• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تذکرہ و معلومات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
تذکرہ و معلومات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین

(تحریر از ✍ أبو حسن ،میاں سعید)
اس تحریرمییں فقط چند صحابہ کا ہی مختصر الفاظ میں تذکرہ ہے اورکہیں غلطی یا املا کی غلطی ملے تو ضرور اصلاح کریں ،جزاک اللہ خیرا

وفا کے پیکروں کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


سر دھڑ کی بازی لگانے کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


اللہ و رسول ﷺ کے حکموں کی تعمیل کرنے والوں کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


شجاعت اور بہادری کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


اپنے مال و جان کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے والوں کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


جنتیوں کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


جھوٹے مدعیان نبوت کی سرکوبی کرنے والوں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


اللہ تعالیٰ کے دیدار خاص کرنے والے کا تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ لکھ دیا


شریعت کے احکام پر سختی کرنے والے کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے امیرالمؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ لکھ دیا


حیا دار کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے امیرالمؤمنین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ لکھ دیا


فیصلوں پر مہارت رکھنے والے کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے امیرالمؤمنین علی المرتضی رضی اللہ عنہ لکھ دیا


جنت کے پھولوں کے متعلق تذکرہ ہوا تو؟

میں نے حسن و حسين رضی اللہ عنہما لکھ دیا


سید الشہداء اور جنگ میں دنوں ہاتھوں میں تلواریں لیے مشرکین سے لڑنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ لکھ دیا


سید الشہداء ختم نبوت کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے حبیب بن زید رضی اللہ عنہ لکھ دیا


سید المحدثین کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابو ہریرہ عبدالرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ لکھ دیا


غازی ختم نبوت کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ لکھ دیا


مستجاب الدعوات کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


دلوں میں چپھی رافضیت کا پتہ لگانے کا تذکرہ ہوا تو؟

میں نے ابوبکر، عمر ،عثمان و معاویہ رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


اللہ کی تلوار کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ لکھ دیا


امت کے امانت دار کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ لکھ دیا


حبرالامتہ اور رسول اللہ ﷺ کے نعلین مبارک کی حفاظت کرنے والے کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لکھ دیا


رسول اللہ ﷺ کی خاتم( انگوٹھی) مبارک کی حفاظت کرنے والے کے بارے میں تذکرہ ہوا تو؟

میں نے معیقیب رضی اللہ عنہ لکھ دیا


مردوں میں خوبصورتی کی وجہ سے چہرہ ڈہانپنے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے زبرقان بن بدر رضی اللہ عنہ لکھ دیا (اللہ تعالی نے ایسا حسن و جمال عطا کیا کہ اپنی خوبصورتی کو چھپانے کیلئے چہرہ ڈھانپتے تھے)


کم عمروں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابوالطفیل لیثی ، سعید بن عاص ، سعد بن حبتہ ، عبداللہ بن جعفر، عبداللہ بن زبیر، عمیربن سعد ، محمد بن طلحہ ، عبداللہ بن عامررضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


بزرگوں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابوقحافہ ، حصیل بن یمان ، خارجہ بن زید ، رفاعہ بن دقش ، سعید بن یربوع ، عویم بن ساعدہ ، عاصم بن عدی ، کلثوم بن الہدم ، قیس بن سعد ، یامین بن عمیر رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


قاریوں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابی بن کعب ، ابو عبداللہ سالم ، منذر بن عمرو رضوان اللہ علیہم اجمعین لکھ دیا


شاعر اسلام کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ لکھ دیا


مجاہدین میں جوش ولولہ اور ایمان کی حرارت کو گرمانے اور غزوات میں سب سے آگے اور واپسی پر سب سے پیچھے آنے اور" جن کے اشعارسیدالاولین و الاخرین ﷺ بھی ان کے ساتھ پڑھتے تھے " کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ لکھ دیا


فرشتوں کی جنازے میں شرکت کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ لکھ دیا


فرشتوں سے غسل پانے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے حنظلہ بن ابو عامر رضی اللہ عنہ لکھ دیا


سید کے شرف اور جنت میں چلنے کی آہٹ کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے بلال بن رباح رضی اللہ عنہ لکھ دیا


کفار کو ناکوں چنے چبوانے اور جنگ میں ٹانگیں کٹنے کے باوجوود گھٹنوں کے بل لڑنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ لکھ دیا(مسیلمہ کذاب کے ساتھ جنگ یرموک میں پنڈلیوں تک انکی ٹاگیں کٹ گئیں لیکن لڑنے سے نہیں ہٹے بلکہ گھٹنوں کے بل دیر تک لڑتے رہے، اللہ اکبر )


مجاہدین کے ساتھ مل کر کفار سے لڑنے والی اور مجاہدین کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والی اسلام کی بیٹی کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ضرار بن ازورکی بہن خولہ بنت ازور رضی اللہ عنہما لکھ دیا


