• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصویر کا شرعی حکم کیا ہے؟

شمولیت
جولائی 20، 2016
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
70
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تصویر کےبارے میں شر یعت نے سختی سے رو کا ہے بعض لو گ اعترا ض کر تے ہیں کہ اس جدید دور میں جو تصویر کیمرہ کے ساتھ لی جاتی ہے وہ اس ضمن میں نہیں آتی بلکہ یہ ممانعت ان تصاویر کے با رہ میں ہے جو ہا تھ سے بنا ئی جا تی ہیں اور کیمرہ کی تصویر تو ایک عکس ہے لہذا یہ جا ئز ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلا م میں بلا استثناء ہر ذی رو ح کی تصویر حرا م ہے چا ہے جونسی صورت میں تصویر کشی کی جا ئے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فر ما یا تھا : جو بھی تصویر یا مجسمہ دیکھو اسے مٹا دو اور جو قبر اونچی دیکھو اسے برا بر کر دو ۔(1) نیز فر ما یا : قیا مت کے دن سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہو گا ۔(2) اسی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں پر دے پر بنی ہوئی تصویر کا سختی سے انکا ر فر مایا ۔(3) اس حدیث سے معلو م ہو ا کہ سائے دار یا غیر سائے دار ہر طرح کی تصویر حرا م ہے کیمرہ سے بنی ہو یا غیر کیمرہ سے ۔
علا مہ البا نی رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں :

’’ والثانية تحريمه تصوير ها سواء كانت مجسمة اوغير مجسمة وبعباده اخري لها ظل اولا ظل لها وهذا مذهب الجمهور قال النووي :ذهب بعض السلف الي ان الممنوع ما كان له ظل وما لا ظل له فلا باس باتخاذه مطلقا وهو مذهب باطل فان الستر ا لذي انكره النبي صلي الله عليه وسلم كانت الصورة فيه بلا ظل ومع ذلك فامر بنزعه ’’ (آداب الزفاف ص99 طبع 3)
1۔ صحیح مسلم کتاب الجنائز باب الامر بتسویۃ القبر (2243)
2۔ صحیح مسلم کتاب اللباس والزینة باب تحريم التصوير (٥٥٣٧) بخاري(٥٩٥٤-5950)
3۔ صحيح مسلم (5520-5525) بخاري (٥٥٩٤)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب


ج 1 ص533​
 
Last edited by a moderator:
Top