• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الفجر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے فجر کی
۲. اور دس راتوں کی
۳. اور جفت اور طاق کی
۴. اور اس رات کی جب رات کو چلے
۵. ہے ان چیزوں کی قسم پوری عقل مندوں کے واسطے
۶. تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے عاد کے ساتھ
۷. وہ جو ارم میں تھے بڑے ستونوں والے
۸. کہ بنی نہیں ویسی سارے شہروں میں
۹. اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے تراشا پتھروں کو وادی میں
۱۰. اور فرعون کے ساتھ وہ میخوں والا
۱۱. یہ سب تھے جنہوں نے سر اٹھایا ملکوں میں
۱۲. پھر بہت ڈالی ان میں خرابی
۱۳. پھر پھینکا ان پر تیرے رب نے کوڑا عذاب کا
۱۴. بے شک تیرا رب لگا ہے گھات میں
۱۵. سو آدمی جو ہے جب جانچے اس کو رب اس کا پھر اس کو عزت دے اور اس کو نعمت دے تو کہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی
۱۶. اور وہ جس وقت اس کو جانچے پھر کھینچ کرے اس پر روزی کی تو کہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا
۱۷. کوئی نہیں پر تم عزت سے نہیں رکھتے یتیم کو
۱۸. اور تاکید نہیں کرتے آپس میں محتاج کے کھلانے کی
۱۹. اور کھا جاتے ہو مردے کا مال سمیٹ کر سارا
۲۰. اور پیار کرتے ہو مال کو جی بھر کر
۲۱. کوئی نہیں جب پست کر دی جائے زمین کوٹ کوٹ کر
۲۲. اور آئے تیرا رب اور فرشتے آئیں قطار قطار
۲۳. اور لائی جائے اس دن دوزخ اس دن سوچے گا آدمی اور کہاں ملے اس کو سوچنا
۲۴. کہے کیا اچھا ہوتا جو میں کچھ آگے بھیج دیتا اپنی زندگی میں
۲۵. پھر اس دن عذاب نہ دے اس کا سا کوئی اور
۲۶. نہ باندھ کر رکھے اس کا سا باندھنا کوئی
۲۷. اے وہ جی جس نے چین پکڑ لیا
۲۸. پھر چل اپنے رب کی طرف تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
۲۹. پھر شامل ہو میرے بندوں میں
۳۰. اور داخل ہو میری بہشت میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ البلد
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم کھاتا ہوں میں اس شہر کی
۲. اور تجھ پر قید نہیں رہے گا اس شہر میں
۳. اور قسم ہے جنتے کی اور جو اس نے جنا
۴. تحقیق ہم نے بنایا آدمی کو محنت میں
۵. کیا خیال رکھتا ہے وہ کہ اس پر بس نہ چلے گا کسی کا
۶. کہتا ہے میں نے خرچ کر ڈالا مال ڈھیروں
۷. کیا خیال رکھتا ہے کہ دیکھا نہیں اس کو کسی نے
۸. بھلا ہم نے نہیں دیں اس کو دو آنکھیں
۹. اور زبان اور دو ہونٹ
۱۰. اور دکھلا دیں اس کو دو گھاٹیاں
۱۱. سو نہ دھمک سکا گھاٹی پر
۱۲. اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ گھاٹی
۱۳. چھڑانا گردن کا
۱۴. یا کھلانا بھوک کے دن میں
۱۵. یتیم کو جو قرابت والا ہے
۱۶. یا محتاج کو جو خاک میں رل رہا ہے
۱۷. پھر ہووے ایمان والوں میں جو تاکید کرتے ہیں آپس میں تحمل کی اور تاکید کرتے ہیں رحم کھانے کی
۱۸. وہ لوگ ہیں بڑے نصیب والے
۱۹. اور جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے وہ ہیں کم بختی والے
۲۰. انہی کو آگ میں موند دیا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الشمس
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم سورج کی اور اس کے دھوپ چڑھنے کی،
۲. اور چاند کی جب آئے سورج کے پیچھے
۳. اور دن کی جب اس کو روشن کر لے
۴. اور رات کی جب اس کو ڈھانک لیوے
۵. اور آسمان کی اور جیسا کہ اس کو بنایا
۶. اور زمین کی اور جیسا کہ اس کو پھیلایا
۷. اور جی کی اور جیسا کہ اس کو ٹھیک بنایا
۸. پھر سمجھ دی اس کو ڈھٹائی کی اور بچ کر چلنے کی
۹. تحقیق مراد کو پہنچا جس نے اس کو سنوار لیا
۱۰. اور نامراد ہوا جس نے اس کو خاک میں ملا چھوڑا
۱۱. جھٹلایا ثمود نے اپنی شرارت سے
۱۲. جب اٹھ کھڑا ہوا ان میں کا بڑا بدبخت
۱۳. پھر کہا ان کو اللہ کے رسول نے خبردار رہو اللہ کی اونٹنی سے اور اس کی پانی پینے کی باری سے
۱۴. پھر انہوں نے جھٹلایا اس کو پھر پاؤں کاٹ ڈالے اس کے پھر الٹ مار ان پر ان کے رب نے بسبب ان کے گناہوں کے پھر برابر کر دیا سب کو
۱۵. اور وہ نہیں ڈرتا پیچھا کرنے سے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اللیل
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم رات کی جب چھا جائے
۲. اور دن کی جب روشن ہو
۳. اور اس کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ
۴. تمہاری کمائی طرح طرح پر ہے
۵. سو جس نے دیا اور ڈرتا رہا
۶. اور سچ جانا بھلی بات کو
۷. تو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں
۸. اور جس نے نہ دیا اور بے پروا رہا
۹. اور جھوٹ جانا بھلی بات کو
۱۰. سو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں
۱۱. اور کام نہ آئے گا اس کے مال اس کا جب گڑھے میں گرے گا
