1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارفی پروگرام آن لائن محدث پراجیکٹس

'معلومات محدث فورم' میں موضوعات آغاز کردہ از کلیم حیدر, ‏اپریل 10، 2014۔

  1. ‏اپریل 10، 2014 #1
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    تعارفی پروگرام آن لائن محدث پراجیکٹس


    99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور مجلس التحقیق الاسلامی، بروز اتوار 6 اپریل2014 بوقت دو بجے دوپہر ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد آنے والوں مہمانوں کو ادارہ محدث کے آنلائن جاری پراجیکٹس کی تفصیل بتانا اور پھر آئندہ کے منصوبہ جات سے آگاہی دینا تھا۔

    پروگرام کا آغاز قاری محمد مصطفیٰ راسخ (انچارج محدث ٹیم) صاحب کی تلاوت اور ابتدائی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد نگران اعلیٰ (محدث پراجیکٹس) محترم جناب حافظ انس نضر مدنی صاحب نے تمام پراجیکٹس کا علم کے ساتھ کتنا او رکیسا تعلق ہے؟ اور علم کے پھیلاؤ میں ادارہ محدث کیا کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے؟ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام حاضرین کو ادارہ محدث کی طرف سے کیے جانے والے ان عظیم منصوبوں (جن کا مقصد سوائے اللہ کی رضا کے کچھ بھی نہیں) پر شانہ بشانہ چلنے کا کہا، تاکہ جب ہم سب مل کر ایک ٹیم کی طرح ایک ہی پلیٹ فارم پر سرتوڑ کوشش کریں گے تو ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قرآن وسنت کی وہ تعلیم جو منہج سلف پر ہے، گھر گھر روشنی ڈالے ہوئے ہوگی۔ ان شاءاللہ

    آخر میں کراچی سے آئے ہوئے ہمارے معزز مہمان محترم شاکر اعوان ( جو کہ دینی جذبہ کے ساتھ پُرخلوص محدث کے تمام پراجیکٹس کی تکنیکی نگرانی کررہے ہیں) صاحب نے تکنیکی تعارف پیش کیا۔جس کے بعد مجلس برخواست کردی گئی۔

    نوٹ:
    پروگرام کاروائی کی تصاویر اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
     
    • پسند پسند x 10
    • شکریہ شکریہ x 1
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  2. ‏اپریل 10، 2014 #2
    ایس جے کے

    ایس جے کے رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 12، 2011
    پیغامات:
    82
    موصول شکریہ جات:
    300
    تمغے کے پوائنٹ:
    79

    وعلیکم السلام و رحمتہ و برکاتہ
    ماشاء اللہ ،محدث ٹیم اور شاکر بھائی کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ سب پر اپنا فضل فرمائے اور ایسے مخلص ساتھی عطا فرمائے جو اس کارے خیر کو آگے بڑھانے میں مدد کریں۔آمین
     
    • پسند پسند x 4
    • شکریہ شکریہ x 3
    • لسٹ
  3. ‏اپریل 11، 2014 #3
    عبدہ

    عبدہ سینئر رکن رکن انتظامیہ
    جگہ:
    لاہور
    شمولیت:
    ‏نومبر 01، 2013
    پیغامات:
    2,038
    موصول شکریہ جات:
    1,160
    تمغے کے پوائنٹ:
    425

    جزاک اللہ اسی پروگرام میں پہلی دفعہ فورم کے علاوہ پروجیکٹس کا پتا چلا اور پہلی دفعہ بہت سے ساتھیوں بشمول محترم شاکر بھائی سے ملاقات ہوئی میں یہاں پوری ملاقات کے بعد دوسری دفعہ گیا تھا اللہ تعالی تمام بھائیو کی کوشش قبول فرمائے اور ہمیں بھی بڑھ چڑھ کر اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے
    وہیں پہ یہ سوچا گیا کہ مخیر حضرات اس میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں تاکہ مختلف کاموں میں افرادی رکاوٹیں دور ہو سکیں پس انتظامیہ والے تو اپنے طور پر جو کچھ کر رہے ہیں وہ انکا کام ہے لیکن ہم باہر کے ساتھیوں میں سے مخیر بھائیوں کو بھی اس بارے کچھ سوچنا چاہئے
    میں نے بھی ارادہ کر لیا ہے باقی فورم کے تمام بھائیوں سے اس سلسلے میں عمومی درخواست ہے اور لاہور کے بھائیوں سے خصوصی درخواست ہے کہ ہم میں سے ہر صاحب استطاعت کے لئے تعاون مقرر کرنا لازمی ہے لیکن یہ ماہانہ اور مستقل ہونا چاہیے چاہے پانچ صد روپے ہو پس آپس میں بات پی ایم کے ذریعے طے کر کے بسمہ اللہ کیا جانا چاہے
    لاہور کے جو صاحب استطاعت بھائی متفق ہیں وہ یہاں بتا کر یا پی ایم کے ذریعے مجھے بتا دیں جزاک اللہ خیرا
     
