• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النازعات
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے گھسیٹ لانے والوں کی غوطہ لگا کر
۲. اور بند چھڑا دینے والوں کی کھول کر
۳. اور تیرنے والوں کی تیزی سے
۴. پھر آگے بڑھنے والوں کی دوڑ کر
۵. پھر کام بنانے والوں کی حکم سے
۶. جس دن کانپے کانپنے والی
۷. اس کے پیچھے آئے دوسری
۸. کتنے دل اس دن دھڑکتے ہیں
۹. ان کی آنکھیں جھک رہی ہیں
۱۰. لوگ کہتے ہیں کیا ہم پھر آئیں گے الٹے پاؤں
۱۱. کیا جب ہم ہو چکیں ہڈیاں کھوکھری
۱۲. بولے تو یہ پھر آنا ہے ٹوٹے کا
۱۳. سو وہ تو صرف ایک جھڑکی ہے
۱۴. پھر تب ہی وہ آ رہیں میدان میں
۱۵. کیا پہنچی ہے تجھ کو بات موسیٰ کی
۱۶. جب پکارا اس کو اس کے رب نے پاک میدان میں جس کا نام طویٰ ہے
۱۷. جا فرعون کے پاس اس نے سر اٹھایا
۱۸. پھر کہہ تیرا جی چاہتا ہے کہ تو سنور جائے
۱۹. اور راہ بتلاؤں تجھ کو تیرے رب کی طرف پھر تجھ کو ڈر ہو
۲۰. پھر دکھلائی اس کو وہ بڑی نشانی
۲۱. پھر جھٹلایا اس نے اور نہ مانا
۲۲. پھر چلا پیٹھ پھیر کر تلاش کرتا ہوا
۲۳. پھر سب کو جمع کیا، پھر پکارا
۲۴. تو کہا میں ہوں رب تمہارا سب سے اوپر
۲۵. پھر پکڑا اس کو اللہ نے سزا میں آخرت کی اور دنیا کی
۲۶. بے شک اس میں سوچنے کی جگہ ہے جس کے دل میں ڈر ہے
۲۷. کیا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا اس نے اس کو بنا لیا
۲۸. اونچا کیا اس کا ابھار پھر اس کو برابر کیا
۲۹. اور اندھیری کی رات اس کی اور کھول نکالی اس کی دھوپ
۳۰. اور زمین کو اس کے پیچھے صاف بچھا دیا
۳۱. باہر نکالا زمین سے اس کا پانی اور چارا
۳۲. اور پہاڑوں کو قائم کر دیا
۳۳. کام چلانے کو تمہارے اور تمہارے چوپایوں کو
۳۴. پھر جب آئے وہ بڑا ہنگامہ
۳۵. جس دن کے یاد کرے گا آدمی جو اس نے کمایا
۳۶. اور نکال ظاہر کر دیں دوزخ کو جو چاہے دیکھے
۳۷. سو جس نے کی ہو شرارت
۳۸. اور بہتر سمجھا ہو دنیا کا جینا
۳۹. سو دوزخ ہی ہے اس کا ٹھکانا
۴۰. اور جو کوئی ڈرا ہو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے اور روکا ہو اس نے اپنے جی کو خواہش سے
۴۱. سو بہشت ہی ہے اس کا ٹھکانا
۴۲. تجھ سے پوچھتے ہیں وہ گھڑی کب ہو گا قیام اس کا
۴۳. تجھ کو کیا کام اس کے ذکر سے
۴۴. تیرے رب کی طرف ہے پہنچ اس کی
۴۵. تو تو ڈر سنانے کے واسطے ہے اس کو جو اس سے ڈرتا ہے
۴۶. ایسا لگے گا جس دن دیکھیں گے اس کو کہ نہیں ٹھہرے تھے دنیا میں مگر ایک شام یا صبح اس کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ عبس
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تیوری چڑھائی اور منہ موڑ ا
۲. اس بات سے کہ آیا اس کے پاس اندھا
۳. اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید کہ وہ سنورتا
۴. یا سوچتا تو کام آتا اس کے سمجھانا
۵. وہ جو پروا نہیں کرتا
۶. سو تو اس کی فکر میں ہے
۷. اور تجھ پر کچھ الزام نہیں کہ وہ نہیں درست ہوتا
۸. اور وہ جو آیا تیرے پاس دوڑتا
۹. اور وہ ڈرتا ہے
۱۰. سو تو اس سے تغافل کرتا ہے
۱۱. یوں نہیں یہ تو نصیحت ہے
۱۲. پھر جو کوئی چاہے اس کو پڑھے
۱۳. لکھا ہے عزت کے ورقوں میں
۱۴. اونچے رکھے ہوئے
