• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحميل المكتبة الشاملة صافية للعلماء السلفيين سلفی علماء کیلئے مکتبہ شاملہ

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
#تحميل_المكتبة_الشاملة_السلفية_للعلماء_السلفيين_فقط

آج ہر طرف فتنوں کا بازار گرم ہے ، جس کا سب سے اہم سبب سلفی اور غیر سلفی علماء کے مابین تمییز کئے بغیر ان کی کتب ، محاضرات وفتاوے سے استفادہ کرنا ہے۔ جبکہ ایسی صورت میں ایک طالب علم، کم پڑھا لکھا اور منہج سلف کے اصول میں کمزور شخص حق و باطل میں تفریق نہ کرپانے کی صورت میں بدعات وخرافات اور ہر نئے فتنے کا با آسانی شکار ہوکر ضلالت و گمراہی کے دلدل میں پھنس جاتا ہے، اور اسی کو دین سمجھنے لگتا ہے۔ اللهم ثبت قلبي على دينك!!

چنانچہ منہج سلف کی صحیح رہنمائی حاصل کرنے اور باطل افکار و نظریات سے بچنے کے لئے اللہ کے فضل سے کسی سلفی بھائی نے (اللہ انہیں جزاء خیر دے) مکتبہ شاملہ کا تھذیب و تنقیہ کرکے اس میں متقدمین و متاخرین علماء میں صرف سلفی علماء کی کتابیں چھانٹ کر مکتبہ شاملہ کی طرح ایک بے مثال سوفٹویر "المكتبة الشاملة السلفية" تیار کیا ہے۔ منہج سلف کے مخالفین کے ہر باطل افکار و خیلات سے اس مکتبہ کو پاک کر دیا گیا ہے۔
سلفی ہیں تو خود بھی مستفاد ہوں اور دوسروں کو بھی رہنمائی کریں !! جزاکم اللہ خیرا وأحسن الجزاء

بالواسطہ ڈاؤنلوڈ کریں!!
http://www.ajurry.com/vb/showthread.php?t=48041

ألطاف الرحمن أبوالكلام السلفي
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
عمر بھائی ، اسکو کہیں اور اپلوڈ کریں ، یہاں سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہورہی ہے ۔
 
Top