• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعلیم العربیہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تعلیم العربیہ
مصنف​
شیخ محمد رفیق
ناشر
الجہاد اکیڈمی لاہور

تبصرہ
کلام الٰہی اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔قرآن کا پڑھنا ثواب اور باعث خیر وبرکت ہے لیکن قرآن کا سمجھنا اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ اس لحاظ سے قرآن کو سمجھنے کے لیے عربی زبان کی تعلیم حاصل کرنا ،سیکھنا اور سکھانا امتِ مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔عربی زبان کی تفہیم وتدریس کے لیے کئی ماہرین فن نے اردو زبان زبان میں کتب تصنیف کی ہیں۔جن سے استفادہ کرکے عربی زبان سے واقفیت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم العربیۃ ‘‘ شیخ محمد رفیق کی تصنیف ہے جو کہ تدریس عربی کے پندرہ ابتدائی اسباق پر مشتمل ہے۔ اس میں عربی سے اردو ،اردو سے عربی ،عربی گفتگو اور صرف ونحو کےکچھ قواعد دیئے گئے ہیں ۔ اورآخر میں حل لغات اور چند ایک گردانیں بھی تحریر کردی گئی ہیں ۔(م۔ا)
 
Top