۱۵. نہایت ستھرے ہاتھوں میں لکھنے والوں کے
۱۶. جو بڑے درجہ والے نیک کار ہیں
۱۷. مارا جائیو آدمی کیسا ناشکرا ہے
۱۸. کس چیز سے بنایا اس کو
۱۹. ایک بوند سے بنایا اس کو پھر اندازہ پر رکھا اس کو
۲۰. پھر راہ آسان کر دی اس کی
۲۱. پھر اس کو مردہ کیا پھر قبر میں رکھوا دیا اس کو
۲۲. پھر جب چاہا اٹھا نکالا اس کو
۲۳. ہرگز نہیں پورا نہ کیا جو اس کو فرمایا
۲۴. اب دیکھ لے آدمی اپنے کھانے کو
۲۵. کہ ہم نے ڈالا پانی اوپر سے گرتا ہوا
۲۶. پھر چیرا زمین کو پھاڑ کر
۲۷. پھر اگایا اس میں اناج
۲۸. اور انگور اور ترکاری
۲۹. اور زیتون اور کھجوریں
۳۰. اور گھن کے باغ
۳۱. اور میوہ اور گھاس
۳۲. کام چلانے کو تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے
۳۳. پھر جب آئے وہ کان پھوڑنے والی
۳۴. جس دن کہ بھاگے مرد اپنے بھائی سے
۳۵. اور اپنی ماں اور اپنے باپ
۳۶. اور اپنی ساتھ والی سے اور اپنے بیٹوں سے
۳۷. ہر مرد کو ان میں سے اس دن ایک فکر لگا ہوا ہے جو اس کے لیے کافی ہے
۳۸. کتنے منہ اس دن روشن ہیں
۳۹. ہنستے خوشیاں کرتے
۴۰. اور کتنے منہ اس دن ان پر گرد پڑی ہے
۴۱. چڑھی آتی ہے ان پر سیاہی
۴۲. یہ لوگ وہی ہیں جو منکر ہیں ڈھیٹھ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ التکویر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب سورج کی دھوپ تیز ہو جائے
۲. اور جب تارے میلے ہو جائیں
۳. اور جب پہاڑ چلائے جائیں
۴. اور جب بیاتی اونٹنیاں چھٹی پھریں
۵. اور جب جنگل کے جانوروں میں رول پڑ جائے
۶. اور جب دریا جھونکے جائیں
۷. اور جب جیون کے جوڑے باندھے جائیں
۸. اور جب بیٹی جیتی گاڑ دی گئی کو پوچھیں
۹. کہ کس گناہ پر وہ ماری گئی
۱۰. اور جب اعمال نامے کھولے جائیں
۱۱. اور جب آسمان کا پوست اتار لیں
۱۲. اور جب دوزخ دہکائی جائے
۱۳. اور جب بہشت پاس لائی جائے
۱۴. جان لے گا ہر ایک جی جو لے کر آیا
۱۵. سو قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹ جانے والوں
۱۶. سیدھے چلنے والوں دبک جانے والوں کی
۱۷. اور رات کی جب پھیل جائے
۱۸. اور صبح کی جب دم بھرے
۱۹. مقرر یہ کہا ہے ایک بھیجے ہوئے عزت والے کا
۲۰. قوت والا عرش کے مالک کے پاس درجہ پانے والا
۲۱. سب کا مانا ہوا وہاں کا معتبر ہے
۲۲. اور یہ تمہارا رفیق کچھ دیوانہ نہیں
۲۳. اور اس نے دیکھا ہے اس فرشتہ کو آسمان کے کھلے کنارہ کے پاس
۲۴. اور یہ غیب کی بات بتانے میں بخیل نہیں
۲۵. اور یہ کہا ہوا نہیں کسی شیطان مردود کا
۲۶. پھر تم کدھر چلے جا رہے ہو
۲۷. یہ تو ایک نصیحت ہے جہان بھر کے واسطے
۲۸. جو کوئی چاہے تم میں سے کہ سیدھا چلے
۲۹. اور تم جبھی چاہو کہ چاہے اللہ سارے جہان کا مالک
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الإنفطار
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب آسمان چر جائے
۲. اور جب تارے جھڑ پڑیں
۳. اور جب دریا ابل نکلیں
۴. اور جب قبریں زیرو زبر کر دی جائیں
۵. جان لے کر ہر ایک جی جو کچھ کہ آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا
۶. اے آدمی کس چیز سے بہکا تو اپنے رب کریم پر
۷. جس نے تجھ کو بنایا پھر تجھ کو ٹھیک کیا پھر تجھ کو برابر کیا
