• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ کتاب:بے لوث نمبر بجواب غوث نمبر((ظفر اقبال ظفر))

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
((ظفر اقبال ظفر))
بے لوث نمبر بجواب غوث نمبر!
اسلامی تعلیمات میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کائنات کلی کا مالک حقیقی ہے تمام تر اختیارات اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔تمام جہانوں کا خالق و مالک وہی اکیلا و یکتا ہے وہی موت و حیات ‘صحت و تندرستی ‘مصائب و مشکلات کو ٹالنے والا ہے۔ ایک مومن و مسلمان کا یہی عقیدہ ہے اسی پر چل کر کامیابی وکامرانی مل سکتی ہے اس کے علاوہ غیر اللہ کی پوجا و پیروی کرنے سے گمراہی اور ناکامی اس کا مقدر بن جائے گی ۔بد قسمتی سے اسی طرح کا عقیدہ مشرکین مکہ کا تھا جو غیر اللہ کو خدائی صفات کا حامل مان کر ان سے اپنی حاجات و منات بجا لاتے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے مرتکب ہوئے ۔ اسی شرک سے منع کرنے اور توحید الوہیت و ربوبیت اور اسماء و صفات کی بنیادی تعلیم کے لیے انبیاء و رسل کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا جو حضرت آدم سے لے کر آخری نبی ﷺپر اختتام پزیر ہوا ۔یہی بنیادی عقیدہ تھا جس کی بنا پر حضور نبی کریم ﷺ کے آپنےبھی دشمن بن گئے ‘طائف کی وادیوں میں لہو لہان کیا گیا ۔ مگر افسوس کہ نبی اکرم ﷺ سے محبت و عقیدت کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد مسلمان آج اسی بنیادی عقیدہ کو مسخ کرنے کے در پہ ہیں۔ محبت رسولﷺ کے نام پہآج بدعات و خرافات اورتفسیر و تاویل باطلہ کا اس قدر طوفان کھڑا کر دیا کہ اسلامی روایات داؤ پہ لگنے لگیں ہیں ۔جیسا کہ بریلوی مکتبہ فکر کا پندرہ روزہ مجلّہ (رضوان ) جس کے مدیر سید محمود احمد صاحب رضا خانی ہیں اس رسالہ کےخصوصیشمارے جو کہ ستمبر 952ءمیں(غوث اعظم نمبر )کے موضوع پرشائع ہوا جس میں مندرجہ ذیل من گھڑت کرامات کے سا تھ پیر عبد القادر جیلانی کی شخصیت کو خدائی صفات کا حامل مانا گیا ہے۔ جو کہ پیر صاحب کی شخصیت کے بھی منافی ہیںاور پیر صاحب نے ان عقائدکی اپنی زبانی تردید بھی کی ہے اور اس سے برائت بھی ظاہر کی ہے جیسا کہ ’’ مردے سنتے ہیں ۔چور قطب بنا دیا۔بادلوں پر حکومت ۔لوح محفوظ اولیا ء کے قبضہ میں ہے ۔چہرہ سرخ ہو گیا ۔عصا ءروشن ہو گیا ۔مرغی کو زندہ کر دیا ۔ روافض کی توبہ قابل ذکر ہیں۔
زیر تبصرہ کتاب ’’بے لوث نمبر ‘‘ ابوشفیق محمد رفیق خاں پسروری کی علمی کاوش ہےجو کہ(رضوان کے خصوصی شمارے غوث اعظم نمبر ) کا تحقیقی جواب ہے جس میں صوفیاء و اولیاء کی جعلی اور من گھڑت کرامات پرقرآن و سنت اور پیر عبدالقادر جیلانی کے اقوال کی روشنی میںمشرکین کےباطل عقائد پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اس سے قبل رضوان کے خاص شمارے (نماز نمبر جس میں احادیث نبویہ‘سلف صالحین وحقیقی اہل سنت والجماعت اور علماء حق ’’سید نذیر حسین محدث دہلوی ‘نواب صدیق الحسن خاں صاحب ‘ مولانا سعید بنارسی مرحوم جیسی شخصیات پر تبرابازی کی گئی ہے فا ضل مصنف نے بڑی فکر اور تحقیق سے (شعبان )کے نام سے دلائل و براھین کی روشنی میں جواب دیا۔
اللہ تعالیٰ مصنف کی علمی بصیرت اور دینی خدمت کو شرف قبولیت سےہمکنار فرمائے اورحقکی پہچان و باطل کیاصلاح کا ذریعہ بنائے۔(ظفراقبالظفر) (اولیا ء اللہ اور اولیاء شیطان کی معرفت)
 
Last edited:
Top