• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبلیغی جماعت علمائے عرب کی نظر میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تبلیغی جماعت علمائے عرب کی نظر میں

مصنف
محمد بن ناصر العرینی

مترجم
ابوعبید فاضل مدینہ یونیورسٹی

ناشر
حدیث اکیڈمی ڈیرہ غازیخان

تبصرہ

قرآن کریم اور احادیث نبویہﷺ میں تبلیغ دین کی طرف بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے۔ حضور نبی کریمﷺ نے دعاؤں کی قبولیت کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے ساتھ خاص فرمایا ہے۔ لیکن تبلیغ دین کے لیے نبوی منہاج کو سامنے رکھنا از بس ضروری ہے اور اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کی اصلاح کا کام کیا جائے۔ زیر مطالعہ کتابچہ میں برصغیر سے اٹھنے والی تبلیغی جماعت کے طریقہ تبلیغ اور عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں محمد بن ناصر العرینی نے تبلیغی جماعت سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس جماعت سے متعلق علمائے عرب کے اقوال و فتاوی جات کو پیش کیا ہے۔ اردو ترجمہ کے فرائض فاضل مدینہ یونیورسٹی ابو عید نے ادا کیے ہیں۔ مصنف کے مطابق تبلیغی حضرات کا دوران تبلیغ مکمل دار و مدار تبلیغی نصاب پر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے مبلغین لوگوں کی عقائد کی اصلاح کے بجائے عقائد بگاڑنے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔یہ کتابچہ جن علما کے فتاوی جات اور افادات پر مشتمل ہے ان میں شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ، شیخ صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ، علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ اور متعدد کبار علمائے کرام شامل ہیں۔ (عین۔ م)
اس کتاب تبلیغی جماعت علمائے عرب کی نظر میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
ضروری نوٹ
ابتدائیہ
علمائے کرام کی نظر میں تبلیغی جماعت کا مقام
محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ علیہ کا موقف
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ کا موقف
صالح بن فوزان الفوزان رحمۃ اللہ علیہ کا موقف
معروف حنفی عالم دین فضیلۃ الشیخ عبدالقادرالارناووط کا موقف
الشیخ سعد الحصین کا موقف
تبلیغی جماعت کے متعلق بعض اشکالات
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
568
پوائنٹ
69
صالح بن فوزان الفوزان رحمۃ اللہ علیہ کا موقف
معروف حنفی عالم دین فضیلۃ الشیخ عبدالقادرالارناووط کا موقف
ا/QUOTE]
کیا وہ حنفی تھے ؟
 
شمولیت
مارچ 20، 2018
پیغامات
172
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
64
فضائل اعمال کی کتاب پر اعتراضات
۱۔ اس میں ضعیف احادیث ہیں؟
جواب: کیا ابن ماجہ، ابوداود، ترمذی، نسائی اور حدیث کے عظیم ذخیرہ کتب میں ضعیف روایات نہیں ہیں؟
کیا فضائل اعمال میں ضعیف روایات کو دھوکے سے صحیح دکھایا گیا ہے؟
کیا ان ضعیف روایات سے عقائد اور احکام اخذ کئے گئے ہیں؟
نہیں ہرگز نہیں ! تو پھر اعتراض کا مقصد؟

اعتراض۲: اس میں شرکیہ باتیں ہیں۔
جواب: کیا ان کے پڑھنے والے مزارات پر جاتے ہیں۔ بزرگوں سے حاجت روائی اور مشکل کشائی کرتے ہیں؟
نہیں ہر گز نہیں ! تو پھر اعتراض کا مقصد؟
 
Last edited:
شمولیت
مارچ 20، 2018
پیغامات
172
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
64
تبلیغ کا پہلا نمبر ہی توحید ہے۔ جو ہوتا ہے اللہ سے ہوتا ہے۔ مال، اسباب سے کچھ نہیں ہوتا۔ یہ سب مخلوق ہے۔ اور مخلوق اپنے کرنے میں اللہ کے امر کی محتاج ہے۔ اور اللہ کے کرنے کا ضابطہ سنت اعمال ہیں۔ یعنی اللہ کا امر سنت زندگی پر منحصر ہے۔
تبلیغ کا دوسرا نمبر نماز ہے۔ ہر مسلمان پنج وقتہ نماز کی پابندی کرنے والا بن جائے۔
تیسرا نمبر روزمرہ کی زندگی سے متعلق علم سیکھنا اور اللہ کا دھیان پیدا کرنے کے لئے اس کا ذکر کرنا۔
چوتھا نمبر ہر مسلمان کی قدر کرنا اور اس کے حقوق پورے کرنا۔
پانچواں نمبر اعمال میں للہیت پیدا کرنا
چھٹا نمبر گھر، معاشرے، شہر، ملک اور عالم میں ان باتوں کو زندہ کرنے کی محنت کرنا۔
ساتواں نمبر لایعنی باتوں اور کاموں سے پرہیز کرنا

ان سات پوائنٹس میں علمائے عرب کو کیا اعتراض ہے؟
 
Top