• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعداد رکعات تراویح مکمل دلائل کے ساتھ - High Resolution Poster

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
حرمین شریفین میں جو بیس تراویح پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سے انکار کی دلیل؟
یہ ایک متصل متواتر عمل ہے اس کے بارے میں وضاحت فرما دیں کیونکہ یہ ایک بذاتِ خود بین دلیل ہے۔
یعنی جو کام بھی حرمین شریفین میں آج ہو رہے ہیں ، وہ سارے کے سارے زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متصل متواتر ہوتے چلے آ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر ٹھیک ہے۔ اور اگر جواب ہے نہیں، تو تراویح کی تخصیص کی کیا دلیل ہے؟
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165

آپ سے اس قسم کے ”جواب“ کی امید نہ تھی!!!!!!!!!!!!!!!!!!
محترم! میں نے” آج“ کی بات نہیں کی!!!
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
آپ سے اس قسم کے ”جواب“ کی امید نہ تھی!!!!!!!!!!!!!!!!!!
محترم! میں نے” آج“ کی بات نہیں کی!!!
آپ نے یہ لکھا تھا:
حرمین شریفین میں جو بیس تراویح پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سے انکار کی دلیل؟
میں آپ سے یہ عرض کر رہا ہوں کہ حرمین شریفین میں جو بھی اعمال ہو رہے ہیں، کیا وہ سب زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متصل متواتر چلے آ رہے ہیں؟
اس سادی سی بات کا درست جواب بھی بالکل سادہ سا ہے۔ جانے آپ کیوں کترا رہے ہیں۔
 
مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا واسطہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ!!!
محترم ان میں سے اس ایک کے بارے میں فرمادیں!
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا واسطہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ!!!
محترم ان میں سے اس ایک کے بارے میں فرمادیں!
یہاں آپ دینی مباحث کرنے تشریف لاتے ہیں یا فقط اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرنے۔

آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا:
دوپہر کا وقت ہو، بادل بھی نہ ہوں اگر کوئی اندھا بھی ہو تو وہ بھی سورج کی تپش سے ہی اندازہ لگا لیتا ہے کہ سورج موجود ہے اور چمک رہا ہے۔
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے زمانہ سے لے کر اب تک حرمین شریفین میں نماز تراویح بیس رکعات ہی پڑھی جاتی ہیں-
آپ سے فقط اس بات کا جواب درکار ہے کہ
حرمین شریفین میں جو بھی اعمال ہو رہے ہیں، کیا وہ سب زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متصل متواتر چلے آ رہے ہیں؟
اور آپ اصل بات کا جواب دینے کے بجائے بچوں جیسی حرکات کر رہے ہیں۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
محترم! میں نے لکھا؛
حرمین شریفین میں جو بیس تراویح پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سے انکار کی دلیل؟
یہ ایک متصل متواتر عمل ہے اس کے بارے میں وضاحت فرما دیں کیونکہ یہ ایک بذاتِ خود بین دلیل ہے۔
آپ نے لکھا؛
یعنی جو کام بھی حرمین شریفین میں آج ہو رہے ہیں ، وہ سارے کے سارے زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متصل متواتر ہوتے چلے آ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر ٹھیک ہے۔ اور اگر جواب ہے نہیں، تو تراویح کی تخصیص کی کیا دلیل ہے؟
میں نے لکھا؛
آپ سے اس قسم کے ”جواب“ کی امید نہ تھی!!!!!!!!!!!!!!!!!!
محترم! میں نے” آج“ کی بات نہیں کی!!!
آپ نے پھر لکھا؛
میں آپ سے یہ عرض کر رہا ہوں کہ حرمین شریفین میں جو بھی اعمال ہو رہے ہیں، کیا وہ سب زمانہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے متصل متواتر چلے آ رہے ہیں؟
اس سادی سی بات کا درست جواب بھی بالکل سادہ سا ہے۔ جانے آپ کیوں کترا رہے ہیں۔
جناب نے میری بات کے ساتھ لایعنی بات کے جواب کو ملحق کردیا اور بضد ہو گئے کہ؛
اور آپ اصل بات کا جواب دینے کے بجائے بچوں جیسی حرکات کر رہے ہیں۔
جناب بچوں جیسی حرکات کس کی ہیں اور کون دوسروں کا وقت ضائع کر رہا ہے؟
حرمین شریفین میں جو کچھ آج ہو رہا ہے وہ سب کچھ خلفاء راشدین میں سے کسی ایک سے بھی لے کر آج تک اگر متصلاً چلا آرہا ہے تو یقیناً وہ صحیح ہے (بشرطِ ثبوت)۔ اگر باقی چیزیں متصلاً نہیں تو جو متصلاً ہے اس سے انکار کیوں؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
حرمین شریفین میں جو کچھ آج ہو رہا ہے وہ سب کچھ خلفاء راشدین میں سے کسی ایک سے بھی لے کر آج تک اگر متصلاً چلا آرہا ہے تو یقیناً وہ صحیح ہے (بشرطِ ثبوت)۔ اگر باقی چیزیں متصلاً نہیں تو جو متصلاً ہے اس سے انکار کیوں؟
آپ کی درج بالا بات کا مطلب یہ ہوا کہ جو چیز خلفاء سے آج تک متصلا چلی آ رہی ہو وہ یقینا صحیح ہے (بشرط ثبوت)۔ یہی تو ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ تراویح خلیفہ راشد کے دور میں بھی بیس رکعت پڑھی جاتی تھی، اس کا ثبوت کہاں ہے؟ آپ نے بھی اتصال کے لئے ثبوت کی شرط لگائی ہے ہم بھی ثبوت کا تقاضا کر رہے ہیں۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آپ کی درج بالا بات کا مطلب یہ ہوا کہ جو چیز خلفاء سے آج تک متصلا چلی آ رہی ہو وہ یقینا صحیح ہے (بشرط ثبوت)۔ یہی تو ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ تراویح خلیفہ راشد کے دور میں بھی بیس رکعت پڑھی جاتی تھی، اس کا ثبوت کہاں ہے؟ آپ نے بھی اتصال کے لئے ثبوت کی شرط لگائی ہے ہم بھی ثبوت کا تقاضا کر رہے ہیں۔
بیس رکعات تراویح کے انقطاع کے متعلق کہیں کسی کتاب میں ذکر نہیں اگر ہے تو بحوالہ لکھیں جب کہ میں نے آپ ہی کے ”لا مذہب“ بھائی کی کتاب کے حولہ سے لکھا تھا کہ؛
حرمین شریفین میں نماز تراویح اب بھی بیس رکعات ہی پڑھی جاتی ہیں- اس بات کی تصدیق”لا مذہب“ رائٹر ابو عدنان محمد منیر قمر کی کتاب "نماز تراویح" ناشر "توحید پبلیکیشنز" بنگلور سے بھی ہوتی ہے- دیکھئے اس کا صفحہ نمبر 77 و 78 بعنوان "مسئلہ تراویح اور آئمہ و علماء حرمین شریفین"۔
اس کے بارے میں کچھ ارشاد ہو؟؟؟؟؟؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بیس رکعات تراویح کے انقطاع کے متعلق کہیں کسی کتاب میں ذکر نہیں اگر ہے تو بحوالہ لکھیں
انقطاع تو جب ثابت کریں جب تسلسل پہلے ثابت کر دیا جائے۔ آپ دعوے تو بہت کر رہے تھے ثبوت کی باری آئی تو اب آئیں بائیں شائیں۔

دوپہر کا وقت ہو، بادل بھی نہ ہوں اگر کوئی اندھا بھی ہو تو وہ بھی سورج کی تپش سے ہی اندازہ لگا لیتا ہے کہ سورج موجود ہے اور چمک رہا ہے۔
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے زمانہ سے لے کر اب تک حرمین شریفین میں نماز تراویح بیس رکعات ہی پڑھی جاتی ہیں- اس بات کی تصدیق اہل حدیث رائٹر ابو عدنان محمد منیر قمر کی کتاب "نماز تراویح" ناشر "توحید پبلیکیشنز" بنگلور سے بھی ہوتی ہے- دیکھئے اس کا صفحہ نمبر 77 و 78 بعنوان "مسئلہ تراویح اور آئمہ و علماء حرمین شریفین"
کئی بار آپ نے اس کتاب کا حوالہ دیا ہے۔ میں نے بھی سوچا دیکھ لیا جائے کہ کیا لکھا ہے۔ اور یہ متعلقہ صفحات آپ کے کذب و بہتان کے ثبوت کے طور پر پیش خدمت ہیں۔ ذرا ڈھونڈ کر بتائیے کہ اس میں آپ کے درج بالا اقتباس کی تصدیق کی گئی ہے کہیں؟ اگر نہیں ، تو اس جھوٹ پر شرم سے ڈوب مریں۔

Namaaz-e-Taraweeh_MunirQamr_Page_1.jpg

Namaaz-e-Taraweeh_MunirQamr_Page_2.jpg

Namaaz-e-Taraweeh_MunirQamr_Page_3.jpg
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
انقطاع تو جب ثابت کریں جب تسلسل پہلے ثابت کر دیا جائے۔ آپ دعوے تو بہت کر رہے تھے ثبوت کی باری آئی تو اب آئیں بائیں شائیں۔
محترم! کوئی بات نہیں اگر آپ کے پاس سورج کی طرح روشن اور حدت والی دلیل کا کوئی توڑ نہیں تو آپ کو راہ دیتا ہوں مگر فرار کی نہیں اس کی کہ آپ کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے کہ بیس تراویح مسنون نہیں۔ ہے تو میدان میں لائیں ”دا گز دا میدان“ (ویسے مجھے پشتو آتی نہیں ایسے ہی تھوڑی بہت سمجھ لیتا ہوں)۔
 
Top