۸. جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ دیا
۹. ہرگز نہیں پر تم جھوٹ جانتے ہو انصاف کا ہونا
۱۰. اور تم پر نگہبان مقرر ہیں
۱۱. عزت والے عمل لکھنے والے
۱۲. جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو
۱۳. بے شک نیک لوگ بہشت میں ہیں
۱۴. اور بے شک گناہ گار دوزخ میں ہیں
۱۵. ڈالے جائیں گے اس میں انصاف کے دن
۱۶. اور نہ ہوں گے اس سے جدا ہونے والے
۱۷. اور تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
۱۸. پھر بھی تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
۱۹. جس دن کہ بھلا نہ کر سکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی اور حکم اس دن اللہ ہی کا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المطففین
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. خرابی ہے گھٹانے والوں کی
۲. وہ لوگ کہ جب ناپ کر لیں لوگوں سے تو پورا بھر لیں
۳. اور جب ناپ کر دیں ان کو یا تول کر تو گھٹا کر دیں
۴. کیا خیال نہیں رکھتے وہ لوگ کہ ان کو اٹھنا ہے
۵. اس بڑے دن کے واسطے
۶. جس دن کھڑے رہیں لوگ راہ دیکھتے جہان کے مالک کی
۷. ہرگز نہیں بے شک اعمال نامہ گناہ گاروں کا سجین میں ہے
۸. اور تجھ کو کیا خبر ہے کیا ہے سجین
۹. ایک دفتر ہے لکھا ہوا
۱۰. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۱۱. جو جھوٹ جانتے ہیں انصاف کے دن کو
۱۲. اور اس کو جھٹلاتا ہے وہی جو بڑھ نکلنے والا گناہ گار ہے
۱۳. جب سنائے اس کو ہماری آیتیں کہے نقلیں ہیں پہلوں کی
۱۴. کوئی نہیں پر زنگ پکڑ گیا ہے ان کے دلوں پر جو وہ کماتے تھے
۱۵. کوئی نہیں وہ اپنے رب سے اس دن روک دیے جائیں گے
۱۶. پھر مقرر وہ گرنے والے ہیں دوزخ میں
۱۷. پھر کہا جائے گا یہ وہی ہے جس کو تم جھوٹ جانتے تھے
۱۸. ہرگز نہیں بے شک اعمال نامہ نیکوں کا علیین میں ہے
۱۹. اور تجھ کو کیا خبر ہے کیا ہے علیین
۲۰. ایک دفتر ہے لکھا ہوا
۲۱. اس کو دیکھتے ہیں نزدیک والے یعنی فرشتے
۲۲. بے شک نیک لوگ ہیں آرام میں
۲۳. تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہوں گے
۲۴. پہچان لے تو ان کے منہ پر تازگی آرام کی
۲۵. ان کو پلائی جاتی ہے شراب خالص مہر لگی ہوئی
۲۶. جس کی مہر جمتی ہے مشک پر اور اس پر چاہیے کہ ڈھکیں ڈھکنے والے
۲۷. اور اس کی ملونی ہے تسنیم سے
۲۸. وہ ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں نزدیک والے
۲۹. وہ لوگ جو گناہ گار تھے ایمان والوں سے ہنسا کرتے
۳۰. اور جب ہو کر نکلتے ان کے پاس کو تو آپس میں آنکھ مارتے
۳۱. اور جب پھر کر جاتے اپنے گھر پھر جاتے باتیں بناتے
۳۲. اور جب ان کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہک رہے ہیں
۳۳. اور ان کو بھیجا نہیں ان پر نگہبان بنا کر
۳۴. سو آج ایمان والے منکروں سے ہنستے ہیں
۳۵. تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں
۳۶. اب بدلہ پایا ہے منکروں نے جیسا کچھ یہ کرتے تھے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الانشقاق
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب آسمان پھٹ جائے
