• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف

مشہودخان

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2013
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
0
السلام علیکم
الحمد للہ میں مسلمان ہو جے پور میں رہتا ہوں
شاعری کلام سے محبت ہے شاعروں کے کلام کو تلاش کررہا تھا بس یہ سائڈ دکھائی پڑگئی کئی دن سے اس کا مطالعہ کررہاتھا اچھی سائڈ ہے مگر یہاں شدت بہت زیادہ ہے ہمارے علاقہ میں بریلوی لوگ زیادہ ہیں ان کا اثر زیادہ ہے لیکن حق کی تلاش میں ہوں دیوبندیوں سے میرا چھتیس کا آنکڑا ہے اکثر ان لوگوں سے جھڑپ ہوجاتی ہےمار پیٹ کی بھی نوبت آجاتی اب آپ لوگوں میں آیا ہوں دیکھتا ہوں کیسا برتاؤ ہوگا میرے کچھ دیوبندی دوست بھی ہیں ان میں سے کچھ کی عادت بہت اچھی ہے بہت دیندار لوگ ہیں ان کی عادتیں دل کو بھاتی ہیں حق کی تلاش ہے اللہ مدد فرمائے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام،

بھائی جان آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا، بھائی امید کرتے ہیں کی یہاں آپ کا وقت اچھا گزریگا، ان شاء الله،
الله آپ کو اور ہم کو دین کا سیدھا راستہ دکھائے آمین۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محدث فورم پر خوش آمدید بھائی۔
حق کی تلاش کے لئے ذاتی تجربے کی بنا پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ تعصب سے دور رہیں، اخلاص سے کوشش کریں اور سب سے اہم اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر صراط مستقیم اور اس پر قائم رہنے کی دعا مانگتے رہا کریں۔ اللہ نے چاہا، تو حق واضح ہو جائے گا۔ پھر جب آپ اس حق بات کو مضبوطی سے پکڑ لیں گے، تو دوسرے آپ کو شدت کا طعنہ دیا کریں گے۔ ابتسامہ۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محدث فورم پر خوش آمددید
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق گلابی شہر جے پور سے ہے، توقع کرتے ہیں آپ کا مزاج بھی آپ کے شہر کی طرح خوش اطوار بنے
تشریف لاتے رہیے گا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔
مشہود خان صاحب!۔ اگر آپ واقعی حق کی تلاش میں ہیں تو مزاج میں تحمل پیدا کیجئے۔۔۔ کیونکہ میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے ضروری نہیں کے اس سے اتفاق کیا جائے۔۔۔ وہ یہ کے لڑائی جھگڑا کسی بھی معاملے میں آپ کو حل کی طرف نہیں لیکر جائے۔۔۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ کوئی بھی مسئلہ جس کا تعلق فروع سے ہو اس میں اختلاف پیدا کردیا جاتا ہے اور اُس کو درست ثابت کرنے کے لئے زمین وآسمان کی قلابیں ملائی جاتی ہیں۔۔۔ ملتقی اہلحدیث فورم یہ کئی سالوں سے عربی میں اپنی خدمات کو انجام دے رہا ہے۔۔۔ لیکن اس فورم سے مستفید وہی لوگ ہورہے تھے جو عربی میں مہارت رکھتے ہیں۔۔۔ لیکن یہ ایک خوش آئین بات ہے کہ اب اس فورم کی اردو سروس شروع ہوگئی ہے۔۔۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ وہاں کا سارا مواد جو عربی میں اس کو اردو میں ترجمہ کرکے یہاں پیش کردیا جائے گا۔۔۔

امام صاحب ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کوئی آج کی متنازعہ شخصیت نہیں ہیں بلکہ اپنے دور سے ہی ان کے دور کے محدثین ان پر تنقید کرتے چلے آرہے ہیں لہذا باہمی چپلقش اُس وقت شروع ہوتی ہے جب ہم غیر ضروری دفاعی انداز اپناتے ہیں امام صاحب ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے لئے۔۔۔ وجہ شاید یہ ہی ہو کے ہمارے آباواجداد جو اُن کی پیروی میں اپنی زندگیاں گذار چکے اور دارفانی سے کوچ کرگئے ہماری اس تبدیلی سے اُن کے شان ومرتبہ میں کوئی کمی نہ آجائے۔۔۔ یا ہم اُن کے گستاخ نہ بن جائیں۔۔۔ حالانکہ دیکھا جائے تو یہ صرف سوچ ہے۔۔۔ اپنی بات کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے میں صرف یہ ہی کہوں گا کے حق کو تسلیم کرنے کے گمان کی ضرورت نہیں کیونکہ گمان کو تسکین دلیل سے ہوتی ہے جبکہ حق دلیل کے ساتھ ہوتا ہے۔۔۔ یہ گول مول باتیں ہیں بس سمجھنے کی۔۔۔

باقی اللہ رب العالمین سے دُعا ہے۔۔۔
کہ وہ ہم سب کو حق بات سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

الحمد للہ میں مسلمان ہوں جے پور میں رہتا ہوں

دیوبندیوں سے میرا چھتیس کا آنکڑا ہے اکثر ان لوگوں سے جھڑپ ہو جاتی ہے مار پیٹ کی بھی نوبت آ جاتی
السلام علیکم

محترم، فارم کا ایک عام ممبر ہونے کی حیثیت سے آپکو فارم جوئن کرنے پر مبارکباد اور تعارف پر شکریہ!

١۔ کسی کے گھر جائیں، شہر بدلیں یا ملک وہاں کے قانون کے مطابق اگر چلیں گے تو کوئی آپکو نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور میزبان بھی آپ سے اچھا تعاون کریں گے۔

٢۔ مثال کے طور پر اگر میری نسبت اور صاحب مراسلہ کی نسبت میں فرق ھے تو تحریر کو اگنور کرنا ہی میری اولیت ھے، اگر بہت ضروری سمجھوں کہ کچھ لکھوں تو پہلے میں صاحب مراسل کے دوسرے مراسلوں کا مطالعہ بھی کروں گا تاکہ اس کی تحریروں سے اس کے کے ذہن کو بھی پڑھ سکوں اس پر اگر رویہ بہتر ملے تو پھر میں تحریر پر فوکس رکھ کے رائے دوں گا اور اگر رویہ بہتر نہ ملے تو پھر میں کتنا بھی اچھے طریقہ سے رائے دوں صاحب مراسلہ جواب میں وائیولنس ہی کرے گا۔

آخر میں میرا مشورہ ھے کہ مسلک کی جنگ سے باہر نکلیں اور ایک مسلمان کی حیثیت سے مفید معلومات شیئر کریں اسی میں بہت عزت ملتی ھے ضروری نہیں کہ اگر کسی نے ایسا مراسلہ لگایا جو میری نسبت سے میچ نہیں کرتا تو میں اس میں حصہ لوں اسے اگنور کرنا ہی بہتر ھے۔

میری آپ کے لئے یہی رائے ھے کہ ٹھنڈے دماغ اور بھائی چارہ اور اتفاق سے سب کے ساتھ مل کر چلیں۔

والسلام
 
Top