• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراء ت نمبر‘

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراء ت نمبر‘

(حصہ اوّل)

ترتیب: حافظ محمد عبد اللہ​
مخدوم ومحترم مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی ﷾ زادکم اﷲ عزا وشرفا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مزاج گرامی بخیر!
آپ کا مؤقرماہنامہ’رشد‘باقاعدگی سے مل رہا ہے جب کہ یہ آپ کی شفقت ومحبت ہے کہ’رشد‘کی طرح ’محدث‘بھی تسلسل سے اِرسال فرماتے ہیں اور پھر ان کے وقیع اور علمی مضامین سے استفادہ کی تقریب پیدا ہوجاتی ہے۔ جزاکم اﷲ أحسن الجزاء
’رشد‘کاحالیہ جون ۲۰۰۹ء کا قراء ات نمبر(حصہ اوّل) موصول ہوا،جوماشاء اﷲ ۷۲۰ صفحات پرمشتمل ہے اورمتنوع موضوعات کواپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ قراء اتِ سبعہ وعشرہ کے بارے میں شبہات وتوہمات کے ازالے کاوافرمواد اس میں موجود ہے اس کے علاوہ قرآن پاک کی طباعت واِشاعت،مصحف مدینہ ،برصغیر میں قراء ات کے تدریجی ارتقاء ،قراء ات عشرہ کی اسانید ،قراء کرام کاتعارف جیسے دلچسپ اورعلمی عناوین پر سیرحاصل بحث ہے۔
اس وقیع اورمفید ’قراء ات نمبر‘پر بلاشبہ آپ اورکلیۃ القرآن الکریم لاہورکے تمام رفقاء مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس سعی کوسعی مشکور بنائے اورخدام قرآن کی فہرست میں شامل کرلے۔
این دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یہ بات بڑی عجیب سی بات ہے کہ قراء ات ِسبعہ وعشرہ کو منکرین قراء ات ’فتنہ عجم‘ قرار دیتے ہیں بلکہ ان قراء توں پرمشتمل مطبوعہ قرآن مجید کوقرآن مجید ہی تسلیم کرنے کے لیے تیارنہیں۔جب کہ عالم اسلام میں یہ قراء ات متعارف اورمعمول بہا ہیں ۔لیبیا ،تیونس، سوڈان، مراکش، ابوالجزائر،صومالیہ، مواتیانیہ، نائیبریااورافریقہ میں قراء ات امام ورش رائج ہے۔ ان کے ہاں اسی قراء ات پر قرآن پاک شائع ہوتاہے ۔حرمین شریفین کی زیارت سے مشرف ہونے والے حضرات ان ممالک سے آنے والے حجاج کرام کواسی قراء ات پر مطبوعہ قرآن پاک کوپڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں اوردیکھ سکتے ہیں۔ ان کے ہاں یہ قراء ات اسی طرح قرنا بعد قرن رائج ہے جیسے ہمارے ہاں قراء ات حفص رائج ہے۔ بلکہ سعودیہ عربیہ’’اللہ تعالیٰ اسے شاد باد رکھے ‘‘میں مجمّع الملک فہد کی جانب سے قراء ت ورش، قراء ت دوری، قراء ت قالون کے مطابق قرآن پاک زیور طبع سے آراستہ ہوچکاہے اورباقی قراء ت کے مطابق بھی قرآن پاک کی طباعت کا اہتمام ہورہا ہے اب اگر ان قراء توں کے مطابق قرآن ، قرآ ن ہی نہیں تواس کا منطقی نتیجہ ہے کہ تقریبا نصف کے قریب مسلمان قرآن مجید کی سعادت سے ہی محروم ہیں۔
غورفرمائیے ان متجددین کواکثر شکوہ ہوتاہے کہ علمائے کرام باہم ایک دوسرے پر فتوی بازی کا شغل کرتے ہیں، ایک دوسرے کو گمراہ کہتے اورامت میں تفریق پیداکرتے ہیں جبکہ اسی مسئلہ قراء ت میں تمام علمائے اُمت متفق ہیں مگریہ متجددین ان کے برعکس دانستہ یانادانستہ طورپر کروڑں مسلمانوں کوقرآن سے محروم قراردے کر انہیں گمراہ اورگم گشتہ راہ قرار دینے پر ادہار کھائے بیٹھے ہیں۔