۱۲. ہمارا ذمہ ہے راہ سجھا دینا
۱۳. اور ہمارے ہاتھ میں ہے آخرت اور دنیا
۱۴. سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی
۱۵. اس میں وہی گرے گا جو بڑا بد بخت ہے
۱۶. جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
۱۷. اور بچا دیں گے اس سے بڑے ڈرنے والے کو
۱۸. جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو
۱۹. اور نہیں کسی کا اس پر احسان جس کا بدلہ دے
۲۰. مگر واسطے چاہنے مرضی اپنے رب کی جو سب سے برتر ہے
۲۱. اور آگے وہ راضی ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الضحیٰ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم دھوپ چڑھتے وقت کی
۲. اور رات کی جب چھا جائے
۳. نہ رخصت کر دیا تجھ کو تیرے رب نے اور نہ بیزار ہوا
۴. اور البتہ پچھلی بہتر ہے تجھ کو پہلی سے
۵. اور آگے دے گا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا
۶. بھلا نہیں پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی
۷. اور پایا تجھ کو بھٹکتا پھر راہ سجھائی
۸. اور پایا تجھ کو مفلس پھر بے پروا کر دیا
۹. سو جو یتیم ہو اس کو مت دبا
۱۰. اور جو مانگتا ہو اس کو مت جھڑک
۱۱. اور جو احسان ہے تیرے رب کا سو بیان کر
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الشرح
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا ہم نے نہیں کھول دیا تیرا سینہ
۲. اور اتار رکھا ہم نے تجھ پر سے بوجھ تیرا
۳. جس نے جھکا دی تھی پیٹھ تیری
۴. اور بلند کیا ہم نے مذکور تیرا
۵. سو البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے
۶. البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے
۷. پھر جب تو فارغ ہو تو محنت کر
۸. اور اپنے رب کی طرف دل لگا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ التین
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم انجیر کی اور زیتون کی
۲. اور طور سینین کی
۳. اور اس شہر امن والے کی
۴. ہم نے بنایا آدمی خوب سے اندازے پر
۵. پھر پھینک دیا اس کو نیچوں سے نیچے
۶. مگر جو یقین لائے اور عمل کیے اچھے سو ان کے لیے ثواب ہے بے انتہا
۷. پھر تو اس کے پیچھے کیوں جھٹلائے بدلہ ملنے کو
۸. کیا نہیں ہے اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ العلق
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. پڑھ اپنے رب کے نام سے جو سب کا بنانے والا
۲. بنایا آدمی کو جمے ہوئے لہو سے
۳. پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے
۴. جس نے علم سکھایا قلم سے
۵. سکھلایا آدمی کو جو وہ نہ جانتا تھا
۶. کوئی نہیں آدمی سر چڑھتا ہے اس سے
۷. کہ دیکھے اپنے آپ کو بے پروا
۸. بے شک تیرے رب کی طرف پھر جانا ہے
۹. تو نے دیکھا اس کو جو منع کرتا ہے
۱۰. ایک بندہ کو جب وہ نماز پڑھے
۱۱. بھلا دیکھ تو اگر ہوتا نیک راہ پر
۱۲. یا سکھلاتا ڈر کے کام
۱۳. بھلا دیکھ تو اگر جھٹلایا اور منہ موڑا
۱۴. یہ نہ جانا کہ اللہ دیکھتا ہے
۱۵. کوئی نہیں اگر باز نہ آئے گا ہم گھسیٹیں گے چوٹی پکڑ کر
۱۶. کیسی چوٹی جھوٹی گناہ گار
۱۷. اب بلا لیوے اپنی مجلس والوں کو
۱۸. ہم بھی بلاتے ہیں پیادے سیاست کرنے کو
۱۹. کوئی نہیں مت مان اس کا کہا اور سجدہ کر اور نزدیک ہو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ القدر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ہم نے اس کو اتارا شب قدر میں
۲. اور تو نے کیا سمجھا کہ کیا ہے شب قدر
۳. شب قدر بہتر ہے ہزار مہینے سے
۴. اترتے ہیں فرشتے اور روح اس میں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
۵. امان ہے وہ رات صبح کے نکلنے تک
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ البینۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. نہ تھے وہ لوگ جو منکر ہیں اہل کتاب اور مشرک باز آنے والے یہاں تک کہ پہنچے ان کے پاس کھلی بات
۲. ایک رسول اللہ کا پڑھتا ہوا ورق پاک
۳. اس میں لکھی ہیں کتابیں مضبوط
۴. اور وہ جو پھوٹ پڑی اہل کتاب میں سو جب کہ آ چکی ان کے پاس کھلی بات
۵. اور ان کو حکم یہی ہوا کہ بندگی کریں اللہ کی خالص کر کے اس کے واسطے بندگی ابراہیم علیہ السلام کی راہ پر اور قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰۃ اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی
۶. اور جو منکر ہوئے اہل کتاب اور مشرک ہوں گے دوزخ کی آگ میں سدا رہیں اس میں وہ لوگ ہیں سب خلق سے بدتر
۷. وہ لوگ جو یقین لائے اور کیے بھلے کام وہ لوگ ہیں سب خلق سے بہتر
۸. بدلہ ان کا ان کے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں سدا رہیں ان میں ہمیشہ اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرا اپنے رب سے
 
Top