وصال مبارک پرغم کے صدمے کی شدت کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( انکو جب سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے وصال مبارک کی خبرملی تو صدمہ ایسا شدید تھا کہ برداشت ہی نہ کرسکے اورموقع پر ہی اللہ کو پیارے ہوگئے )


مسلمان ہونے سے پہلے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کی شرط رکھنے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ لکھ دیا


دور جاہلیت میں زندہ درگو ہونے والی لڑکیوں کو لیکر پرورش کرنے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے صعصہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ لکھ دیا( انہوں نے 360 زندہ درگو ہونے والی لڑکیوں کی پرورش کی )


حبشہ کے رہنے والے اور رسول اللہ ﷺ کا ساتھ جنت میں پانے والے اور روتے روتے انتقال اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھوں دفن کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے اسود حبشی رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( انہوں نے رسول اللہ سے عرض کیا کہ میں بھی آپ کی طرح اللہ پرایمان لاؤں اور نیک اعمال کروں تو کیا مجھے جنت میں آپ کا ساتھ نصیب ہوگا؟،آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں ،پھرسیدالاولین و الاخرین ﷺ نے فرمایا،"قسم ہےاس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، أسود کے چہرے کی چمک جنت میں ایک ہزار سال کی مسافت سے معلوم ہوگی،یہ سن کر حضرت أسود حبشی رضی اللہ عنہ پر گریہ طاری ہوگیا اور وہ روتے روتے انتقال فرما گئے،سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے انہیں خود قبر میں اتارا)


ترکی کے توپ کاپی میں رکھی سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی چادر کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ لکھ دیا( انکو یہ چادرسیدالاولین و الاخرین ﷺ نے قصیدہ بانت سعاد پڑھنے پر عطا کی تھی بلکہ جب اس چادر کو خریدنے کیلئے امیرمعاویہ نے انہیں 10 ہزار درہم کی رقم دینی چاہی تو انہوں نے انکار کردیا اور انکی وفات کے بعد امیرمعاویہ نے انکے بیٹے سے یہ چادر 40 ہزار درہم میں خرید لی)


موت سے قبل زبان کے نیچے " موئے مبارک " رکھوانے اور خادم خاص ہونے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( انہوں نے موت سے قبل اپنے شاگرد ثابت بنانی سے فرمایا کہ رسول اللہ کے موئے مبارک میری زبان کے نيچے رکھ دو تو انہوں نے ایسا ہی کیا اور اسی حالت میں موت واقع ہوگئی)


فتح مبین ( فتح مکہ) پرسیدالاولین و الاخرین ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے چہرہ کی گرد صاف کروانے والوں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے زبیر بن عوام اورمقداد بن اسود رضی اللہ عنہما لکھ دیا ( یہ دونوں حضرات گھوڑوں پر سوار بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے توسیدالاولین و الاخرین ﷺ نے کھڑے ہوکر اپنے مبارک ہاتھوں سے انکے چہروں کی گرد صاف کی ، اللہ اکبر )


اس امت کے " 70 ہزاربغیر حساب کتاب جنت میں جائیں گے " اور بدر میں لکڑی
حقیقی تلوارمیں بدل گئی کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ لکھ دیا(بدر کی لڑائی میں انکی لڑتے لڑتے تلوار ٹوٹ گئی توسیدالاولین و الاخرین ﷺ نے انکو ایک لکڑی عطا کی جو دیکھتے ہی چمکتی تلوار بن گئی ، اللہ اکبر )


سرخ پٹی سر پر باندھ کر جنگ میں لڑنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابودجانہ سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( انکے متعلق آتا ہے کہ جب یہ سرخ پٹی سر پر باندھ لیتے اور دشمن کو للکارتے تو یہی خیال ہوتا کہ موت تک لڑیں گے )


خاموش طبعہ اور کم بولنے اور سب سے پہلے گھر میں مسجد بناکر نماز ادا کرنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ لکھ دیا


مدینہ منورہ کے سب سے پہلے نماز باجماعت امام کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ لکھ دیا



امت میں سے ایک شخص کا کثیر تعداد میں اس امت کے لوگوں کی شفاعت کرنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے صلہ بن اشیم عدوی رحمہ اللہ لکھ دیا (سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے فرمایا " يَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : صِلَةُ بْنُ أَشْيَمَ ، يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِهِ كَذَا وَكَذَا " [دلائل النبوة للبيهقي] میری امت میں سے ایک شخص صلہ بن اشیم کثیر تعداد میں امتیوں کی شفاعت کرے گا ،اللہ اکبر)


سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے میت کیلئے قبر کھودنے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عبداللہ بن عبدنہم رضی اللہ عنہ لکھ دیا


سیدالاولین و الاخرین ﷺ کا میت کو بوسہ دینے اور بقیع میں مدفن ہونے والے پہلے مسلمان کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( قربان جاؤں ایسی مبارک ہستی پر جنکی میت کوسیدالاولین و الاخرین ﷺ نے تین بار بوسہ دیا ، اللہ اکبر )