آپ کایہ قراء ات نمبر بلاشبہ ان فتنہ پردازوں کی دسیہ کاریوں کو تشت ازبام کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے’’ لِیَہْلَکَ مَنْ ہَلَکَ عَنْ بَیِّنَۃٍ وَیَحْیَی مَنْ حَیَّ عَنْ بَیِّنَۃٍ‘‘اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مساعی حسنہ کوقبول فرمائے ۔قراء ات نمبرکے حصہ ثانی کا انتظار شدت سے رہے گا اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کی جلد تکمیل واشاعت کی توفیق عطاء فرمائے اوراس راہ کی مشکلات کو’اپنی کرم نوازیوں سے ‘ دورفرمائے ۔آمین
اِرشاد الحق اثری
مدیر اِدارہ علوم اثریہ،فیصل آباد​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
الحمد ﷲ الذی أنزل الفرقان علی عبدہ لیکون للعالمین نذیرا والصلاۃ والسلام علی خاتم النبیین القائل ’’خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ‘‘ وعلی آلہ صحبہ ومن تبعہم بإحسان واقتفیٰ أثرہم إلی یوم الدین أما بعد
مجھے اس مجلہ ’رشد‘ کے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔الحمد للہ میں نے اسے قراء ات قرآن کے خاص علمی مسائل سے مزین پایا ہے۔یہ مسائل اور موضوعات اس فن میں بہت اچھے اور نفع بخش ہیں اور ہر علم دین کے متلاشی کو اس کی ضرورت ہے۔مقالے کو لکھنے والے اپنے فن میں ماہر ہیں اورمیں اس کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اس ملک اور بیرونی دنیا میں اہل علم وفضل اور محقق ہیں۔میں اس مجلہ کے پڑھنے والوں سے گذارش کرتاہوں کہ وہ اس کا اہتمام کرنے والوں کے ساتھ بھر پور تعاون فرمائیں۔ سب مل کر اس علم نفیس کو آگے پھیلائیں بلکہ سب دینی مدارس کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس کو تدریساً اور تحقیقاً مزید آگے پھیلائیں ۔ کیونکہ یہ علم قرآن سے متعلق ہے اور جو لوگ قرآن کی خدمت کرنے میں اپنی زندگیاں صر ف کرتے ہیں وہ اللہ تعالی کے نزدیک افضل وبہتر ہیں۔آخر میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس مجلہ کا اہتمام کرنے والوں کو جزا ئے خیر عطا فرمائے۔ اور ان کی علمی کاوشوں میں برکت دے۔ آمین
پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس بن محمد انور
اسسٹنٹ پروفیسر قرآن ڈیپارٹمنٹ کنگ خالدیونیورسٹی ابھا، سعودی عرب​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یفرح المرء متی وجد بغیتہ،ویشتد الفرح بہجۃ إذا جاء ت بغیتہ من غیر مظانہا،أو جاء ت بعد انتظار طویل
وہذا ما لمستہ فی مجلۃ (رشد) فی عددہا الخاص بالقراء ات،الذی أصدرتہ کلیۃ القرآن والعلوم الإسلامیۃ بجامعۃ لاہور الإسلامیۃ بباکستان
فبالقراء ات یسرّ اﷲ ہذا الکتاب المبین للإنسانیۃ جمعائ،ویثلج صدرک کل الموضوعات التی تناولہا الجزء الأول من ہذا العدد، فمن النقل المتواتر للقرآن الکریم ،وبیان اٰلمقصود من الأحرف السبعۃ،إلی منا قشۃ شبہات المستشرقین والمتغربین المنتسمین إلی الإسلام…
کل ذلک موضع فحص ومناقشۃ ممن أوقف حیاتہ لخدمۃ ہذا الدین۔ ومن یستحق منی الشکر والعرفان فی مثل ہذا الجہد الجبار سعادۃ الدکتور عبد الرحمن مدنی الذی أشرف علی مثل ہذا العمل الذی سیخدم القرآن الکریم۔
أسأل اﷲ أن یمنح المہتمین بہذا بأجزائہ الثلاثۃ التوفیق والسداد وأن یجعل عملہم خالصا لوجہہ الکریم،إنہ ولی ذلک والقادر علیہ۔
کتبــــہ
د؍خادم حسین إلہی بخش
أستاذ العقیدۃ والمذاہب المعاصرۃ بجامعۃ الطائف فی :۳؍۸؍۲۰۰۹م​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
عزیزمحترم قاری حمزہ مدنی صاحب، مدیرماہنامہ’ رشد‘لاہور السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
ماہنامہ ’رشد‘لاہور کا’قراء ات نمبر‘ (حصہ اوّل) موصول ہوا۔شکریہ!