۲. اور سن لے حکم اپنے رب کا، اور وہ آسمان اسی لائق ہے
۳. اور جب زمین پھیلا دی جائے
۴. اور نکال ڈالے جو کچھ اس میں ہے اور خالی ہو جائے
۵. اور سن لے حکم اپنے رب کا اور وہ زمین اسی لائق ہے
۶. اے آدمی تجھ کو تکلیف اٹھانی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں سہ سہ کر، پھر اس سے ملنا ہے
۷. سو جس کو ملا اعمال نامہ اس کا داہنے ہاتھ میں
۸. تو اس سے حساب لیں گے آسان حساب
۹. اور پھر کر آئے گا اپنے لوگوں کے پاس خوش ہو کر
۱۰. اور جس کو ملا اس کا اعمال نامہ پیٹھ کے پیچھے سے
۱۱. سو وہ پکارے گا موت موت
۱۲. اور پڑے گا آگ میں
۱۳. وہ رہا تھا اپنے گھر میں بے غم
۱۴. اس نے خیال کیا تھا کہ پھر کر نہ جائے گا
۱۵. کیوں نہیں اس کا رب اس کو دیکھتا تھا
۱۶. سو قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی
۱۷. اور رات کی اور جو چیزیں اس میں سمٹ آتی ہیں
۱۸. اور چاند کی جب پورا بھر جائے
۱۹. کہ تم کو چڑھنا ہے سیڑھی پر سیڑھی
۲۰. پھر کیا ہوا ہے ان کو جو یقین نہیں لاتے
۲۱. اور جب پڑھیے ان کے پاس قرآن وہ سجدہ نہیں کرتے
۲۲. اوپر سے اور یہ کہ منکر جھٹلاتے ہیں
۲۳. اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر بھر رکھتے ہیں
۲۴. سو خوشی سنا دے ان کو عذاب دردناک کی
۲۵. مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کام کئے بھلے ان کے لیے ثواب ہے بے انتہا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ البروج
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے آسمان کی جس میں برج ہیں
۲. اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
۳. اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی کہ جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
۴. مارے گئے کھائیاں کھودنے والے
۵. آگ ہے بہت ایندھن والی
۶. جب وہ اس پر بیٹھنے
۷. اور جو کچھ وہ کرتے مسلمانوں کے ساتھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے
۸. اور ان سے بدلہ نہ لیتے تھے مگر اسی بات کا کہ وہ یقین لائے اللہ پر جو زبردست ہے تعریفوں والا
۹. جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
۱۰. تحقیق جو دین سے بچلائے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے عذاب ہے دوزخ کا اور ان کے لیے عذاب ہے آگ لگے کا
۱۱. بے شک جو لوگ یقین لائے اور کیں انہوں نے بھلائیاں ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ ہے بڑی مراد ملنی
۱۲. بے شک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے
۱۳. بے شک وہی کرتا ہے پہلی مرتبہ اور دوسری
۱۴. اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا
۱۵. مالک عرش کا بڑی شان والا
۱۶. کر ڈالنے والا جو چاہے
۱۷. کیا پہنچی تجھ کو بات ان لشکروں کی
۱۸. فرعون اور ثمود کے
۱۹. کوئی نہیں بلکہ منکر جھٹلاتے ہیں
۲۰. اور اللہ نے ان کو ہر طرف سے گھیر رکھا ہے
۲۱. کوئی نہیں یہ قرآن ہے بڑی شان کا
۲۲. لکھا ہوا لوح محفوظ میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الطارق
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں آنے والے کی