ایک ہی شخص کو دو گواہوں کے برابرحثیت رکھنے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ لکھ دیا


اپنے آخری وقت میں " دیکھ ذوق و شوق سے میرا حبیب آیا ہے " کہنے اور " اللہ تعالی سے محبت رکھنے " والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ لکھ دیا (" اے اللہ تجھے معلوم ہے کہ مجھے تجھ سے محبت ہے ،چنانچہ اپنی ملاقات میں میرے لیے برکت عنایت فرما "،اور یہ بھی فرمایا "دیکھ ذوق و شوق سے میرا حبیب آیا ہے ، جو دربارالہی میں شرمندہ ہوا اسے کامیابی نصیب نہ ہوگی" ،آپ نے یہ بھی وصیت کی "مجھے زیادہ قیمتی کفن نہ پہنانا " )اللہ اکبر


اللہ اللہ لکھتے ہوئے آنسو نہیں تھم رہے " سولی پرلٹکے ہوئے فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ پڑھنے والے اور" اے اللہ میرا سلام سیدالاولین و الاخرین ﷺ تک پہنچا دینا " کہنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے روتے ہوئے خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ لکھ دیا ( مشرکین مکہ نے جب انہیں سولی پر لٹکایا اورانکا چہرہ قبلہ سے پھیر دیا تو انہوں نے " فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ " پڑھا اور ابھی کچھ جان باقی تھی کہ رخ قبلہ کی طرف مڑگیا تو فرمایا " الحمدللہ اس نے میرا منہ قبلہ کی طرف پھیر دیا اور اللہ تعالی سے التجا کی کہ میرا سلام اور میرے حال کی خبر رسول اللہ تک پہنچا دینا ، ادھر مدینہ میں جبرائیل آگئے اور سلام بھی پہنچا دیا اور انکے حال سے بھی باخبر کردیا)


قبا میں میزبان سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے کلثوم بن الہدم رضی اللہ عنہ لکھ دیا


مدنیہ منورہ میں میزبان سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ لکھ دیا


مسجد نبوی میں سب سے پہلے چراغ روشن کرنے اور دجال کو دیکھنے اور اس سے باتیں کرنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے تمیم داری رضی اللہ عنہ لکھ دیا


اسلام کیلئے مکہ میں سب سے پہلے خونریزی کرنے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ لکھ دیا


انصار مدینہ میں سب سے پہلے اسلام لانے کی فضلیت پانے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ لکھ دیا


سیدالاولین و الاخرین ﷺ کا حلیہ مبارک جامع و مفصل بتانے والے کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ام معبد خزاعیہ رضی اللہ عنہا لکھ دیا


تاجدار ختم نبوت اور امام الانبیاء و رسل ، سیدالاولین و الاخرین اور اللہ تعالی کے حبیب جنہیں جنت کی سیر کروائی گئی اورعرش پر بلوایا گیا اور حشرکے دن گناہ گاروں کیلئے " امتی امتی " پکارنے والی ہستی کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ﷺ لکھ دیا


صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نوکروں کے متعلق تذکرہ ہوا تو ؟

میں نے ذرا سی تاخیر کیے بغیر " اس دعوی میں جھوٹا ہونے کے باوجود" اپنا نام " أبو حسن ،میاں سعید " لکھ دیا (اللہ تعالی مجھے اس دعوی میں سچا بنادے ،آمین)


میں جس دور میں پیدا ہونے کے قابل تھا اللہ تعالی نے اسی دور میں پیدا فرمایا وگرنہ تمنا تو سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے مبارک دور کی ہے ان متبرک و مطاہر ہستیوں کو دیکھتا ان کے علم و فضل سے مستفید ہوتا سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے سامنے قربان ہوتا انکی رضا اور رب کی رضا پاتا ، لیکن میرے جیسا گرا پڑا کہاں اس فضیلت والے دور کو پاسکتا ہے جس میں قرآن کا نزول اور صحابہ کے ایمان کی سطح بلند سے بلند ہوتی ،کہاں بدر میں مقداد بن اسود اور سید انصار سعد کا اپنے الفاظ سے سرشار کرنا ،کہاں طلحہ کا احد میں مقام پانا ، کہاں وہ سردھڑکی بازی لگانے والے ،کہاں سابقون الاولون مہاجرین و انصار ایک دوسرے پر اعمال میں سبقت لے جانے والے اور کہاں میں ایک خاکسار و حقیر،اللہ اکبر


اللہ تعالی میرا یہ سب لکھنا اپنی رضا کیلئے قبول فرمائے اور ریا و دکھلاؤے سے محفوظ رکھے اور دنیا و آخرت میں سیدالاولین و الاخرین ﷺ اورصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پکی سچی اور کھری محبت نصیب فرمائے اور فردوس الاعلی میں ان سب سے ملاقات اور انکی مجلسوں میں بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین
 
Top