• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز کی زندگی اور تفویض کی زندگی۔

شمولیت
اپریل 25، 2016
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
36
حضرت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :

کہ زندگی دو طرح کی ہے …

ایک تجویز کی زندگی …اور ایک تفویض کی زندگی۔

تجویز کی زندگی کیا ہے ۔۔؟؟
میرا مکا ن ایسا ہو… میری سواری ایسی ہو… میرے کپڑے ایسے ہوں …میرا منصب ایسا ہو… میری عزت ایسی ہو… جہاں جائوں میری بات پر لوگ لبیک کہیں …جب مجلس میں جائوں تو لوگ میرے لیے کھڑے ہوجائیں …
یہ تجویز ہے…
فرمایا یہ شخص ہمیشہ پریشان ہوگا…
کیوں؟…
اس لئے کہ ہر تجویز پورا نہ ہونا ظاہر ہے۔

تفویض کیا ہے؟ …

انسان اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کردے …
دنیا دارالا سباب ہے ،جائز مقاصد کے لیے جائزاسباب اختیار کرے …لیکن …اسباب کے اختیار کرنے کے بعد چونکہ کامیابی اور نا کامی صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے… اس لیے کامیاب ہو …تو بھی اللہ کا شکر ادا کرے …
ناکام ہو…تو بھی شکر ادا کرے …
نا خوش نہ ہو بلکہ کہے … میرے اللہ تعالیٰ جس حال میں رکھنے پر راضی ہیں …میں بھی راضی ہوں …

یہ تفویض ہے…

اللہ تعالی ہم سب کو تفویض کی زندگی عطا فرماۓ۔
 
Top