• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الکافرون
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو کہہ اے منکرو
۲. میں نہیں پوجتا جس کو تم پوجتے ہو
۳. اور نہ تم پوجو جسکو میں پوجوں
۴. اور نہ مجھ کو پوجنا ہے اس کا جس کو تم نے پوجا
۵. اور نہ تم کو پوجنا ہے اس کا جس کو میں پوجوں
۶. تم کو تمہاری راہ اور مجھ کو میری راہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النصر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب پہنچ چکے مدد اللہ کی اور فیصلہ
۲. اور تو دیکھے لوگوں کو داخل ہوتے دین میں غول کے غول
۳. تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں اور گناہ بخشوا اس سے بے شک وہ معاف کرنے والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المسد
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ٹوٹ گئے ہاتھ ابی لہب کے اور ٹوٹ گیا وہ آپ
۲. کام نہ آیا اس کو مال اس کا اور نہ جو اس نے کمایا
۳. اب پڑے گا ڈیگ مارتی آگ میں
۴. اور اس کی جورو جو سر پر لیے پھرتی ہے ایندھن
۵. اس کی گردن میں رسی ہے مونجھ کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الإخلاص
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو کہہ وہ اللہ ایک ہے
۲. اللہ بے نیاز ہے
۳. نہ کسی کو جنا نہ کسی سے جنا
۴. اور نہیں اس کے جوڑ کا کوئی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الفلق
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو کہہ میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی
۲. ہر چیز کی بدی سے جو اس نے بنائی
۳. اور بدی سے اندھیرے کی جب سمٹ آئے
۴. اور بدی سے عورتوں کی جو گرہوں میں پھونک ماریں
۵. اور بدی سے برا چاہنے والے کی جب لگے ٹوک لگانے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الناس
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو کہہ میں پناہ میں آیا لوگوں کے رب کی
۲. لوگوں کے بادشاہ کی
۳. لوگوں کے معبود کی
۴. بدی سے اس کی جو پھسلائے اور چھپ جائے
۵. وہ جو خیال ڈالتا ہے لوگوں کے دل میں
۶. جنوں میں اور آدمیوں میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

----------------------------------------------​
الحمد للہ اس ترجمہ پر کام پورا ہوا​
----------------------------------------------​
 
Top