۲. اور تو نے کیا سمجھا کیا ہے اندھیرے میں آنے والا
۳. وہ تارا چمکتا ہوا
۴. کوئی جی نہیں جس پر نہیں ایک نگہبان
۵. اب دیکھ لے آدمی کہ کاہے سے بنا ہے
۶. بنا ہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے
۷. جو نکلتا ہے پیٹھ کے بیچ سے اور چھاتی کے بیچ سے
۸. بے شک وہ اس کو پھیر لا سکتا ہے
۹. جس دن جانچے جائیں بھید
۱۰. تو کچھ نہ ہو گا اس کو زور اور نہ کوئی مدد کرنے والا
۱۱. قسم ہے آسمان چکر مارنے والے کی
۱۲. اور زمین پھوٹ نکلنے والی کی
۱۳. بے شک یہ بات ہے دو ٹوک
۱۴. اور نہیں یہ بات ہنسی کی
۱۵. البتہ وہ لگے ہوئے ہیں ایک داؤ کرنے میں
۱۶. اور میں لگا ہوا ہوں ایک داؤ کرنے میں
۱۷. سو ڈھیل دے منکروں کو ڈھیل دے ان کو تھوڑے دنوں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الأعلیٰ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. پاکی بیان کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر
۲. جس نے بنایا پھر ٹھیک کیا
۳. اور جس نے ٹھہرا دیا، پھر راہ بتلائی
۴. اور جس نے نکالا چارا
۵. پھر کر ڈالا اس کو کوڑا سیاہ
۶. البتہ ہم پڑھائیں گے تجھ کو، پھر تو نہ بھولے گا
۷. مگر جو چاہے اللہ وہ جانتا ہے پکارنے کو اور جو چھپا ہوا ہے
۸. اور سہج سہج پہنچائیں گے ہم تجھ کو آسانی تک
۹. سو تو سمجھاوے اگر فائدہ کرے سمجھانا
۱۰. سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا
۱۱. اور یکسو رہے گا اس سے بڑا بد قسمت
۱۲. وہ جو داخل ہو گا بڑی آگ میں
۱۳. پھر نہ مرے گا اس میں اور نہ جیے گا
۱۴. بے شک بھلا ہوا اس کا جو سنورا
۱۵. اور لیا اس نے نام اپنے رب کا پھر نماز پڑھی
۱۶. کوئی نہیں تم بڑھاتے ہو دنیا کے جینے کو
۱۷. اور پچھلا گھر بہتر ہے اور باقی رہنے والا
۱۸. یہ لکھا ہوا ہے پہلے ورقوں میں
۱۹. صحیفوں میں ابراہیم علیہ السلام کے اور موسیٰ علیہ السلام کے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الغاشیۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کچھ پہنچی تجھ کو بات اس چھپا لینے والی کی
۲. کتنے منہ اس دن ذلیل ہونے والے ہیں
۳. محنت کرنے والے تھکے ہوئے
۴. گریں گے دہکتی ہوئی آگ میں
۵. پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے ہوئے کا
۶. نہیں ان کے پاس کھانا مگر جھاڑ کانٹوں والا
۷. نہ موٹا کرے اور نہ کام آئے بھوک میں
۸. کتنے منہ اس دن تر و تازہ ہیں
۹. اپنی کمائی سے راضی
۱۰. اونچے باغ میں
۱۱. نہیں سنتے اس میں بکواس
۱۲. اس میں ایک چشمہ ہے بہتا
۱۳. اس میں تخت ہیں اونچے بچھے ہوئے
۱۴. اور آب خورے سامنے چنے ہوئے
۱۵. اور غالیچے برابر بچھے ہوئے
۱۶. اور مخمل کے نہالچے جگہ جگہ پھیلے ہوئے
۱۷. بھلا کیا نظر نہیں کرتے اونٹوں پر کہ کیسے بنائے ہیں
۱۸. اور آسمان پر کہ کیسا اس کو بلند کیا ہے
۱۹. اور پہاڑوں پر کہ کیسے کھڑے کر دیے ہیں
۲۰. اور زمین پر کہ کیسی صاف بچھائی ہے
۲۱. سو تو سمجھائے جا تیرا کام تو یہی سمجھانا ہے
۲۲. تو نہیں ان پر داروغہ
۲۳. مگر جس نے منہ موڑا اور منکر ہو گیا
۲۴. تو عذاب کرے گا اس پر اللہ وہ بڑا عذاب
۲۵. بے شک ہمارے پاس ہے ان کو پھر آنا
۲۶. پھر بے شک ہمارا ذمہ ہے ان سے حساب لینا
 
Top