ایک ضخیم نمبر کی صورت آپ کی کاوش کا ثمرہ دیکھ کربے حد خوشی ہوئی اور دل سے دعا نکلی کہ اللہ تعالیٰ اس محنت کو آپ کے لئے اور آپ کے سب رفقاء کے لئے سعادت دارین کاذریعہ بنائیں۔آمین یارب العالمین۔
آپ نے اس اِشاعت کے لئے مجھ سے بھی لکھنے کوکہا تھا مگر جس فن میں مجھے دلچسپی اور اس کا مطالعہ نہ ہو میں اس میں لکھنے سے گریز کرتاہوں البتہ موقف کی حدتک مجھے اس سے اتفاق ہے اورجمہور اہل علم کی جورائے ہے وہی میری رائے بھی ہے اوراسی کو حق اورصواب سمجھتا ہوں۔
اُمت کے اجتماعی تعامل کے مختلف پہلووں کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرتے رہنا آج کے اہل زیغ کی خصوصی تکنیک ہے اس کا تعاقب کرنا حق اوراہل حق کی بڑی خدمت ہے اللہ تعالی قبولیت سے نوازیں۔آمین
ابوعمار زاہد الراشدی
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالا​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
محترم مدیرماہنامہ’ رشد‘ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سات سوسے زائد صفحات پر مشتمل ماہنامہ رشد کا ضخیم ’قراء ات نمبر‘ (حصہ اوّل)موصول ہوا۔کرم فرمائی پرمشکورہوں۔اگرچہ پورے اس کے دوتین مضمون ہی پڑھ پایاہوں، لیکن باقی مضامین پر بھی سرسری نظرڈالی ہے خاص قراء ات سے متعلق مختلف موضوعات کوسنجیدہ علمی اندازمیں سمیٹا گیاہے تاریخ قراء ات ،حروف سبعہ،مستشرقین ومتجددین کی تلبیسات اوران کے جواب اور تجوید وقراء ات کااشاریہ اہم چیزیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائیں اورمسلمانوں کے لئے نافع بنائیں ،والسلام۔
عبدالواحد
دارالافتاء جامعہ مدنیہ لاہور​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
محترم جناب مدیراعلیٰ صاحب ماہنامہ ’رشد‘لاہور تسلیمات وآداب !
جناب کاارسال کردہ مجلہ رشدکا قراء ات نمبر( حصہ اوّل) موصول ہوا ۔
قراء ات کے فن پر اورعلوم القرآن کے ایک اہم علم پریہ ضخیم اورگراں قدر تحقیقی مجلد اسلامی لائبریری میں ایک خوبصورت اضافہ اوراہل علم وصاحبان ذوق کی تسکین کاروح افزاء اہتمام ہے۔
اس تحقیقی کاوش سے قراء ات پرمعترض ہونے والوں کے اعتراضات کاعلمی جواب آگیاہے، لیکن منکرین کوقائل کرناامر دشوار ہے کہ عناد کی آنکھیں ہوتی ہیں نہ دماغ’’ لَہُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَہُوْنَ بِہَا وَلَہُمْ اَعْیُنٍ لَّایُبْصِرُوْنَ بِہَا۔۔۔۔‘‘ تاہم محققین کو اللہ رب العزت کی بارگاہ سے اجر خدمت قرآن وعلوم القرآن ان شاء اللہ ضرور ملے گا ۔کراچی میں مفتی سید شاہ حسین گرد یزی نے اس موضوع پر خاصا کام کیا ہے جلد دوم کے حوالہ سے ان سے رجوع کیا جائے توخالی از فائدہ نہ ہوگا۔
مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور کے اراکین واحباب کی خدمت میں تسلیمات ۔
نوراحمد شاہتاز
