• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تربیت کا اثر

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20
#ھفتہ_مدح_اھلِ_بیت
تربیت کا اثر
سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس گالیاں سن کر دعائیں دیں
یہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا ایک پہلو ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ ماں جی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھی سیرت کے ان موتیوں سے وافر حصہ ملا ہے، واقعہ افک میں سیدہ پر الزام لگانے والوں میں سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، جن کو بعد میں اسی جرم کی پاداش میں کوڑے لگائے گئے تھے، ایک دفعہ ایسا ہوا کہ مسطح کی والدہ صاحبہ کی چادر میں ان کا پاؤں آگیا، تب ان کے منہ سے نکل گیا کہ مسطح تباہ ہوجائے، تو اماں عائشہ فورا بول پڑتی ہیں : ام مسطح ایسا نہ کہو، کیوں آپ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے ایک انسان کو بددعا دئیے جاتی ہیں؟
اسی طرح الزام لگانے والوں میں حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، چنانچہ ایک دفعہ سیدنا عروہ بن زبیر ماں جی کی مجلس میں سیدنا حسان کو برا بھلا کہنے لگے : تو انہوں نے فرمایا: عروہ ایسا نہ کہا کیجئے، حسان تو میرے محمدﷺ کا دفاع کیا کرتے تھے۔
صحیح البخاری : 3531
 
Top