  4. ‏اپریل 11، 2014 #4
    شاہد نذیر

    شاہد نذیر سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏فروری 17، 2011
    پیغامات:
    1,935
    موصول شکریہ جات:
    6,201
    تمغے کے پوائنٹ:
    412

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    ان تصاویر میں شاکر بھائی کون ہیں اور عبدہ کون۔برائے مہربانی حلیہ بتادیں۔
    شاکر
    عبدہ
     
    • پسند پسند x 2
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  5. ‏اپریل 11، 2014 #5
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,661
    موصول شکریہ جات:
    8,301
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    انس صاحب کے دائیں طرف شاکر بھائی اور بائیں طرف قاری مصطفی راسخ صاحب ہیں ۔
     
    • شکریہ شکریہ x 3
    • پسند پسند x 2
    • لسٹ
  6. ‏اپریل 11، 2014 #6
    شاہد نذیر

    شاہد نذیر سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏فروری 17، 2011
    پیغامات:
    1,935
    موصول شکریہ جات:
    6,201
    تمغے کے پوائنٹ:
    412

    انس صاحب کون سے ہیں یہ بھی بتادیں یعنی انکا حلیہ کس رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں؟
     
    • شکریہ شکریہ x 3
    • پسند پسند x 1
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  7. ‏اپریل 11، 2014 #7
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,661
    موصول شکریہ جات:
    8,301
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    مسکراہٹ ۔
    پوری مجلس میں سرخ رومال والے صرف ایک ہی صاحب ہیں ۔ ان کا اسم گرامی قاری مصطفی راسخ ہے ۔
    ان کے دائیں طرف محترم انس نضر صاحب ( سیاہ رنگ کا سوٹ اوپر شیروانی ) ان کے دائیں طرف شاکر صاحب ( ہلکے نیلے رنگ کا سوٹ )۔
    باقی شرکت کرنے والے محترمین کے بارے میں مجھے بھی نہیں پتہ ۔
     
    • شکریہ شکریہ x 3
    • پسند پسند x 1
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  8. ‏اپریل 11، 2014 #8
    شاہد نذیر

    شاہد نذیر سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏فروری 17، 2011
    پیغامات:
    1,935
    موصول شکریہ جات:
    6,201
    تمغے کے پوائنٹ:
    412

    جزاک اللہ خیرا!
    شاکر بھائی کو دیکھنا میرے لئے حیران کن ہے کیونکہ مجھے تو بتایا گیا تھا کہ وہ کلین شیوڈ ہیں۔ ایک مرتبہ علی اوڈ نے بتایا تھا کہ تمہارے شاکر صاحب کی تو داڑھی بھی نہیں ہے پھر طالب نور بھائی سے بھی یہی معلومات حاصل ہوئیں تھیں۔ چلیں اچھی بات ہے کہ شاکر بھائی نے شرعی داڑھی کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔
     
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 2
    • لسٹ
  9. ‏اپریل 11، 2014 #9
    شاہد نذیر

    شاہد نذیر سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏فروری 17، 2011
    پیغامات:
    1,935
    موصول شکریہ جات:
    6,201
    تمغے کے پوائنٹ:
    412

    اچھا ہوا کہ آپ نے صاحبان کے حلیوں کی وضاحت کردی ورنہ اس مرتبہ بھی میں غلط سمجھتا کیونکہ تصویر میں شاکر بھائی اور انس بھائی مصطفی راسخ صاحب کے بائیں طرف بیٹھے ہیں جب کہ آپ کو وہ دائیں طرف نظر آرہے ہیں۔ کہیں یہ نظروں کا اختلاف تو نہیں؟ (ابتسامہ)
     
    • شکریہ شکریہ x 3
    • پسند پسند x 2
    • لسٹ
  10. ‏اپریل 11، 2014 #10
    شاہد نذیر

    شاہد نذیر سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏فروری 17، 2011
    پیغامات:
    1,935
    موصول شکریہ جات:
    6,201
    تمغے کے پوائنٹ:
    412

    آپ تو ایسے مسکرا کر مجھے بتا رہے ہیں جیسے پہلے بتا دیا تھا کہ سرخ رومال والے قاری مصطفی راسخ صاحب ہیں اور میں پوچھ بیٹھا کہ کون سے سرخ رومال والے؟ سدھر جائیں۔(ابتسامہ)
     
    • شکریہ شکریہ x 3
    • پسند پسند x 2
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں