے تلمیذ اور شاہد نذیر صاحبان متفق ہوگئے ہیں باوجودیکہ دیگر مسائل میں شدید اختلاف ہے ۔
یہاں ایک اور اتفاق قائم نہیں کیا جاسکتا کہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھا جائے اور علمی مسائل کو علمی انداز میں ہی حل کیا جائے تاکہ انتظامی پابندیوں کی ضرورت ہی نہ رہے ۔ ؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
http://forum.mohaddis.com/threads/فقہ-حنفی-شریف-،-میں-معراج-کا-منکر-کافر-نہیں.21583/page-2#post-171600
اب یہاں تو ’’ حذف ‘‘ کا ختیار بھی ختم کردیا گیا ہے ۔
تالا بھی درست نہیں تو پھر وقاص بھائی کی تجویز ہی بچتی ہے ۔ ( مسکراہٹ ) ۔

تلمیذ ، شاہد نذیر ، اشماریہ lovelyalltime

ایک اور بات بھی یہاں ذکر کردینا مناسب رہے گا کہ اس طرح کے موضوعات میں جن میں صرف اور صرف طعن و تشنیع ہی ہوتا ہے ۔ ان کے بارے میں انتظامیہ کی مجلس اعلی کے دو اراکین نے بہت پرزور انداز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ ان کو فورم سے ختم کردیا جائے ۔
لیکن دیگر چند اراکین نے اس وجہ سے مہلت کی حمایت کی ہے کہ شاید معاملہ سدھر جائے ۔
اب اگر اس طرح کا کوئی قانون فورم پر لاگو ہوگیا تو میرے خیال میں بنیادی قصور وار چند گنتی کے اراکین ہوں گے ۔
جی بھائی۔ مجھے مخاطب کیا؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جی بھائی۔ مجھے مخاطب کیا؟
نہیں مخاطب نہیں کیا ۔ صرف اس لیے زحمت دی ہے کہ تاکہ اطمینان ہوکہ اس طرح کی باتیں آپ کے علم میں بھی ہیں ۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
[quote="خضر حیات
ایک اور بات بھی یہاں ذکر کردینا مناسب رہے گا کہ اس طرح کے موضوعات میں جن میں صرف اور صرف طعن و تشنیع ہی ہوتا ہے ۔ ان کے بارے میں انتظامیہ کی مجلس اعلی کے دو اراکین نے بہت پرزور انداز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ ان کو فورم سے ختم کردیا جائے ۔
لیکن دیگر چند اراکین نے اس وجہ سے مہلت کی حمایت کی ہے کہ شاید معاملہ سدھر جائے ۔
اب اگر اس طرح کا کوئی قانون فورم پر لاگو ہوگیا تو میرے خیال میں بنیادی قصور وار چند گنتی کے اراکین ہوں گے ۔[/quote]

یہ تو ٹھیک نہیں، البتہ اراکین کو خود اپنی گفتگو پر غور کرنا چاہیئے۔
 
Top