(ڈائریکٹر )شیخ زاید اسلامک سینٹر، یونیورسٹی آف کراچی​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ماہنامہ رشد لا ہور کا ’قر اء ات نمبر‘ نظر سے گزرا ۔ ہمارا عمومی مشاہرہ یہ ہے کہ کالجوں،یونیورسٹیوں کے وہ جرائد جنہیں طلبہ اپنے اَساتذہ کی رہنمائی میں مرتب کرتے ہیں عموماً معیاری اور تحقیقی نہیں ہوتے بلکہ ان کا اجراء اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ تحریر وتدوین کی مشق کا موقع ملے جائے اور عملی کام کر کے اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں نکھر جائیں۔ گستاخی معاف! دینی جامعات کے ترجمان جرائد کا حال خاصہ پتلا ہے چہ جائیکہ کسی دینی جامعہ کے ایسے جریدے کی وقیع علمی حیثیت مشاہدے میں آئے جو اصلا طلبہ مجلہ ہو۔ اس لحاظ سے ماہنامہ رشد کازیر نظر شمارہ ایک استثنائی مثال ہے جو وقیع علمی وتحقیقی حیثیت کا حامل ہے جس کے لئے اس کی مجلس ادارات کے سارے ارکان خصوصاً اس کے نوجوان مدیر قاری حمزہ مدنی ستائش او رمبارکباد کے مستحق ہیں اللہم زد فزد۔ مزید خوشی کی بات یہ کہ یہ قراء ات جیسے ادق موضوع پرجریدے کاحصہ اوّل ہے اور مرتبین اس کے دو مزید حصے مستقبل قریب میں لانا چاہتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ماہنامہ’ رشد‘ کے اس شمارے کے مطالعے سے اس کے مضامین کے تنوع کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک طرف منکرین قراء ات اورمستشرقین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے تو دوسر ی طرف قراء ات کے اثبات او ران کے شرعی دلائل اورعقلی استدلالات وفوائد کابھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی عمدہ منہانے اسلوب میں مترد دین ومتشکِّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔ مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراء ات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں ۱۹۳۳ء سے لے کر اب تک ۴۰۰ سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراء ات ، حجیت و انکار قراء ات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرۂ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔
ہم آخر میں ایک دفعہ پھر مجلے کے نوجوان مدیر اور ان کے ادار تی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کام کی تکمیل اور اس طرح کے دیگر علمی منصوبوں پہ کام کرنے کی توفیق عنائیت فرمائے۔ آمین
پروفیسر ڈاکٹر محمد امین
صدر شعبہ اسلامی فکروتہذیب
یونیورسٹی آف مینجمنٹ وٹیکنالوجی لاہور​
٭______٭______٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
محترمی ومکرمی مدنی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماہنامہ ’رشد‘ کا تازہ شمارہ بابت جون ۲۰۰۹ء موصول ہوا ، دیکھ کر آپ کے لئے اور آپ کے رفقائے کار کے لئے بے حد دعائیں نکلیں، آپ نے ایک ایسے موضوع کو … اس شمارے کے لئے منتخب کیاہے جو بے حد اہم ہے۔ مگر نئی نسل اس کی عظمت واہمیت اور اس کی افادیت سے بے بہرہ ہے ۔
یہ شمارہ قراء ت قرآن کریم ، قرآن مجید کے رسم الخط اور تاریخ تدوین وجمع قرآن کے موضوع پر ایک وقیع علمی دستاویز ہے۔ جس میں موضوع سے متعلق ہرطرح کا مواد او رہر طرح کے موضوعات کا اِحاطہ کیاگیا ہے۔ میرے خیال میں یہ شمارہ اس موضوع پر ایک موسوعہ علمیہ سے کم نہیں ہے۔ اس وقیع کام کی تکمیل پرمیری طرف سے ہدیہ تبریک قبول فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس پرجزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین۔
ڈاکٹر محمود الحسن عارف
سینئر ایڈیٹر اردو دائرہ معارف، پنجاب یونیورسٹی​
٭______٭______٭
 
Top