• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترک رفع الیدین سے متعلق علی رضی اللہ عنہ کا اثر

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مصنف ابن أبي شيبة (1/ 213)
2442 - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قِطَافٍ النَّهْشَلِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ عَلِيًّا، كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ لَا يَعُودُ»
اس حدیث کی تخریج درکار ہے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
عبدالرحیم بھائی مجھے اس روایت کی سند میں کوئی علت نظر نہیں آئی ۔
اس سند کے سارے رجال ثقہ ہیں اور سند بھی متصل ہے ۔

لیکن صرف ایک سند دیکھ کر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ظاہری طور پر سند کے تمام رجال کے ثقہ ہونے اور سند کے متصل ہونے سے کوئی روایت صحیح ہوجاتی ہے۔

اس لئے کوئی مضبوط جواب دینے کے لئے مجھے وقت درکار ہے ۔

اسی سبب میں نے یہ سوال سوالات وجوابات سیکشن سے نکال کر یہاں منتقل کردیا ہے، تاکہ دیگر اخوان بھی اپنی معلومات سے آگاہ کرسکیں ۔
سو تمام بھائیوں سے گذارش ہے کہ اس روایت سے متعلق اپنی معلومات یا کسی اور کی تحقیق موجود ہو تو اسے یہاں پیش کریں ۔
بارک اللہ فیکم۔
 
Top