• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تخصص فی الحدیث اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا نصاب

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
تخصص فی الحدیث اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا نصاب

✍ محمد عبد الرحمن کاشفی اڑیشوی
ـــــــــ ــــــــ ـــــــــ ــــــــ ــــــــــ ــــــــــ ـــــــــ ــــــــــ ـــــ
بعض احباب نے یہ سوال کیا تھا کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ یا اس کی نگرانی میں چلنے والا ہندوستان کا واحد ادارہ کلیۃ الحدیث الشریف و الدراسات الإسلامية،بنگلور کے نصاب کی تکمیل کے لئے چھٹیوں کے علاوہ قریب ۳ سال پڑھنا پڑتا ہے اور کیا اتنا لمبا وقت کھپانا طالب علم کے حق میں کارآمد ثابت ہوگی یا کہیں کچھ اور کر لیں؟

دیکھیں..........
جامعہ اسلامیہ اور اس کے ماتحت چلنے والے اداروں میں تخصص ہی نہیں بلکہ تخصص کی گھنٹیوں کے علاوہ دیگر علوم اسلامیہ میں تأصیلات(بنیاد) کی بھی تدریب ہوتی ہے جس میں خصوصا تنقیدی مطالعہ پیش نظر ہوتا ہے چونکہ جس کے پاس تنقیدی صلاحیت نہ ہوگی اسے علوم حدیثیہ میں کبھی مہارت حاصل نہیں ہو سکتی.یہی وجہ ہے کہ نصاب مکمل ہونے میں کچھ زياده وقت لگ جاتا ہے.

اس نصاب میں کتب قدیمہ سے طالب علم کو جوڑنا مقصود ہوتا ہے اور چونکہ علماء ہی کو داخلہ ملتا ہے اس لئے پڑھائی کی رفتار بھی قدر مختلف ہوتی ہے اور مکمل عربی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے(اردو کا سوال ہی نہیں) جس کی وجہ سے اسلاف قدامی کی کتابوں کے مطالعے کا موقع میسر ہوتا ہے اور زبان بھی کھل جاتی ہے. عربی خوانی و عربی گفتگو میں ہچکچاہٹ ختم ہو جاتی ہے. مختلف مذاہب فقہیہ پر تبصیرے ہوتے ہیں،پڑھائی کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے،۴ کتابیں(لازمی تحقیقی رسائل) لکھنے کے بعد عربی میں تصنیف کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے.میدان تحقیق کے پورے وسائل بتائے جاتے ہیں خواہ وہ کسی بھی فن سے متعلق ہو!! جی ہاں کوئی بھی فن ہو اسے سمجھنے میں یہ نصاب بڑا معاون ثابت ہوتا ہے.الغرض اس نصاب کے بہت سے فوائد ہیں.اللہ تعالی کسی کو موقع دے تو پڑھ لینا چاہئے. وفقني الله و إياكم.


نصاب ملاحظہ فرمائیں.

التخصص في الحديث الشريف
ـــــــــ ـــــــــ ــــــــــ ـــــــــ ــــــــــ

رؤاة الحديث
دراسة كتب الرجال
دراسة الاسانيد
أحكام الحديث الضعيف
مصطلح الحديث {تدريب الراوي و الكتب الأخرى}
طرق التخريج
ضوابط الجرح و التعديل
كتب السنة
تدوين السنة من القرن الأول إلى الفرن التاسع للزهراني
الوضع و الوضاعون
فقه الحديث(الحنبلي و المقارن)
منهج النقد عند المحدثين
مادة الدفاع عن السنة
ــــــــــــــ ـــــــــــــ ــــــــــ ـــــــ ـــــــ

الدراسات الاسلامية
ـــــــــ ــــــــــ ــــــ ـــــــ ــــــــــ ــــــــ
التجويد بقراءة حفص بن عاصم.
التاريخ الملخص من عصر الخلفاء الراشدين إلى الدولة العثمانية.
السيرة النبوية في ضوء المصادر الأصلية لمهدي رزق الله.
أصول الفقه الحنبلي و المقارن(الشنقيطي )
التفسير(ابن كثير السور المختارة و استخراج الفوائد من كتب التفسير).
مناهج المفسرين(صالح آل الشيخ)
ضوابط فهم السيرة(صالح آل السيخ)
الفرائض
مناهج البحث
بعض الكتب الادبية(صور من حياة الصحابة المختارة،الإملاء،التعبير)
تدريب النحو و الصرف(المذكرة)
مادة العقيدة(المذكرات حسب الفصول من تعريفها الى بحث الأسماء و الصفات بكل التفاصيل)
الفرق و الأديان
تسلیم البحوث
مادة المكتبة(حفظ أسماء الكتب في كل الفنون مع تصنيف ديوي العشري)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حفظ 1000 حديث(200 حديث مقرر لكل فصل)
حفظ ستة أجزاء من القرآن لغير الحفاظ{جزء و ربع لكل فصل }
حفظ الرجال قرابة ألف(1000) من الكتب الستة(حسب الكتب الحديثية مثلا 200 من رجال البخاري ثم 200 من مسلم...)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یہ نصاب ذرا قدیم ہے۔ بہرصورت موضوعات کی نوعیت یہی ہے۔
کلیۃ الحدیث مدینہ منورہ کی طرز پر پاکستان میں بھی کلیۃ الحدیث کی ابتدا رکھی جارہی ہے۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ کے زیر اہتمام۔
 
Top